24/06/2023
بھوآنہ: شہر میں دن دیہاڑے نوسر بازی کی انوکھی واردات خواتین نوسر باز 12 تولہ سونے کے زیورات لے کر رفوچکر۔
تفصیلات کے مطابق، سلطان مغل نامی شہری کے گھر میں دوپہر کو دو خواتین کپڑے سلائی کروانے کے بہانے داخل ہوئیں، اور گھر کی خواتین کو باتوں میں الجھا لیا، ان میں سے ایک خاتون نے نماز پڑھنے کے لئے جائے نماز منگوایا نماز پڑھی اور پھر گھر کی خواتین کے سامنے شعبدہ بازی کرتے ہوئے کپڑے کو آگ لگا کر کپڑا پھر سے صیح حالت میں انکے سامنے کر دیا پھر پیسوں کو ڈبل کرنے کا شعبدہ دکھا دیا جس سے گھریلو خواتین ان کے جھانسے میں آگئیں، اور نوسر باز خواتین کے کہنے پر گھر میں موجود طلائی زیورات ان کو دے دیئے، نوسر باز خواتین نے زیورات کی پوٹلی کو کچھ دیر بعد کھولنے کا کہا اور فرار ہوگئیں ،کچھ دیر بعد جب پوٹلی کو کھولا تو اس میں سونے کے زیورات غائب تھے، سلطان مغل کے مطابق زیورات کا وزن 12 تولے کے قریب ہے جس کی مالیت 27 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ بھوآنہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔