عوامی تحریک داریل

عوامی تحریک داریل عوامی تحریک داریل کا یہ آفیشل پیج ہے

عوامی تحریک داریل کے نام سے فیک آئی ڈی بناکر پوسٹ کیا گیا ہے جس کے ساتھ عوامی تحریک داریل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ عوامی ت...
31/05/2025

عوامی تحریک داریل کے نام سے فیک آئی ڈی بناکر پوسٹ کیا گیا ہے جس کے ساتھ عوامی تحریک داریل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
عوامی تحریک داریل اساتذہ کے جائز حقوق کی حمایت کرتی ہیں

داریل سگنل کی بار بار  بندش نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے اور کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے اسپیشل کمیونی...
30/05/2025

داریل سگنل کی بار بار بندش نے عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے اور کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہے
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن والوں اپنا سگنل ٹھیک کریں ، بصورتِ دیگر عوامی تحریک داریل عوام داریل کو لیکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ۔
عوامی تحریک داریل

پبلک نوٹس بازار کیمٹی کی طرف سےاج کل داریل میں مدرسوں کے نام سفیروں کی بہت آمد ہوئی عوام داریل بغیر تصدیق کیے اسے اپنا ح...
30/05/2025

پبلک نوٹس
بازار کیمٹی کی طرف سے
اج کل داریل میں مدرسوں کے نام سفیروں کی بہت آمد ہوئی
عوام داریل بغیر تصدیق کیے اسے اپنا حسبِ توفیق چندہ دے دیتے ہیں
لہذا اج سے کوئی بھی سفیر اپ سے مدرسے کے نام چندہ مانگے تو اس سفیر سے اس تصدیق نامے کا پوچھے اگر اس کے پاس بازار کیمٹی کی طرف سے تصدیقی رسید نہ ہو تو بازار کیمٹی سے رابطہ کرے اور ہر گز اسے چندہ دینے سے گریز کریں
ورنہ اپ نے الله کے نام پر خرچ کی گئی رقم فضول میں ضایع ہوجائے گی
بازار کیمٹی کا ہم مشکور ہیں اپ نے عوام داریل کی مال کو صحیح جگے پر لگانے کی نشاندہی کی اپکا کام بازار میں ہر وہ ایکٹوٹیز کو دیکھنا ویلڈن بزار کیمٹی الله اپ کو مزید بھی توفیق دے

عوامی تحریک داریلبیان برائے حمایتِ اساتذہ کرام و مذمتِ صوبائی حکومت کی نااہلیآج وہ قوم جسے ستاروں اور بادشاہتوں تک پہنچا...
26/05/2025

عوامی تحریک داریل

بیان برائے حمایتِ اساتذہ کرام و مذمتِ صوبائی حکومت کی نااہلی

آج وہ قوم جسے ستاروں اور بادشاہتوں تک پہنچانے کا خواب دکھایا گیا، خود اپنے معماروں یعنی اساتذہ کرام کی بے بسی کا تماشہ بنی ہوئی ہے۔ وہ اساتذہ جو بچوں کو قلم تھماتے ہیں، کردار سنوارتے ہیں، آج ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے سڑکوں پر کھڑے ہیں۔ یہ صرف احتجاج نہیں، یہ ایک چیخ ہے، ایک پکار ہے، اس نظام سے جس نے تعلیم کو پسِ پشت ڈال کر مفادات اور سیاست کو ترجیح دی۔

صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بے حسی نے اساتذہ کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لیے کلاس رومز چھوڑ کر سڑکوں پر آئیں۔ آج دوسرا دن ہے کہ پورے صوبے میں تعلیمی عمل معطل ہے۔ یہ صرف تعلیمی اداروں کا نقصان نہیں، یہ مستقبل کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کا آغاز ہے۔

اساتذہ کرام کا مؤقف نہ صرف جائز ہے بلکہ قابلِ فخر بھی۔ وہ نہ صرف اپنے حقوق بلکہ آنے والی نسلوں کے حقِ تعلیم کے تحفظ کے لیے کھڑے ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

اساتذہ کرام کے تمام جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔

ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔

تعلیم کو سیاسی کھیل سے نکال کر قومی ترجیحات میں شامل کیا جائے۔

اگر آج ہم نے اپنے اساتذہ کو تنہا چھوڑ دیا، تو کل ہمیں اپنی نسلوں کے اندھیرے مستقبل کا ماتم کرنا پڑے گا۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اساتذہ کرام کی عزت، محنت اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو فوراً تسلیم کرے۔

نائب سپریم لیڈر عوامی تحریک داریل جاوید باجوہ

داریل میں ڈویلپمنٹ کے کام التوا کا شکار ٹھیکدار برادری کی موجے ہی موجے واٹر سپلائی اسکیمز مینکال پاؤر ہاؤس اور دیگر پروج...
25/05/2025

داریل میں ڈویلپمنٹ کے کام التوا کا شکار
ٹھیکدار برادری کی موجے ہی موجے

واٹر سپلائی اسکیمز
مینکال پاؤر ہاؤس
اور دیگر پروجیکٹس

08/05/2025

داریل میں ایس کام سیگنل مسلسل ڈراپ کے بعد بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری اگر محکمہ برقیات اور ایس کام انتظامیہ نے اپنی قبلہ درست نہیں کی تو عوام آپکے خلاف روڈ پہ ہوگی۔۔۔

08/05/2025

اگر ایس کام اپنی حرکتوں سے بعض نہیں آئی تو داریلین عوام آپکے خلاف سخت ایکشن لے گی جو آپ برداشت نہیں کرسکیں گے لہذا عوام کو بہتر سروسز فراہم کریں۔۔۔

عوامی تحریک داریل کے سابقہ نائب سپریم لیڈر امان اللہ کو تحریک کا سپریم لیڈر اور جاوید عالم کو نائب سپریم لیڈر بننے پہ مب...
05/05/2025

عوامی تحریک داریل کے سابقہ نائب سپریم لیڈر امان اللہ کو تحریک کا سپریم لیڈر اور جاوید عالم کو نائب سپریم لیڈر بننے پہ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔

داریل گماری شہر میں آوارہ کتوں کی موجودگی ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جو نہ صرف ریبیز (Rabies) جیسے جان لیوا مرض کا...
16/04/2025

داریل گماری شہر میں آوارہ کتوں کی موجودگی ایک سنجیدہ مسئلہ بنتی جا رہی ہے، جو نہ صرف ریبیز (Rabies) جیسے جان لیوا مرض کا باعث بن سکتی ہے بلکہ دیگر کئی صحت کے مسائل کو بھی جنم دے رہی ہے۔
ڈاکٹر ذیشان شگری صاحب اور نیوٹریشن آفیسر اعجاز صاحب کی خصوصی گفتگو ۔

یہ کتے اکثر لوگوں پر حملہ کر دیتے ہیں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان کے کاٹنے سے ریبیز کے علاوہ جلدی انفیکشن، زخموں میں پیپ، اور دیگر جراثیمی بیماریاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

ریبیز ایک مہلک وائرس ہے جو متاثرہ جانور کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، اور اگر بروقت علاج نہ ہو تو موت کا سبب بن سکتا ہے۔

اس کے علاوہ آوارہ کتے بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کو آلودہ کرتے ہیں۔ وہ کھلے کھانوں کو چاٹتے ہیں یا ان کے آس پاس گھومتے رہتے ہیں، جس سے ان اشیاء میں خطرناک جراثیم منتقل ہو سکتے ہیں۔ یہ آلودہ خوراک انسانوں کے لیے پیچش، ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر متعدی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔

شہری حکومت اور انتظامیہ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جیسے کہ آوارہ کتوں کی ویکسینیشن، آبادی پر کنٹرول، بازاروں میں صفائی کا خاص خیال، اور عوام میں آگاہی مہم چلانا۔ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ایسے کتوں سے دور رہیں، کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور بچوں کو محتاط رہنے کی تربیت دیں۔

صحت مند اور محفوظ معاشرے کے لیے آوارہ جانوروں کے مسئلے پر قابو پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع داریل معاملے کا نوٹس لیں ۔
کتے مار مہم شروع کیاجائے ۔

Deputy Commissioner Diamer
Commissioner Diamer Astore Division
Assistant Commissioner/SDM Darel

Address

Chilas
14100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی تحریک داریل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to عوامی تحریک داریل:

Share