03/11/2025
گلگت بلتستان کے اضلاع کی آبادی اور گھروں کی تفصیلات جاری
رپورٹ: عبدالجبار ناصر
گلگت بلتستان: 2017 اور 2023 کی مردم شماری کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گھروں اور آبادی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں 2017 میں گھروں کی کل تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 426 تھی جو 2023 میں بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار 695 ہوگئی۔
ضلع وار تفصیلات کے مطابق:
گلگت ضلع میں 2017 کے 40,156 گھروں کے مقابلے میں 2023 میں 47,496 گھر شمار ہوئے، آبادی کا گھناپن 68 سے بڑھ کر 77 فی مربع کلومیٹر ہو گیا۔
دیامر میں 31,063 سے بڑھ کر 41,536 گھر اور آبادی کا گھناپن 37 سے بڑھ کر 47 ریکارڈ ہوا۔
استور میں 12,135 سے بڑھ کر 13,713 گھر اور آبادی کا گھناپن 18 سے بڑھ کر 21 ہوگیا۔
غذر میں 23,345 سے بڑھ کر 27,862 گھر شمار ہوئے۔
سکردو میں گھروں کی تعداد 32,139 سے بڑھ کر 37,699 ہوگئی۔
ہنزہ میں 8,241 سے بڑھ کر 11,186، نگر میں 10,839 سے بڑھ کر 13,162، گانچھے میں 20,995 سے بڑھ کر 21,174، خپلو (خرمنگ) میں 7,788 سے بڑھ کر 8,819، جبکہ شگر میں 9,725 سے بڑھ کر 10,386 گھر ریکارڈ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان کی مجموعی آبادی کا گھناپن 2017 میں 21 افراد فی مربع کلومیٹر تھا جو 2023 میں بڑھ کر 24 ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ علاقے میں تیز رفتار آبادی کے بڑھنے اور شہری آبادی میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔