25/09/2025
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کو رجسٹرڈ کرلیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی تسلیم کرلیے۔ رجسٹریشن کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 ہوگئی۔