01/08/2026
گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری کی زمہ داری دیامر سے تعلق رکھنے والے صاحبزادہ سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر خورشید اسامہ احمد کو مل گئی یہ جی بی کے کھیل کی تاریخ کا ایک بڑا سنگِ میل ہے 🏏 :*چونکہ پچیس سال تک یہیں نمائندگی دیامر کو نہیں ملی تھی
جی بی کی تاریخ میں پہلی بار دیامر کے نوجوان کو کرکٹٹ ایسوسی ایشن میں نمائندگی مل گئی*
یہ صرف ایک نمائندگی نہیں، بلکہ دیامر کے نوجوانوں کےخوابوں کی جیت ہے۔
سالوں سے ٹیلنٹ ہونے کے باوجود دیامر کے کھلاڑیوں کو مرکزی پلیٹ فارم نہیں مل رہا تھا۔ آج پہلی بار دیامر کے نوجوان کو کرکٹ ایسوسی ایشن میں جگہ ملی ہے۔
یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ محنت رائیگاں نہیں جاتی۔اب دیامر کے نوجوانوں کو بھی وہی مواقع ملیں گے جو باقی اضلاع کو ملتے ہیں۔ نئے ٹورنامنٹ، ٹرائلز اور تربیت کے دروازے کھلیں گے۔
تمام دیامری عوام اور کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد۔ اللہ کرے یہ آغاز دیامر سے قومی اور انٹرنیشنل لیول تک کھلاڑی پہنچانے کا ذریعہ بنے۔ آمین
کیونکہ
پہلی بار دیامر کو GB کرکٹ ایسوسی ایشن میں نمائندگی ملی۔ اس سے دیامر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کا دروازہ کھل گیا۔ مبارک ہو