12/09/2025
2005 میں جب راٸونڈ تبلیغی مرکز کی نئی تعمیر شروع ہوئی
تو اس دوران سریے کے ایک کارخانہ دار نے مرکز میں آ کر تعمیر والوں سے کہا کہ مرکز میں جتنےسریے کی ضرورت ہے
آپ ہمیں ایک فون کیا کریں
ہم اس وقت پہنچادینگے۔
تعمیر والوں نے خوشی کی کیفیت میں حضرت حاجی عبد الوہاب صاحب کے خدمت میں حاضر ہوکر حضرت کے استفسار پر ساری بات سنادی۔
حاجی صاحب فرمانے لگے نہیں بھائی
ہر گز نہیں
فرمایا اس میں نقصان یہ ہے کہ جب بھی ہمیں سریے کی ضرورت پڑے گی، ہماری نگاہ اس فیکٹری والے کی طرف جائیگی
حالانکہ ہمیں تو ہر حال میں اللّہ کی طرف دیکھنا ہے
کیوں کہ اس کو فون نہ کرنے کی صورت میں جب ہمیں ضرورت پڑیگی تو ہم اللّہ سے مانگیں گے۔
اس میں ہمارا دوگنا فائدہ ہے
ایک ہمارا تعلق اللّہ کی ذات عالی کے ساتھ مضبوط ہوگا
دوسرا ہمیں اپنے رب سے مانگنا آجائے گا...!
اب حاجی عبد الوہاب صاحب جیسے لوگ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے۔۔۔😢
آئے عُشّاق، گئے وعدۂ فردا لے کر
اب اُنھیں ڈھُونڈ چراغِ رُخِ زیبا لے کر
یا اللّہ حاجی صاحب جیسے لوگ اس دنیا میں بھیج جو امت کو تجھ سے جوڑیں اور ہم سے بھی دین کا کام لے لیں۔آمین