Info Tv Pakistan

Info Tv Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Info Tv Pakistan, Media/News Company, Housing Colony, Chichawatni.

23/11/2025

ضمنی الیکشن کے حوالے سے چوہدری محمد طفیل جٹ سے گفتگو

چیچہ وطنی سے جٹ برادران ن لیگ کے امیدوار نامزدINFO TVمسلم لیگ ن  نے  این اے 143 سے محمد طفیل جٹ اور  پی پی 203 سے محمد ح...
26/10/2025

چیچہ وطنی سے جٹ برادران ن لیگ کے امیدوار نامزد

INFO TV

مسلم لیگ ن نے این اے 143 سے محمد طفیل جٹ اور پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ جاری کر دیا

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے چیچہ وطنی کے ساتھ دوسرے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا ہے۔

03/10/2025

پیرا فورس کی سلامی اور چیچہ وطنی میں سیلاب پر سروے، چوہدری حسن کمبوہ کی برسی اور پولیس تشدد پر صحافی برادری کا احتجاج

25/09/2025

چیچہ وطنی احمد فاؤنڈیشن کے زیر انتظام یتیم خانہ میں بچوں پر تشدد کا معاملہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کی اس معاملہ پر عرصہ دارز سے نا اہلی سامنے آ گئی

*این اے 143 سیٹ ایڈ جسٹمنٹ معاہدہ،  ن لیگ حلقہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کوسپورٹ کرے گی* *INFO TV* پیپلز پارٹی ن لیگ سے...
25/08/2025

*این اے 143 سیٹ ایڈ جسٹمنٹ معاہدہ، ن لیگ حلقہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کوسپورٹ کرے گی*

*INFO TV*

پیپلز پارٹی ن لیگ سے *انتخابی معاہدے کے تحت پنجاب کے 4 حلقوں سے ضمنی الیکشن* میں حصہ لے گی۔

پیپلز پارٹی پی پی 98، *این اے 143* ، این اے 175 اور این اے 185 میں اپنے امیدوار اتارے گی

ان 4 حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پچھلے عام انتخابات میں بھی امیدوار کھڑے نہیں کئے گئے تھے

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔

تحریک انصاف نے رائے حسن نواز خاں کے بیٹوں کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا*INFO TV*چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے معرکے کے ل...
25/08/2025

تحریک انصاف نے رائے حسن نواز خاں کے بیٹوں کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا

*INFO TV*

چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے معرکے کے لیے رائے حسن نواز خاں کے دونوں بیٹے *رائے محمد اقبال خاں اور رائے محمد عون اقبال* میدان میں آ گئے۔

رائے محمد اقبال خاں *این اے 143* سے امیدوار ہیں جبکہ رائے محمد عون اقبال *پی پی 203* سے امیداوار ہیں۔

دوسری جانب چیچہ وطنی میں ضمنی انتخابات کے لیے *ن لیگ کی جانب سے* ابھی تک *کسی امیدوار کا حتمی نام سامنے نہیں آیا،*

17/07/2025

چیچہ وطنی میں 130 ملی میٹر بارش اور بلدیہ چیچہ وطنی کا رسپانس

*پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے* *INFO TV* تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پشاور...
17/07/2025

*پی ٹی آئی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے*

*INFO TV*

تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ سرمایہ داروں کو ترجیح دینے اور حقیقی کارکنوں کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں

جو عمران خان کے اس بار بار کے دعوے کے برعکس ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کارکنوں کو ترجیح دے گی۔

عمران خان کا پیغام کچھ اور تھا ، پارلیمانی کمیٹی میں جو باتیں آئیں وہ کچھ اور ہیں, بیرسٹر علی ظفر *INFO TV*تحریک انصاف ا...
16/07/2025

عمران خان کا پیغام کچھ اور تھا ، پارلیمانی کمیٹی میں جو باتیں آئیں وہ کچھ اور ہیں, بیرسٹر علی ظفر

*INFO TV*

تحریک انصاف احتجاجی تحریک چلانے پر کنفیوژن کا شکار ہوگئی،

متضاد اعلانات اور اختلافی بیانات نے معاملہ دھندلا دیا۔

پارٹی کی جانب سے تحریک کے لیے 5 اگست اور پھر 90 دن کے زور و شور نے تحریک شروع کرنے کے پلان کو کنفیوژن کا شکار کر دیا

پارٹی کی موجود قیادت بری طرح آپس میں تقسیم نظر آ رہی اور پارٹی ورکرز تحریک کے آغاز اور پلان سے بلکل بے خبر یے،

*چیچہ وطنی میں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا**INFO TV*چیچہ وطنی میں دوسرے دن بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو...
14/07/2025

*چیچہ وطنی میں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا*

*INFO TV*

چیچہ وطنی میں دوسرے دن بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جو مزید 2 سے 3 دن جاری رہنے کی توقع ہے

انتظامیہ کی جانب سے کل صبح ہونے والی بارش کے باعث شہر کی سڑکوں سے پانی کی نکاسی کافی حد تک کر لی گئی تھی

لیکن جس طرح اس وقت چیچہ وطنی شہر میں موسلا دھار بارش جاری ہے شہری انتظامیہ کے لیے پانی کی نکاسی پھر سے ایک بڑا ٹاسک دکھائی دے رہا۔

چیچہ وطنی شہر میں موجود پارکس میں جہاں پہلے ہی کل کی بارش کے باعث پانی کھڑا تھا اس میں مزید اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

*شہر کے مرکزی قبرستان* میں بے ترتیب قبروں کے باعث پانی کی نکاسی نا ہونے کے برابر ہے

جس سے بہت سی قبریں پہلے ہی بیٹھ چکی ہے جبکہ آج کی بارش کے بعد مزید قبروں کے بیٹھنے کے امکانات واضح ہیں

*مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا* *INFO TV* مولانا فضل الرحمان کے چھو...
14/07/2025

*مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا*

*INFO TV*

مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجینیئر ضیاا لرحمان نے جاری ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنےکا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے

علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے، پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ۔

مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، *تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کراؤ*

میں نے ڈی آئی خان کے چوک میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ اگر ان کا ڈی این اے کیاگیا تو یہ گنڈاپور نہیں نکلے گا۔ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں،مگر یہ ان میں سے نہیں۔

*مخالفین 35 تو دور ہمارے 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے : جنید اکبر کا چیلنج* *INFO TV* جنید اکبر کا کہنا ہے کہ مخالفین کا دع...
14/07/2025

*مخالفین 35 تو دور ہمارے 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے : جنید اکبر کا چیلنج*

*INFO TV*

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ مخالفین کا دعویٰ ہے کہ ہمارے 35 ارکان ان کے ساتھ ہیں ،

میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے تین ارکان بھی توڑ کر دکھائیں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پہلے بھی عمران خان کا تھا اور اب بھی انہی کا ہے

سیاست تو نام ہی مذاکرات کا ہے اور پہلے بھی ہم مذاکرات کیلئے تیار تھے، آج بھی تیارہیں اور آئندہ بھی تیار رہیں گے

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد کے پی اسمبلی میں 35 ارکان جو پی ٹی آئی سے وابستہ تھے آزاد ڈیکلیئر ہو چکے اور وہ ہی گیم چینجر بن چکے

Address

Housing Colony
Chichawatni
57351

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Info Tv Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Info Tv Pakistan:

Share