Green School System - Chiniot Campus

Green School System - Chiniot Campus Green School Chiniot Campus is the leading Science School in the town.
(1)

The core purpose of Green School System Chiniot Campus is to facilitate the community with affordable quality education. We believe that only quality education can provide with a foundation for strong character and personality. With successful mental and physical development only, an individual can be able to collaborate in efforts for the betterment of the society at large.

تربیتِ اولاد۔جب بچے کے بالوں میں کنگھی کریں تو اسے بتائیں کہ بالوں ميں کنگھی کرنا پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہ...
17/08/2026

تربیتِ اولاد۔

جب بچے کے بالوں میں کنگھی کریں تو اسے بتائیں کہ بالوں ميں کنگھی کرنا پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے چنانچہ ارشاد نبوی ہے:
(مَنْ كَانَ لَهُ شَعْرٌ فَلْيُكْرِمْهُ)
ترجمہ: جس کے پاس بال ہوں تو اسے سنوارنا چاہیے. (رواه ابو داود (3632)

جب بچے کو مدرسہ یا سکول بھیجیں تو اسے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سنائیں:
من سلك طريقاً يطلب فيه علماً سهل الله له طريقاً إلى الجنة
ترجمہ: جو علم سیکھنے کے لیے گھر سے نکلتا ہے تو اللہ تعالی اس کے لیے جنت کا راستہ آسان بنا دیتا ہے. (رواه البخاري / كتاب العلم/1)

جب بچے کے سامنے مسکرائیں تو اسے بتائیں کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکرانے کو صدقہ (نیکی) قرار دیا ہے۔
تَبَسُّمُكَ فِي وَجْهِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ)
ترجمہ : اپنے بھائی کے سامنے مسکرانا صدقہ ہے۔ (ترمذى (1956))

جب بچے کی تعریف کریں تو اسے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سنائیں:
(الْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ)
ترجمہ: اچھی بات بهی صدقہ (نیکی) ہے. (البخاري (2734)

جب آپ اپنا کھانا بچے کی پلیٹ ميں ڈالیں تو اسے بتائیں کہ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔ ارشاد نبوی ہے:
(... وَإِفْرَاغُكَ مِنْ دَلْوِكَ فِي دَلْوِ أَخِيكَ لَكَ صَدَقَةٌ)
ترجمہ: اپنے برتن سے کوئی چیز لے کر اپنے بھائی کے برتن ميں ڈالنا صدقہ اور نیکی ہے۔ (ترمذى (1956)

جب آپ کہیں ایسی محفل میں ہوں جہاں بڑے بزرگ لوگ ہوں، تو اپنے بچے کو ان کی خدمت کے لیے کہیں اور اسے بتائیں کہ پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و فرماں برداری کا یہ ایک طریقہ ہے کیونکہ ارشاد نبوی ہے:
(لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا)
ترجمہ: جو چھوٹے پر رحم اور بڑے کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔ (رواه الترمذى (1919))
الغرض اس طرح اپنے بچوں کی تمام حرکات و سکنات کو پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ اور سیرت طیبہ سے جوڑنے کا اہتمام کرنا چاہیے اور انهیں پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری پیاری حدیثیں سکھانی چاہیے۔
اللہ تعالىٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

17/08/2026

آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا ۔


15/08/2026

14 August Celebrations at Green School System - Chiniot Campus

15/08/2026

14 august Love for Homeland is part of our Faith.

اپنے تعلیمی تجربے میں میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ بچے صرف ہماری کہی ہوئی باتوں سے نہیں، بلکہ ہمارے اردگرد کے ماحول کو obse...
09/08/2026

اپنے تعلیمی تجربے میں میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ بچے صرف ہماری کہی ہوئی باتوں سے نہیں، بلکہ ہمارے اردگرد کے ماحول کو observe کرکے بھی سیکھتے ہیں۔ اس لیے صرف بچے کو ڈانٹنا کافی نہیں؛ ہمیں source، response اور replacement تینوں پر کام کرنا ہوتا ہے۔

1️⃣ پہلے یہ معلوم کریں کہ بچہ کہاں سے سیکھ رہا ہے

بچے سے غصے میں interrogation نہ کریں۔ پرسکون انداز میں پوچھیں:

"آپ نے یہ لفظ کہاں سنا؟"

اس سے ہمیں مسئلے کی اصل وجہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

2️⃣ غلط لفظ کے بدلے صحیح الفاظ سکھائیں

صرف یہ کہنا "یہ مت بولو" کافی نہیں۔

مثلاً اگر بچہ غصے میں برا لفظ استعمال کرتا ہے تو اسے سکھائیں:

"مجھے غصہ آ رہا ہے۔"
"مجھے یہ بات پسند نہیں آئی۔"
"براہِ کرم ایسا نہ کریں۔"

یعنی بچے کو replacement language دیں۔

3️⃣ بچے کے سامنے خود اچھی زبان استعمال کریں

یہ سب سے اہم حصوں میں سے ایک ہے۔ اگر ہم بچے سے احترام سے بات کرنے کی توقع رکھتے ہیں تو اسے گھر میں وہی model بھی نظر آنا چاہیے۔

4️⃣ ہر بار لمبی lecture نہ دیں

غلط لفظ پر مختصر اور consistent response دیں:

"یہ مناسب لفظ نہیں ہے۔ دوبارہ اچھے الفاظ میں بتاؤ کہ تم کیا کہنا چاہتے ہو۔"

پھر بچے کو اپنی بات دوبارہ کہنے کا موقع دیں۔

5️⃣ اچھے الفاظ کو فوراً reinforce کریں

جب بچہ مناسب زبان استعمال کرے تو اسے notice کریں:

"بہت اچھا، تم نے غصے کے باوجود اپنی بات اچھے طریقے سے بتائی۔" ❤️

اس سے بچے کو سمجھ آتا ہے کہ اچھا communication بھی attention حاصل کرتا ہے۔

6️⃣ اگر ماحول مسلسل نامناسب ہو تو ماحول بھی بدلیں

اگر آپ بار بار سمجھانے کے باوجود دیکھ رہے ہیں کہ مخصوص صحبت یا جگہ سے بچہ مسلسل نامناسب زبان سیکھ رہا ہے، تو صرف بچے کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں۔ جہاں ممکن ہو اس کی صحبت، کھیلنے کی جگہ اور activities کو بہتر اور مثبت بنائیں۔

🌷 سب سے اہم بات

بچے کو صرف یہ نہ سکھائیں کہ "کیا نہیں کہنا"؛ اسے یہ بھی سکھائیں کہ "اس کی جگہ کیا کہنا ہے۔"

تربیت ایک دن میں نہیں ہوتی۔ Calm response + consistent boundaries + positive modelling + practice زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔

اور اگر نامناسب زبان کے ساتھ بچے کے رویے میں مسلسل دوسری نمایاں مشکلات بھی نظر آ رہی ہوں، تو Teacher اور Parent کو مل کر بچے کی صورتحال کو سمجھنا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ child-development professional سے رہنمائی لینی چاہیے۔

اگر آپ بھی کسی بچے کے behaviour، language یا تربیت کے حوالے سے کوئی مسئلہ face کر رہے ہیں، Comment میں اپنا سوال لکھیں۔ شاید آپ کا سوال کسی اور Parent یا Teacher کی بھی مدد کر دے۔ 🌸

Educational Consultant | Montessori Expert | Reading and Writing Mentore

















Admission Open at Green School System Chiniot Campus
09/08/2026

Admission Open at Green School System Chiniot Campus

والدین کے نام ایک اہم پیغاماگر آپ کے بچے کا میٹرک کا رزلٹ توقع کے مطابق نہیں آیا تو براہِ کرم اسے ڈانٹنے، مارنے یا مایوس...
06/08/2026

والدین کے نام ایک اہم پیغام

اگر آپ کے بچے کا میٹرک کا رزلٹ توقع کے مطابق نہیں آیا تو براہِ کرم اسے ڈانٹنے، مارنے یا مایوس کرنے کے بجائے اس کا حوصلہ بڑھائیں۔ ایک امتحان میں ناکامی پوری زندگی کی ناکامی نہیں ہوتی۔
بچے کی کمزوریوں کو سمجھیں، اس کی رہنمائی کریں اور مزید محنت کی ترغیب دیں۔ محبت، اعتماد اور حوصلہ افزائی سے بچہ پہلے سے بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے۔
یاد رکھیں، آج کی ناکامی کل کی بڑی کامیابی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ اپنے بچوں کا سہارا بنیں، ان پر بے جا سختی نہ کریں، بلکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے ان کا حوصلہ بڑھائیں۔

27/07/2026

Islamic Rhymes by Green School Kids.

26/07/2026

Green School a complete digital school.

26/07/2026

Welcome to Green School System Chiniot Campus.

Address

64/3 Z Block Fatima Chowk Satellite Town
Satellite Town
35400

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 12:00

Telephone

+923137908236

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green School System - Chiniot Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Green School System - Chiniot Campus:

Shortcuts

Share