شاھین نیوز

شاھین نیوز Shaheen's voice for every oppression.The shaheen's cry echoes the song of freedom.
(3)

پاکستان زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہےامریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ
03/11/2025

پاکستان زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہے
امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

چلاس: جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام و علمائے کرام کو شرکت کی دعوتچلاس (پریس ریلیز) — ضلعی انتظامیہ دیامر کی جا...
31/10/2025

چلاس:
جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر عوام و علمائے کرام کو شرکت کی دعوت

چلاس (پریس ریلیز) — ضلعی انتظامیہ دیامر کی جانب سے یکم نومبر کو جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس چلاس میں پرچم کشائی سے ہوگا، جس کے بعد یادگارِ شہداء پر جی سکاؤٹس اور دیامر پولیس کے دستے سلامی پیش کریں گے۔

بعد ازاں بوائز ماڈل ہائی اسکول چلاس میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جبکہ شام 3 بجے پولو گراؤنڈ چلاس میں ایک دلچسپ پولو شو میچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام علمائے کرام، معزز عوام، طلبہ، اساتذہ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ قومی جذبے کے اظہار کے لیے اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔

منجانب:
کیپٹن (ر) عطاء الرحمن کاکڑ، پی اے ایس
ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر، گلگت بلتستان

چلاسچلاس کا علاقہ تھور سے اغواء ہونے والے واپڈا کے دونوں ملازمین معراج الدین اور اسد الیاس چوتھے روز بازیاب ہوگئے ہیں۔ د...
28/10/2025

چلاس
چلاس کا علاقہ تھور سے اغواء ہونے والے واپڈا کے دونوں ملازمین معراج الدین اور اسد الیاس چوتھے روز بازیاب ہوگئے ہیں۔ دونوں ملازمین محفوظ اور صحت مند ہیں۔ دونوں ملازمین 25 اکتوبر بروز ہفتہ تھور نالہ میں اغواء کیے گئے تھے

لیفٹنٹ جنرل شاھد امتیاز مغل کو ڈی جی آٸی ایس آٸی کی ذمہ داری مبارک ھو۔
24/10/2025

لیفٹنٹ جنرل شاھد امتیاز مغل کو ڈی جی آٸی ایس آٸی کی ذمہ داری مبارک ھو۔

چلاس، 24 اکتوبر 2025ء: دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کی زیرِ صدارت دی...
24/10/2025

چلاس، 24 اکتوبر 2025ء: دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ آفس چلاس میں جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم کی زیرِ صدارت دیامر کے علمائے کرام اور عمائدین کے ساتھ مختلف امور پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں معاہدہ 2025ء کے تسلسل میں مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی امور پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عارضی ملازمین کی مستقلی، اعتماد سازی (CBMs) اسکیموں پر عمل درآمد، چلاس واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی بہتری، اور مقامی ترقیاتی سہولیات کی فراہمی جیسے معاملات زیرِ غور آئے۔
جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ واپڈا عوامی تعاون کے ذریعے علاقے میں فلاح و بہبود اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رائیکورٹ سے شتیال تک سیف سٹی پراجیکٹ کا جلد باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جس سے مقامی کمیونٹی کو روزگار، ترقی اور سہولیات کے مزید نئے مواقع میسر آئیں گے۔

مزید برآں، چلاس کے مختلف اسکولوں میں بنیادی تعلیمی ضروریات کی فراہمی اور چلاس ہسپتال میں جدید ایکسرے مشین کی تنصیب کے منصوبے پر بھی پیشرفت جاری ہے۔

علمائے دیامر نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے جاری اقدامات کو سراہا اور منصوبے کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز میجر (ر) طارق محمود، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن رحیم شاہ اور مولانا حضرت اللہ کی سربراہی میں علمائے کرام و عمائدین کے وفد نے شرکت کی۔

‏افسوسناک خبر: اسلام آباد پولیس کے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر وفات پا گئے
23/10/2025

‏افسوسناک خبر:
اسلام آباد پولیس کے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر وفات پا گئے

پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں -جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستا...
22/10/2025

پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں -

جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔

جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔

معدنی ذخائر کے مؤثر استعمال سے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

21/10/2025

چلاس میں 11:22 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے۔
ریکٹر سیکل پر شدت 3۔5ریکاڈ کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ رحم کریں۔

تھور تھوریلی داس سونا تنازع: اج علمائے دیامر کی جانب سے انتہائی اہم اور منصفانہ فیصلے کا کیا جائے گا۔عوام تھور کا اس منص...
20/10/2025

تھور تھوریلی داس
سونا تنازع:
اج علمائے دیامر کی جانب سے انتہائی اہم اور منصفانہ فیصلے کا کیا جائے گا۔
عوام تھور کا اس منصفانہ فیصلے کا خیر مقدم۔

عمران خان کے نامزد کردہ سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر وزیراعلی خیبرپختون خواہ منتخب۔
13/10/2025

عمران خان کے نامزد کردہ سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر وزیراعلی خیبرپختون خواہ منتخب۔

گلگتمجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا میں نے ہسپتال سے پوری قوم کو پیغام دیا کسی بے گناہ شہری پر گولی مت چلانا قاضی نثار احمد کا ن...
10/10/2025

گلگت
مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا
میں نے ہسپتال سے پوری قوم کو پیغام دیا کسی بے گناہ شہری پر گولی مت چلانا
قاضی نثار احمد کا نماز جمعہ میں خطبہ

Address

Chilas

Telephone

+923455205534

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شاھین نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to شاھین نیوز:

Share