Diamer Press

Diamer Press Diamer Press
(7)

تمام دوستوں اور عزیز و اقارب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میرے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اگر میرے علم ی...
02/08/2026

تمام دوستوں اور عزیز و اقارب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میرے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر میرے علم یا اجازت کے بغیر میرا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے، یا میرے نمبر سے کسی قسم کے غیر اخلاقی مواد، جعلی پیغامات یا مالی معاونت (رقم) کی درخواست بھیجی جائے، تو براہِ کرم اس پر ہرگز یقین نہ کریں۔ ایسی کسی بھی سرگرمی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

کسی بھی مشکوک پیغام کی صورت میں براہِ کرم فوری طور پر مجھ سے دوسرے ذریعے سے رابطہ کرکے تصدیق کریں۔

حسین احمد
ترجمان، پاکستان مرکزی مسلم لیگ، گلگت بلتستان

گلگت (پ۔ر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر جمعہ دین نے مرکزی ایگزیکٹو کونسل (CEC) کی مشاورت سے ایڈیشنل ضلع دا...
31/07/2026

گلگت (پ۔ر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر جمعہ دین نے مرکزی ایگزیکٹو کونسل (CEC) کی مشاورت سے ایڈیشنل ضلع داریل کی ضلعی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی کابینہ کے قیام کا مقصد ایڈیشنل ضلع داریل میں جماعتی تنظیم کو مزید مؤثر، فعال اور مضبوط بناتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو نچلی سطح تک فروغ دینا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرحمت کو سپریم ہیڈ، محمد نیاز کو صدر، غلام قادر کو نائب صدر، گوہر ایوب کو جنرل سیکریٹری، صفت ولی کو صدر یوتھ ونگ، فدا کو نائب صدر یوتھ ونگ، عبدالمغیث کو سیکریٹری علماء ونگ، عبدالرقیب کو سیکریٹری تعلقاتِ عامہ، شمس الدین کو سیکریٹری اسٹوڈنٹس ونگ جبکہ محمد نیازی کو سیکریٹری خدمتِ خلق نامزد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت بلتستان جمعہ دین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جماعت خدمتِ خلق، دیانت داری، اخوت اور عوامی فلاح کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ضلعی کابینہ عوامی مسائل کے حل، تنظیمی استحکام، کارکنان کے درمیان رابطوں کے فروغ اور ایڈیشنل ضلع داریل میں جماعت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احساسِ ذمہ داری، نظم و ضبط اور خلوصِ نیت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے عوام کی بلاامتیاز خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں، تاکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے فلاحی و عوامی مشن کو مزید تقویت حاصل ہو اور ضلع داریل میں ایک مضبوط، فعال اور منظم تنظیم کی بنیاد استوار کی جا سکے۔

جاری کردہ
میڈیا سیل
پاکستان مرکزی مسلم لیگ، گلگت بلتستان

چلاس: گلگت بلتستان کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ سب ڈویژن داریل کے علاقے کھنبر...
31/07/2026

چلاس: گلگت بلتستان کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ سب ڈویژن داریل کے علاقے کھنبری سیر سے ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار قدر رحمت نے باضابطہ طور پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ (PMML) میں شمولیت اختیار کر لی۔ پارٹی میں شمولیت کے موقع پر قدر رحمت نے کھنبری سیر وارڈ نمبر 29 سے ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ کے حصول کی درخواست بھی جمع کرا دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے مؤثر حل اور بہتر مستقبل کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے منشور اور عوامی خدمت کے جذبے پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت آئندہ چند روز میں مختلف حلقوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان کرے گی۔ قدر رحمت نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کی صوبائی و مرکزی قیادت حلقے کی عوامی ترجیحات، امیدوار کی سیاسی و سماجی خدمات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کے حوالے سے مثبت فیصلہ کرے گی۔

31/07/2026

براڈ پیک پر لاپتہ کوہ پیماؤں کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات پہلے کمنٹ پر ملاحظہ فرمائیں۔

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 رکنی بین الاقوامی ک...
31/07/2026

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے براڈ پیک (8,047 میٹر) پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 10 رکنی بین الاقوامی کوہ پیما ٹیم سے رابطہ منقطع ہونے کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو فوری اور موثر ریسکیو آپریشن کے احکامات دیئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ نے الپائن کلب آف پاکستان (ACP) اور ضلع شگر انتظامیہ کی جانب سے موصول ہونے والی تشویشناک اطلاعات کے بعد متعلقہ حکام اور ضلع انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پاکستان آرمی کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے تلاش اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعلی نے کہا ہے کہ معروف کوہ پیما نرمل 'نمس' پورجا کی قیادت میں جانے والی اس بین الاقوامی ٹیم—جس میں ہنزہ کے کوہ پیما سہیل سخی، نیپال، امریکہ، عمان، چین اور دیگر ممالک کے کوہ پیما شامل ہیں تمام کوہ پیماوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نامساعد موسمی حالات کے باوجود فضائی اور زمینی ریسکیو ٹیموں کو تیار رکھا جائے تاکہ جیسے ہی موقع ملے فوری امداد پہنچائی جا سکے۔
وزیر اعلیٰ امجد حسین نے اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کوہ پیماؤں کی خیریت کے لیے دعا کی اور تمام ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ ریسکیو پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں۔

31/07/2026

برسین کے مقام پر شاندار پل اپر کوہستان

30/07/2026

اہم خبر
سید امام مالک کو وزارت نہ مل سکی۔ مشیر اکسائز اینڈ ٹیکسیشن بنا دیا گیا۔ ذرائع

27/07/2026

آئی پی پی کے وزراء نے حلف لینے سے انکار ، حلف برداری تقریب میں شرکت تک نہیں کی۔

27/07/2026

الیکشن ٹربیونل نے عطا اللّٰہ بنام امام ملک انتخابی درخواست کی آئندہ سماعت 3 اگست 2026ء مقرر کر دی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے حراموش میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
27/07/2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے حراموش میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

Address

Chilas
14100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Diamer Press posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share