Daily Markhor

Daily Markhor ہمارا مشن ویژن کرپشن سے پاک پاکستان ۔۔۔
غریبوں کے حقوق کے جنگ جب تک زندہ ہوں لڑتا رہونگا ۔

21/10/2025

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان پر حملہ برداشت نہیں!

چند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،
جو کہ صاف اور شفاف انتخابی عمل پر براہِ راست حملہ ہے۔جس اپائمنٹ کا ذکر کیا جارہا ہے اس کا ابھی تک حتمی رزلٹ سامنے نہیں آیا ہے ۔
ابھی انٹریو ہونا باقی ہے
مگر گچھ لوگ ادراے کے ساکھ خرب کرنے کے پیچھے لگے ہوئے ہے

الیکشن کمیشن عوام کے ووٹ اور جمہوریت کی امانت دار ادارہ ہے،
ایسے منفی ہتھکنڈے ناقابلِ قبول ہیں۔

👉 حکومت فوری نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے!

> 🔥 چیف الیکشن کمشنر نے آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا!گلگت بلتستان حکومت کے تمام اختیارات منجمد ❌صاف و شفاف الیکشن کے لیے 30 د...
21/10/2025

> 🔥 چیف الیکشن کمشنر نے آخرکار بڑا قدم اٹھا لیا!
گلگت بلتستان حکومت کے تمام اختیارات منجمد ❌
صاف و شفاف الیکشن کے لیے 30 دن پہلے ہی اقتدار کی لگام کھینچ لی گئی 👏
اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن میں عوام کا فیصلہ کون سہہ پاتا ہے 💪

20/10/2025
برائے محترم فورس کمانڈر گلگت بلتستانالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہجناب عالی،گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کو بدقسمتی سے ا...
19/10/2025

برائے محترم فورس کمانڈر گلگت بلتستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جناب عالی،

گلگت بلتستان کی حسین وادیوں کو بدقسمتی سے ایک بار پھر فرقہ واریت اور شیعہ سنی فسادات نے متاثر کیا ہے۔ وہ خطہ جو محبت، اخوت اور قربانی کی مثال تھا، آج خوف اور بے اعتمادی کی فضا میں لپٹا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

ایسے نازک حالات میں پاکستان آرمی کا کردار ہمیشہ کی طرح امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے۔ آپ کی قیادت میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے فورسز کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ گیاری سیکٹر، کارگل اور بلتستان کے ہر محاذ پر ہمارے جوانوں نے وطن کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔ انہی قربانیوں کی بدولت آج بھی ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

جناب کمانڈر صاحب، گزارش ہے کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر امن کی بحالی کے لیے مزید مربوط، منظم اور تیز اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور دونوں مکاتبِ فکر کے درمیان فاصلے کم ہوں۔ اگر فوج اور مقامی قیادت مل کر دلوں کو جوڑنے کا بیڑا اٹھائیں تو یقیناً گلگت بلتستان ایک بار پھر امن و محبت کی علامت بن سکتا ہے۔

میری دلی دعا ہے کہ آپ کی سربراہی میں گلگت بلتستان ایک بار پھر امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کا گہوارہ بنے۔ پاکستان آرمی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان شاءاللہ یہ خطہ دوبارہ امن کی وادی کہلائے گا۔

اللہ آپ کو کامیابی عطا فرمائے۔
پاکستان آرمی زندہ باد — پاکستان پائندہ باد۔

مخلص،
مبشر آر بی

 #مبشر آر بی کےپاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک المیہ ہے جس کی جڑیں تاریخ کی گہرائیوں میں پیوست ہیں۔ پاک...
18/10/2025

#مبشر آر بی کے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی ایک المیہ
ہے جس کی جڑیں تاریخ کی گہرائیوں میں پیوست ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کو اپنا بھائی سمجھا، ان کے دکھ سکھ میں شریک رہا۔ جب افغانستان پر جنگ کے بادل چھائے اور لاکھوں افغان بے گھر ہوئے تو پاکستان نے اپنے دروازے اور دل ان کے لیے کھول دیے۔ چالیس سال سے زائد عرصہ گزر گیا مگر پاکستان نے کبھی ان مہاجرین کو بوجھ نہیں سمجھا، بلکہ اپنی ہی زمین، روزگار اور وسائل ان کے ساتھ بانٹے۔

افسوس کہ انہی مہمانوں میں سے کچھ عناصر نے پاکستان کے اس خلوص کا جواب دہشت گردی اور خونریزی سے دیا۔ مدارس، بازار، اسکول اور مساجد کو بم دھماکوں سے گونجایا، پاکستانی بچوں کا خون بہایا، اور ملک کی امن و سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ پاکستان نے امن کی خاطر بارہا برداشت کیا، مگر اب صبر کے پیمانے لبریز ہو چکے ہیں۔

افغانستان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان دشمن نہیں، محسن ہے۔ دشمن وہ ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان نفرت کی دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ افغان قیادت اور عوام پاکستان کے احسانات کا اعتراف کریں اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ اگر افغانستان نے اب بھی پاکستان کی دوستی کو کمزوری سمجھا تو تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی

17/10/2025

🔥 بڑی خبر!
محکمہ ایجوکیشن کے تعمیرات عامہ میں مالی بدعنوانی بے نقاب 💰
اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی — اہم افسران گرفتار 🚨
بڑے بڑے نام منظرِ عام پر! ⚖️

#

17/10/2025

🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰پاکستان ہمیشہ زندہ باد

16/10/2025

ذخمی لڑکوں میں سے ایک لڑکے کے بیان سامنے آگیا
شیعہ سنی حالیہ دنوں ہونے والے فسادات کے وجہ سے سامنے آیا ۔۔
سنیں اور شئیر کریں

10/10/2025

🌟 پرنس رحیم آغا خان کی امامت کی پہلی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 🌟
اسماعیلی کمیونٹی، گلگت بلتستان میں امن، اتحاد اور ترقی کی حقیقی علمبردار ہے 🤝✨

10/10/2025

امن کا سفیر حضرت قاضی نثار ۔
قاضی تیرے جانیثار بے شمار بے شمار. 🤩😍🥰

Address

Chilas

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Markhor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Markhor:

Share

Category