چیچہ وطنی چالان کے ساتھ عام شہری کو انڈر پریشر کرنے پر چیچہ وطنی کی رہائشی عورت جاں بحق ہو گئی۔
ساہیوال ملتان روڈ صادق فیڈز مل کے باہر چلان نا جمع کروانے پر موٹروے اہلکار شمعون اور ابرار نامی لڑکے میں تکرار ۔۔
ابرار کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
موٹروے پولیس نے ابرار نامی لڑکے کا ہیلمٹ نا پہننے پر چالان کیا۔ لڑکے نے وہ چالان جمع نا کروانے کے لیے منت سماجت کی۔ شنوائی نہ ہونے پر چالان جمع کروا دیا۔
جبکہ موٹروے سب انسپکٹر کی وڈیو بنائی جس پر سب انسپکٹر کو غصہ آیا اور اس نے اس لڑکے کو تھانے میں بند کرنے کی دھمکی دی۔ موبائل فون چھین لیا جس پر لڑکا اور اس کی ماں وہاں منت سماجت کرتے رہے۔ لیکن انسپکٹر نے ایک نہ سنی اور خاتون کو دھکا دیا۔ خاتون وہاں گرتے ہی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
نیشنل ہائی وے 1 گھنٹہ بلاک ہونے کے بعد کھلوا دیا گیا۔
28/05/2025
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ
چیچہ وطنی گورنمنٹ رائے نیاز ہائی سکول کے اسلامک سٹڈی کے سینیئر اُستاد مشتاق احمد EST ٹیچر، میرے بہت اچھے استاد جن سے میں نے سکول میں تعلیم حاصل کی، بہت اچھا وقت گزرا ان کے ساتھ، جو کہ رضا الٰہی سے وفات پا گئے ہیں (إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّآ إِلَيْهِ رَٰجِعُونَ) ان کی نماز جنازہ مورخہ:29 مئی بروز جمعرات ان کے آبائی گائوں 45/12L میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دراین حاصل کریں۔ اللہ تعالٰی ہمارے استاد محترم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
08/05/2025
ایک زمانہ تھا جب سچی خبر سننی ہوتی تھی تو لوگ جیو نیوز لگا لیا کرتے تھے اور اب ایک زمانہ آگیا ہے کہ جیو نیوز کی خبریں کچھ اس طرح کی ہیں۔
یہ خبریں صرف اور صرف اندازوں پر مبنی ہیں سچ کا تو کوئی نام و نشان نہیں۔
انڈیا نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا اور ہم ایک بھی میزائل کو راستے میں نہ روک سکے جو کہ اپنی اصل منازل اور اہداف تک بغیر روک ٹوک کے پہنچ گئے اور ہمارے نہتے لوگ شہید ہوئے۔
جبکہ فضائی جہازوں سے حملہ نہیں کیا گیا اور ہم گرانے کے دعویٰ دار ہیں، غور طلب بات یہ ہے کہ کسی جگہ بھی دعوی نہیں کیا گیا کہ انڈیا کے جہاز بارڈر کراس کر کے پاکستان آئے یا ہم نے انڈیا کے اندر گھس کر جہاز گرانے کی جسارت کی۔
26/04/2025
*فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، مکمل شٹر ڈائون ہڑتال، تمام مارکیٹیں تمام کاروباری مراکز بند۔*
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے۔
ملک بھر کی طرح اسلام آباد، راولپنڈی فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج مکمل شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے۔ پاکستان بھر کی تاجر تنظیموں اور جماعت اسلامی کی اپیل پر تمام مارکیٹیں، کاروباری مراکز بند ہیں
رانا محمد مبین نمائندہ بیوروچیف اسلام آباد
06/10/2024
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہی تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کے پی اسمبلی اجلاس میں پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے۔ جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں ایک ایک کلومیٹر پر کنٹینر اور کھڈے ملے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد ہمارے صوبے کی ملکیت ہے۔ اور میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہی تھا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ میں پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اور اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دیا لیکن ہم نے نہیں روکا۔ تحریک انصاف کو سوا 4 کروڑ ووٹ ملا ہےپشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہی تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کے پی اسمبلی اجلاس میں پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے۔ جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں ایک ایک کلومیٹر پر کنٹینر اور کھڈے ملے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد ہمارے صوبے کی ملکیت ہے۔ اور میں ساری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہی تھا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں پر امن احتجاج کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ میں پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں اور اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم امن پسند لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دیا لیکن ہم نے نہیں روکا۔ تحریک انصاف کو سوا 4 کروڑ ووٹ ملا ہے۔
06/10/2024
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کا معاملہ راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس سے کینٹینرز ہٹا دیئے گئے۔
جڑواں شہروں میں موبائل سروس آج تیسرے روز بحال کردی گئی، راولپنڈی مری چوک ،کمیٹی چوک، وارث خان سے کینٹینرز ہٹا دیئے گئے۔ راولپنڈی ڈبل روڈ سے بھی کینٹینرز ہٹا دیئے گئےکینٹینرز سائیڈ پر رکھ دیئے تاحال اسلام آباد جانے والے راستے بند ہیں۔
راولپنڈی و گردونواح میں 29 داخلی راستوں پر کنیٹینرز و رکاوٹیں عارضی طور سائیڈ پر کردی گئیں، فیض آباد تاحال مکمل سیل۔
اسلام آباد داخل ہونے سے روکنے کے لیئے فیض الاسلام کے قریب کنٹینرز موجود۔
اسلام آباد اسٹیڈیم روڈ سکستھ روڈ، چاندنی چوک، سی بلاک ۔کھنہ پل، شاہی چوک، ناز سنیما، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، ڈی اے وی کالج روڈ رکاوٹیں، سائیڈ کردی گئی۔
مریڑھ چوک میٹرو اسٹیشن صدر، کہچری، سواں پل، ٹی چوک، کرال چوک، مارگلہ موڑ، پیرودھائی بس اسٹینڈ، خیابان سرسید کیرج فیکٹری، 26 نمبر چونگی مہر آباد کھول دیا گیا۔
چیئرنگ کراس چوک پشاور روڈ، خواجہ کارپوریشن، دھاماں سیداں، کلیال داہگل کے راستے کھل گئے۔
چک بیلی موڑروات، مندرہ موڑ، مسہ کسوال جی ٹی روڈ، گوجرخان اور دولتالہ، موڑ جی ٹی روڈ چکوال کھل گئے۔
رانا محمد مبین نمائندہ بیوروچیف اسلام آباد
07/09/2024
تلاش گمشدہ
چیچہ وطنی: کے نواحی گائوں 41/12 ایل کی رہائشی اقراء پروین ولد نذیر احمد قوم ارائیں جو مورخہ:21/08/2024 بروز بدھ صبح اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے گئیں تھیں جو دوبارہ گھر واپس نہیں آئیں جن کے ساتھ ان کا بیٹا اور بیٹی دونوں بچے تھے، بیٹی سکول سے گھر واپس آگئی لیکن ان کے ساتھ بچہ اور وہ خود گھر نا واپس آئے۔ دونوں ماں بیٹے ابھی تک لاپتہ ہیں۔
بچے کا نام علی حسین عمر تقریبا 8 ماہ ہے۔ جس کسی کو ان کے بارے میں علم ہو برائے مہربانی ان درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔ شکریہ
رابطہ:
03260679519
03461101258
03065350372
16/08/2024
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
معاذ جانی اب اس دنیا میں نہیں رہے.
معاذ جینا چاہتا تھا
معاذ کھیلنا چاہتا تھا
معاذ پڑھنا چاہتا تھا۔
ایک ایسے دن پر معاذ کی موت کی خبر سننے کو ملی جب گزشتہ 2 ماہ سے ان کے علاج معالجے کے لیئے انڈیا لے جانے کا بندو بست کیا جا رہا تھا اور آج جب ان کو ویزہ مل گیا تو ذندگی نے وفا نہیں کی۔
اس بچے معاذ کے دل میں سراخ تھا جس کا پاکستان کے بجائے انڈیا میں علاج موجود تھا اور اج یہ وفات پا گیا 75 سالوں میں ہم نے کیا ترقی کی ہے؟ پہلے اس کو انڈیا کا ویزہ نہیں مل رہا تھا اس کا علاج انڈیا میں ممکن تھا لیکن جب ویزا مل گیا تو یہ بچہ ہمارے درمیان نہیں رہا موت بے شک برحق ہے۔ اللہ تعالٰی والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین
06/08/2024
محمد مبین نمائندہ بیوروچیف اسلام آباد
06/08/2024
محمد مبین روزنامہ نئی دنیا ایکسپریس بیوروچیف اسلام آباد
26/07/2024
اس سے پہلے کی آپ کے گھر میں لاش ملے (ہوش میں آو)
2 منٹ کی تحریر ہے ضرور پڑھیے
گیم کھیلوں
یوٹوبرز بلاگرز پیسے لگاکر آپ کو تباہ اور خود کمانا چاہتے ہیں
فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پر سپانسر ایڈ چل رہے اور بے شمار ایپس بن چکے ہیں جو کہ شروعات 100 روپیہ سے کرکہ اپنا پورا مال لوٹانے قرضہ لے لے کر اور خودکشی پہ قصہ تمام
میں اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ ایزی پیسہ کا کاروبار بھی کرتا ہوں تو کل صبح کا واقعہ ہے کہ ایک بندے نے 10000 اکاونٹ میں ڈالیں چند منٹ بعد بہت پریشان آکر 3 ہزار مزید اکاونٹ میں ڈال کر گیا اس پہلے کافی دفعہ اکاونٹ میں پیسے ڈلوانے آیا اور خود قسم کھاکر کہاں اپنے گیم کی آئی ڈی دکھائی اور کہاں کہ میں 16 لاکھ اس گیم میں ہار چکا ہوں اور اس میں اکثر قرض کرچکا ہوں
لیکن پھر بھی باز نہیں آرہا
اور لوگوں کو روتا ہوا اپنے آنکھوں سے دیکھا ہے
کافی لوگ اس گند میں پیسے ڈلوانے آتے ہیں
کیونکہ یہ جو گینگ ہے اس نے گیم بنایا ایسا ہے کہ نہ آپ کمائی کرسکتے ہوں نہ آپ چوڑ سکتے ہوں ذہنی بیماری لگ جاتی ہے آپ کو
خدا کی قسم پرسوں ایک دوست واقعہ سنا رہا تھا کہ گھر میں ایک شخص نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی بعد میں پتہ چلا کہ ڈیڑھ کروڑ ہار چکا ہے اور آخر میں خودکشی کرلی
آپ کے گھر میں جن کے پاس ٹچ موبائل ہے چیک کرلو کہی وہ اس مرداری جھکڑا تو نہیں کیونکہ وہ ہارنے ہوئے کبھی بھی کسی کو نہیں بتائے گا جب تک وہ خود ننگا نہ ہوجائے
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ یہ جوا ہے جوکہ حرام ہے اور جوا کھیلنے والے ماہرین سے آپ معلومات کرلے کہ بندہ شروع کرتے ہی ذہنی بیمار بن جاتا ہے اور وہ ہار کر اگر اس کے پاس رقم ہوں اور تو اس ہارے ہوئے رقم کو واپس کمانے کیلئے لگائے گا پھر ہارے گا اور جب رقم ختم ہوجائے تو کچھ بھی کرسکتا ہے
اور اس گیم میں آپ ایک بندے کو لے آئے اس نے 3ہزار ڈال دی آپ کو 1000 بونس ملے گا اور جب تک وہ ڈالتا جائگا آپ کو ملتے رہے گے اس لئے یوٹوبرز اور بلاگرز پیسے خرچ کرکہ یہ جھوٹی ویڈیوز کہ میں نے گاڑی خرید لی مکان بنایا چوٹی بچی گھر چلا رہی ہے فلاں فلاں ایسے ویڈیوز پیسوں کے ذریعے آپ تک پہنچا رہے ہیں جس میں لاکھوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں
میں ہاتھ جوڑ کر 🙏 گزارش کرتا ہوں کہ جو بلاگرز اور یوٹوبرز ہے وہ اس حوالے سے حقائق لوگوں کو بتائے
جن کی فیس بک آئی ڈیز ہے واٹساپ گروپس ہے اس میں خود اس فراڈ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں
کم از کم یہ پوسٹ شئر کریں اگر آپ کو یہ ڈر ہے اس پوسٹ میرے آئی ڈی مضبوط ہوجائے گی تو اس پوسٹ کو کاپی کرکہ اپنے آئی ڈی سے شئیر کریں
اور جو لوگ ابھی اس گیم میں لگے اسی جگے پر ڈیلیٹ کریں اپنے ہارے ہوئے رقم کو کمانے کا سوچ کر مزید پھنس جاوگے
اور یوٹوبرز سے اور ایڈ چلانے والوں لوگ خودکشیاں کریں گے۔
پھر گزارش کرتا ہوں یہ پوسٹ پورا پڑھوں دوستوں کے کے ساتھ شئیر کرو اپنے گھر والوں کے موبائلز چیک کروں اور جو ایڈ اس گیم کی مشوری والی ویڈیوز ملے اس پر خوب کمنٹ بناکر جہاد سمج کر شیئر کریں
02/07/2024
ساہیوال کے نواحی گاؤں 136/9L میں عمران بلوچ نامی بااثر قبضہ مافیا نے کرین کی مدد سے غریب محنت کشوں کے گھر مسمار کردیے غریب مرد عورتوں اور بچوں کی دوہائیاں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ساہیوال: تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 136/9L میں قبضہ گروپ نے غریب محنت کشوں کے گھروں کو مسمار کردیا متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 20 سال سے اس جگہ پر رہائش پزیر ہیں عمران بلوچ نامی قبضہ گروپ نے پرائیویٹ کرین اور پولیس کی مدد سے ہمارے گھر مسمار کروائے اور ہم پر تشدد کروایا پولیس نے ہمارے دادرسی کرنے کی بجائے ہم پر ظلم کے پہاڑ توڑے عمران نامی قبضہ گروپ نے کئی بار ہم پر جعلی کاروائیاں کرواکے ہمارے خلاف مقدمات درج کروائے۔متاثرین نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھروں کے ملبے تلے کئی بچے دبے ہوئے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہمارا قیمتی سامان کھلے آسمان تلے پڑا ہوا ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے ہماری بزرگ عورتیں بے ہوش پڑی ہیں۔مثاترین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید،ڈپٹی کمشنر میڈم صائمہ علی،اسسٹنٹ کمشنر محمد عظمان چوہدری،ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد، ڈی ایس پی سٹی رانا افتخار احمد، سے ہمارا مطالبہ ہے کہ خدارا ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
Be the first to know and let us send you an email when Chichawatni News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.