Shina TV

Shina TV Bringing the World to Your Screen
YouTube channel Shina TV
(2)

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے عمائدین اور علمائے داریل کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داریل اور سن...
09/09/2025

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عمائدین اور علمائے داریل کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داریل اور سنگل کے مابین پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کی وجہ سے نقص امن کا خطرہ لاحق تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا کہ دونوں فریقین کے مابین مسائل کو خوش اسلوبی اور امن و بھائی چارگی کے تحت حل کئے جائیں۔ اسی حوالے سے معاون خصوصی مولانا سرور شاہ پر مشتمل 6رکنی کمیٹی تشکیل دی جس نے ماحول کو پرامن رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا جس کیلئے کمیٹی کاکردار لائق تحسین ہے۔ دونوں فریقین کے مابین دیرنیہ تنازعات کو حل کرنے کیلئے باہمی تعاون او ر رضا مندی سے جرگہ تشکیل دیا جائے تاکہ اچھے ماحول میں تمام مسائل اور تحفظات دور کئے جاسکے۔ داریل اور سنگل کے مابین موجود بھائی چارگی اور دیرینہ تعلقات کو استوار رکھا جاسکے۔ باہمی رضا مندی سے جرگے پر متفق نہ ہونے کی صورت میں صوبائی حکومت غیر جانبدار خصوصی کمیشن تشکیل دے گی جو حقائق کی روشنی میں دونوں علاقوں کے مابین حد بندی کا تعین کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر داریل اور سنگل کے عوام سے کہا ہے کہ صبر اور بھائی چارگی کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

صدر دیامر یوتھ موومنٹ شبیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا کے حالیہ دورہ چلاس  کے دوران کیڈٹ کالج کی تعمیر اور متا...
09/09/2025

صدر دیامر یوتھ موومنٹ شبیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین واپڈا کے حالیہ دورہ چلاس کے دوران کیڈٹ کالج کی تعمیر اور متاثرینِ دیامر بھاشا ڈیم کے لیے ترقیاتی اقدامات پر پیش کی گئی بریفنگ نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ بتایا گیا کہ 2 ارب 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم کیڈٹ کالج چلاس پر خرچ ہو چکی ہے، جب کہ عوامی مشاہدہ اور زمینی حقائق اس بیان کی تائید نہیں کرتے۔اس وقت کیڈیٹ کالج چلاس کی عمارت ابھی مکمل نہیں، سہولیات ناکافی ہیں اور تدریسی نظام ابتدائی مراحل میں ہے۔ ایسے میں اربوں روپے خرچ ہونے کا دعویٰ ناقابلِ فہم ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ رقوم واقعی تعمیرات پر خرچ ہوئیں یا واپڈا کے زمے دارں نے ٹھیکدارد کے ساتھ ملی بھگت کر کے قومی خزانے کو چونا لگایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزید یہ کہ واپڈا کی جانب سے متاثرینِ ڈیم کے لیے 78 ارب روپے کی لاگت سے صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ بھی مشکوک ہے اور کالا جھوٹ ہے۔ اگر بڑی رقم کہاں خرچ ہو چکے ہیں، تو ان کا اثر میدانِ عمل میں کیوں دکھائی نہیں دیتا؟نہ متاثرین کے مسائل مکمل حل ہوئے ہیں اور نہ ہی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین واپڈا جیسے اعلیٰ عہدے دار کو اگر زمینی حقائق سے ہٹ کر صرف خوشنما اور بے بنیاد رپورٹس دی جائیں، تو یہ نہ صرف اعتماد کو مجروح کرتا ہے بلکہ ادارے کی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرین دیامر بھاشا ڈیم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی ایک غیر جانبدار آڈٹ رپورٹ سامنے لائی جائے اور ان دعوؤں کی تحقیقات کی جائیں، تاکہ سچ اور فریب میں فرق کیا جا سکے اور عوام کے وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔جبکہ واپڈا نے ایک دفعہ پھر روزگار کے مواقعوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح کا لفظ استعمال کیا ہے ہم واپڈا کے اس گھناؤنے کردار کی پھرپور مزمت کرتے ہیں اور منصوبے کو درکار ملازمتوں کا سو فیصد دیامر کا حق تصور کر جائے

شبیر احمد قریشی
صدر دیامر یوتھ موومنٹ

09/09/2025

نیپال کی فوجی قیادت نے کمان سنبھال لی

داریل میں ایک اور نوجوان قتل۔۔۔ہر بندہ پستول لےکر بازار گھوم رہےہیں۔قتل، چوری، ڈکیت ،اور بغض عروج پر ہے۔۔۔قانون کا ریڈ و...
09/09/2025

داریل میں ایک اور نوجوان قتل۔۔۔

ہر بندہ پستول لےکر بازار گھوم رہےہیں۔

قتل، چوری، ڈکیت ،اور بغض عروج پر ہے۔۔۔

قانون کا ریڈ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے بہترین انتخاب — جناب فیض اللہ فراق۔۔گلگت بلتستان کے نازک اور چیلنجنگ حالات میں ہمیش...
09/09/2025

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے بہترین انتخاب — جناب فیض اللہ فراق۔۔
گلگت بلتستان کے نازک اور چیلنجنگ حالات میں ہمیشہ ایک متوازن، باہمت اور مؤثر آواز کے طور پر سامنے آنے والے جناب فیض اللہ فراق نے ہر موقع پر اپنی قابلیت، خلوص اور عوامی خدمت کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔
ان کی بصیرت، دیانتداری اور خطے کے مسائل پر گہری نظر نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ان کو ایک مضبوط امیدوار بناتی ہے۔
وقت آ گیا ہے کہ گلگت بلتستان کو ایک ایسا رہنما دیا جائے جو واقعی عوام کی ترجمانی کر سکے

دہشتگرد کی فائرنگ کے وقت میجر عدنان ساتھیوں کی حفاظت کرتے ہوئے خود دہشت گردوں کے سامنے آگئے تھے
09/09/2025

دہشتگرد کی فائرنگ کے وقت میجر عدنان ساتھیوں کی حفاظت کرتے ہوئے خود دہشت گردوں کے سامنے آگئے تھے

نیپال میں غصے سے بھرے مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی، پارلیمنٹ سے سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں سے ہتھیار بھی چھین...
09/09/2025

نیپال میں غصے سے بھرے مظاہرین نے پارلیمنٹ کو آگ لگا دی، پارلیمنٹ سے سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں سے ہتھیار بھی چھین لیے اور وزیراعظم سمیت وزرا نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے دارالحکومت کٹھمنڈو میں کئی سیاستدانوں کے گھروں کو بھی آگ لگا دی ہے، وزرا کو فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

09/09/2025

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی ٹیم اور خالد خورشید اڑھائی سال تک کزن کزن کھیلتے رہے ہیں ۔

خالد خورشید کے اخراجات کہاں سے آرہے ہیں
حافظ حفیظ الرحمان
📸بخاری

تقریباً دو ماہ ہو چکے ہیں علاقے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو۔ درجنوں خاندان اپنے گھروں، زمینوں اور مال و متاع سے محروم ...
09/09/2025

تقریباً دو ماہ ہو چکے ہیں علاقے میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو۔ درجنوں خاندان اپنے گھروں، زمینوں اور مال و متاع سے محروم ہو چکے ہیں۔ کھیت کھلیان، رہائشیں، اور زندگی کی بنیادیں پانی میں بہہ گئیں – مگر افسوس! حکومت اور متعلقہ ادارے اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

نہ راشن، نہ مالی امداد!
متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، بھوک، پیاس، اور بیماری کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ فنڈز فیڈرل سے ریلیز ہو چکے ہیں سوال یہ ہے کہ وہ فنڈز کہاں گئے؟ کس کی جیب میں پہنچے؟ اور متاثرین کب تک یوں بے یار و مددگار رہیں گے؟

یہ حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا کھلا ثبوت ہے۔ اگر فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں امداد، مالی معاوضہ، اور بحالی کا عمل شروع نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی۔
علی گلگتی

ڈم ڈوگی سونگ سے مشہور ہونے والے شاعر صدر اللہ بادل نے دوسری منگنی کرلی
09/09/2025

ڈم ڈوگی سونگ سے مشہور ہونے والے شاعر صدر اللہ بادل نے دوسری منگنی کرلی

🌱 اہم پیش رفت 🌱منیکال کلسٹر میں ایک شاندار اقدام متحدہ مومنٹ داریل اور اے کے آر ایس پی دیامر کے پروجیکٹ منیجر پیار علی ک...
08/09/2025

🌱 اہم پیش رفت 🌱

منیکال کلسٹر میں ایک شاندار اقدام
متحدہ مومنٹ داریل اور اے کے آر ایس پی دیامر کے پروجیکٹ منیجر پیار علی کے مابین باقاعدہ طور پر شراکت داری معاہدہ (TOP) پر دستخط کیے گئے۔

اس معاہدے کے تحت:
🍎 ماڈل فروٹ آرچرڈ قائم کیا جائے گا۔
🏡 پیسیو سولر گرین ہاؤس تعمیر کیا جائے گا۔

یہ منصوبے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور ماحولیاتی لچک (Climate Resilience) کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

✨ یہ اقدام علاقے کی پائیدار ترقی کی طرف ایک مثبت اور عملی قدم ہے۔

08/09/2025

چلاس کے معزز ترین شہری پرویز خان پہ جٹیال پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ولی اللہ و دیگر اہلکاروں نے جٹیال پولیس سٹیشن میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔پرویز خان پولیس اہلکاروں کی تشدد سے جب بیہوش ہو گئے تو انہیں فورا شہید سیف الرحمان ہسپتال گلگت پہنچایا ۔ جٹیال پولیس نے تشدد کیوں کیا ۔ اس سوال کا جواب پرویز خان کی زبانی سنئے ۔معزز شہری پرویز خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، فورس کمانڈر گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آئی جی پولیس گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں ۔۔۔۔

Address

Gilgit Baltistan
Chilas

Telephone

+923555701919

Website

https://youtube.com/@gbdarel, https://youtube.com/@gbdarel, ht

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shina TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shina TV:

Share