16/12/2025
حقائق پر مبنی مؤقف
سمیگال کا قانونی و تاریخی حق
ڈوڈشال کے عوام طویل عرصے سے سمیگال کو اجرت (کلانگ) ادا کرتے آ رہے ہیں۔ اجرت سے انکار پر معاملہ اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ اسی طرح سنئے ہچ ہڈوکل میں رہائش پذیر مروچ (سونیوال) بھی روایتاً سمیگال کو سالانہ اجرت سونے کی صورت میں ادا کرتے رہے ہیں۔
ڈوڈشال روڈ کی پیمائش کے دوران اے سی آفس کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر عوامِ سمیگال نے اپنی ذاتی ملکیتی زمین کی کمپنسیشن اپنے نام پر کروانے کے لیے سونیوال قبیلے کے معززین کو سمیگال مدعو کیا۔ بعد ازاں انہوں نے تحصیل آفس میں باضابطہ طور پر سمیگال کی ملکیت کا اقرار بھی کیا۔
اس واضح حقیقت کے باوجود،روایتاً اجرت دار ڈوڈشال کے ایک سرکردہ گروپ کی جانب سے سونیوال قبیلے کی کمیٹی کو دھمکا کر من گھڑت اور بے بنیاد بیانات دلوائے جا رہے ہیں، جن کا زمینی حقائق اور سرکاری ریکارڈ سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ ہجارہ داری ایک مسلمہ روایت اور سمیگال کا بنیادی حق ہے، جس سے انکار نہ کل ممکن تھا اور نہ آئندہ ہوگا۔ حقائق کو مسخ کرنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی۔