30/07/2026
چنیوٹ(رپورٹ @ مہر عبدالرحمن طاہر سیال۔ڈسٹرکٹ بیوروچیف سپیشل ٹی وی چنیوٹ)
چنیوٹ میں مجوزہ اسٹیل مل منصوبہ کی وجہ سے شہریوں کے تحفظات میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیل مل کے سروے میں شامل علاقہ کے مکینوں کی جانب سے ڈسڑکٹ پریس کلب چنیوٹ کے باہر احتجاج کیا گیا ۔احتجاج کے شرکاء نے آبادی بچاؤ اسٹیل مل بناؤ کے نعرے بھی لگائے مختلف علاقوں کے رہائشیوں نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر منصوبہ موجودہ مجوزہ مقام پر شروع کیا گیا تو ہزاروں گھر اور آبادیاں متاثر ہو سکتی ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منصوبے کو آبادی سے دور، نہر کے دوسری جانب موجود زرعی رقبے کی طرف منتقل کیا جائے تاکہ رہائشی علاقوں کو ممکنہ متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
اس حوالہ سے چنیوٹ سے ہمارے ساتھ موجود ہیں سپیشل ٹی وی کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف مہر عبدالرحمن طاہر سیال
ان سے احوال جانتے ہیں
جی مہر عبدالرحمن آگاہ کیجیے گا