VOP Pakistan

VOP Pakistan Fore Bhowana Vedio News

آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف اعلانیہ فتویجو کوئی رہبر کو دھمکی دے وہ محارب ہے / تمام مسلما...
30/06/2025

آیت‌الله العظمی مکارم شیرازی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کے خلاف اعلانیہ فتوی

جو کوئی رہبر کو دھمکی دے وہ محارب ہے / تمام مسلمانوں پر اس کے خلاف پشیمان کن ردعمل واجب ہے۔

مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا پیغام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

جو شخص یا حکومت, اسلامی امت اور اس کی حاکمیت کو نقصان پہنچانے کے لیے رہبری یا مرجعیت کو دھمکی دے یا (خدا نہ کرے) اس پر حملہ کرے، وہ محارب کے حکم میں ہے۔ اور مسلمانوں یا اسلامی حکومتوں کی طرف سے اس کی کسی بھی قسم کی مدد یا تقویت حرام ہے۔

تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ دنیا بھر میں ان دشمنوں کو اپنے قول اور عمل سے پشیمان کریں، اور اگر اس راہ میں کوئی تکلیف یا نقصان برداشت کریں تو ان شاء اللہ انہیں مجاہد فی سبیل اللہ کا اجر حاصل ہوگا۔

اللہ تعالیٰ اسلامی معاشرے کو دشمنوں کے شر سے محفوظ فرمائے اور حضرت صاحب العصر والزمان (عج) کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔

ہمیشہ کامیاب رہیں۔

۸ / ۴ / ۱۴۰۴ ہجری شمسی
29 جون 2025 عیسوی

ہتھیاروں کی نمائش/ یہ کون لوگ ہیں / عام یا خاص / کیوں اس طرح کے واقعات کب تک ہوتے رہیں گے یہ شخص عابد حسین گجرات کے گاؤں...
28/06/2025

ہتھیاروں کی نمائش/ یہ کون لوگ ہیں / عام یا خاص / کیوں
اس طرح کے واقعات کب تک ہوتے رہیں گے یہ شخص عابد حسین گجرات کے گاؤں کا رہنے والا ہے اور عام طور پر اس طرح کے ہتھا ر اٹھا کر لوگوں کو خوف زدہ کرنا اس کی روٹین ہے میلے ٹھیلے وغیر پر تو بطو ر خاص حکومت سے گذارش ہے کہ ایسے بے لگا م لوگو ں کو روکا جائے تا کہ انسانی نقصان سے بچا جائے

ایران کا اسرائیل پر حملہ جاری13 June 2025 Iran Attack Iran attacks Israel with missiles, attacks ongoing, this is just t...
13/06/2025

ایران کا اسرائیل پر حملہ جاری

13 June 2025 Iran Attack
Iran attacks Israel with missiles, attacks ongoing, this is just the beginning, Iran

11/06/2025

*چنیوٹ پولیس*
*11 جون 2025*

چنیوٹ : وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری

چنیوٹ: ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے کاروائیاں

چنیوٹ: اوورلوڈنگ, مسافروں کو چھتوں پر بٹھانے والے ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے اور گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں

چنیوٹ: پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر سفر انتہائی خطرناک ہے جس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او عبداللہ احمد

چنیوٹ : مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے ٹرانسپورٹرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ڈی پی او

چنیوٹ: پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں کی جا رہی ہے، ڈی پی او عبداللہ احمد

چنیوٹ: تمام تر ضروری اقدامات کر کے شہریوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنایا جا رہا ہے، ڈی پی او عبداللہ احمد

*ترجمان پولیس*

06/06/2025

Tiktoker Sana Yousaf _ Heart Touching Story That Will Make You Cry _ Bata TV , , # Talent Of Pakistan Singers,Dhol Player,Poet,Models,Female Dhol,Female Singers Record And Releas On Bata Tv BATAPRODUCTION Official contains the biggest repository of Punjabi and Seraiki Folk songs in Au...

سپریم لیڈر ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا حجاج کرام کے نام پیغام جسے آج میدان عرفات میں پڑھ کر سنایا گیا*حج اہل ایما...
06/06/2025

سپریم لیڈر ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا حجاج کرام کے نام پیغام جسے آج میدان عرفات میں پڑھ کر سنایا گیا*

حج اہل ایمان کی آرزو، شوق رکھنے والوں کی عید اور خوش نصیبوں کا روحانی رزق ہے اور اگر اس میں اس کی پراسرار گہرائیوں کا علم ہو تو یہ امت اسلامیہ اور بلاشبہ پوری انسانیت کے بڑے دردوں کا علاج ہے۔

یہ دوسرا حج سیزن ہے جو غزہ اور مغربی ایشیا میں ہونے والے سانحات کے دوران ہو رہا ہے۔ فلسطین پر جارحیت کرنے والے مجرم صہیونی ٹولے نے غزہ کے المیے کو حیران کن ظلم اور بے مثال ظلم و بربریت کے ساتھ ناقابل یقین مقام پر پہنچا دیا ہے۔

اب فلسطینی بچے بموں، گولیوں اور میزائلوں سے بالاتر ہوکر بھوک اور پیاس سے جان بوجھ کر مارے جا رہے ہیں۔ غمزدہ خاندانوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس انسانی المیے کا مقابلہ کون کرے گا؟

بلاشبہ اسلامی ریاستوں کا یہ اولین فریضہ ہےاور تمام قومیں اپنی ریاستوں سے اس پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مسلم ریاستوں کے درمیان مختلف مسائل پر سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن اس سے انہیں غزہ کے خوفناک المیے پر تعاون کرنے اور آج دنیا کے سب سے مظلوم طبقے کا دفاع کرنے سے نہیں رکنا چاہیے۔

مسلم حکومتوں کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کی امداد کے تمام راستے بند کردیں اور خبیث مجرم ٹولے کو غزہ میں اپنے وحشیانہ جرائم کو جاری رکھنے سے روکیں۔

صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ مکمل شراکت دار ہے۔ اس خطے اور دیگر اسلامی خطوں میں امریکہ کے اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ مظلوموں کے دفاع کے لیے قرآن کی پکار کو سنیں اور استکباری امریکی حکومت کو اس ظالمانہ رویے سے باز رکھنے پر مجبور کریں۔ حج کے دوران استغفار کی رسم اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

غزہ کے عوام کی شاندار مزاحمت نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس مظلوم قوم کی مدد کے لیے پہنچنا چاہیے۔

غاصب صیہونی حکومت کے استکبار اور حامیوں کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے نام و نشان کو فراموش کرنے کی کوششوں کے باوجود صیہونی حکومت کے راہنماؤں کی شیطانی فطرت اور ان کی احمقانہ پالیسیوں نے ایسی صورت حال پیدا کر دی ہے کہ آج فلسطین کا نام پہلے سے زیادہ روشن ہے اور صیہونیوں اور ان کے حامیوں سے عوامی نفرت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اور یہ عالم اسلام کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کو اقوام عالم کو زیادہ باشعور اور حساس بنانے اور فلسطین سے متعلق مطالبات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ حجاج کرام آپ کو حج کے دوران دعا اور اللہ تعالی سے مدد مانگنے کے موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اور اللہ تعالی سے صہیونی جابروں اور ان کے حامیوں کے خلاف فتح کی دعا مانگنی چاہیے۔

اللہ تعالی آپ تمام محترم حجاج کرام کا حامی و ناصر ہو

https://chat.whatsapp.com/KMowXMsEb9CDgcm0Yf5jAP

*✍ دل دہلا دینے والا بیان!* الیگزینڈر ٹربانوف، اسرائیلی قیدی نے رہائی کے بعد ایک بیان جاری کیا جس نے اسرائیلی قابض حکومت...
05/06/2025

*✍ دل دہلا دینے والا بیان!*

الیگزینڈر ٹربانوف،
اسرائیلی قیدی نے رہائی کے بعد ایک بیان جاری کیا جس نے اسرائیلی قابض حکومت، اس کے حامی ممالک اور تمام خیانت کاروں کو ہلا کر رکھ دیا:

❤️خط کا متن مندرجہ ذیل ہے ❤️

🛑 تمہاری مہربانی ہمیشہ میرے دل میں رہے گی...

✅ ان 498 دنوں کے دوران جو میں نے تمہارے درمیان گزارے، اور ان تمام ظلموں اور جرائم کے باوجود جو تم نے برداشت کئے، میں نے تم سے سچی مردانگی، حقیقی بہادری، اور انسانیت اور اقدار کا احترام سیکھا۔ تم محصور آزاد لوگ تھے، اور میں قیدی، لیکن تم میری حفاظت کرنے والے تھے۔ تم نے میری دیکھ بھال کی، جیسے ایک شفیق باپ اپنے بچوں کی کرتا ہے۔ تم نے میری صحت، عزت اور راحت کا خیال رکھا۔ حالانکہ میں ان لوگوں کے ہاتھوں میں تھا جو اپنی زمین اور چھینے گئے حقوق کے لئے لڑ رہے تھے، اور حالانکہ میری حکومت ایک محصور قوم کے خلاف انتہائی وحشیانہ نسل کشی کر رہی تھی، لیکن تم نے کبھی مجھے بھوکا یا ذلیل نہیں ہونے دیا

✅ میں سچی مردانگی کا مطلب نہیں جانتا تھا جب تک میں نے تمہاری آنکھوں میں اسے نہیں دیکھا، اور میں قربانی کی قدر نہیں سمجھتا تھا جب تک میں تمہارے درمیان نہیں رہا۔ جب تک میں نے تمہیں موت کے سامنے مسکراتے اور ایک مسلح دشمن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوتے نہیں دیکھا، جبکہ تمہارے پاس اپنے بدن کے علاوہ کچھ نہیں تھا

⁉️میں جتنی بھی فصیح زبان استعمال کروں، وہ الفاظ نہیں مل سکتے جو تمہاری حقیقی قدر کو بیان کریں یا تمہارے بلند اخلاق کے سامنے میرے حیرت اور احترام کو ظاہر کریں۔ کیا واقعی تمہارا دین تمہیں سکھاتا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرو؟

❗️کتنا عظیم ہے وہ ایمان جو تمہیں اس مقام پر پہنچاتا ہے جہاں انسان کے بنائے ہوئے تمام انسانی حقوق کے قوانین اور جنگی ضوابط تمہارے سامنے بے معنی ہو جاتے ہیں!

👌تم نے حتیٰ کہ مشکل ترین لمحات میں بھی انصاف اور رحم دکھایا، نعرے بازی نہیں، بلکہ اپنے تجربات کے ذریعے۔ تم نے اپنے اصولوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا

❗️یقین کرو، اگر میں یہاں واپس آیا، تو تمہاری صفوں میں ایک جنگجو بن کر آؤں گا؛ کیونکہ میں نے سچ تمہاری قوم سے سیکھا ہے اور میں نے جان لیا ہے کہ تم نہ صرف اس زمین کے مالک ہو، بلکہ انصاف اور عظیم مقاصد کے بھی مالک ہو

▪️ماخذ: الجزیرہ کی عربی زبان کی ویب سائٹ
#اَللّهُــمَّ_عَجـِّـل_لِوَلیِّــکَ_الفَــــرَج

02/06/2025
ڈسکو ر جہان :  برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عارضی طور پر بند بابوسر روڈ بحال کر دیا گیا ہےڈسکو ر جہان : ۔شاہراہ قرا...
01/06/2025

ڈسکو ر جہان : برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عارضی طور پر بند بابوسر روڈ بحال کر دیا گیا ہے

ڈسکو ر جہان : ۔شاہراہ قراقرم کوہستان روڈ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے
ڈسکو ر جہان : مغربی ہواؤں کے سلسلے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہو گیا ہے

29/05/2025
27/05/2025

یہ باتیں پلے سے باندھ لیں !
سانحہ سکردو ایک دل دہلا دینے والا حادثہ ہے ۔جس میں گجرات کے چار دوست حادثے کا شکار ہونے کے بعد ۔۔۔نہ جانے کتنی دیر بعد اور تکلیف سے گزرنے کے بعد موت کا شکار ہوئے ۔۔۔اور پھر سات دن تک ان کے اجسام کھلے آسمان تلے پڑے رہے ۔۔
زندگی کا محافظ رب کریم ہے لیکن حفاظتی اسباب اختیار کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ کبھی بھی دوستوں یا فیملی کے ساتھ سیر کرنے جائیں تو یہ باتیں یاد رکھیں ۔
سب سے پہلے تو ڈرائیونگ !
یاد رکھیں شاہراہ ریشم کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ بھی کہتے ہیں ۔۔جبکہ جگلوٹ سکردو روڈ اس سے بھی بڑا عجوبہ ہے ۔۔ایسے بے پناہ راستے اب شمالی علاقہ جات میں جا بجا بن چکے ہیں ۔۔۔گلگت سے چترال سڑک بن رہی ہے ۔۔شمشال کا ٹریک بذات خود ایک عجوبہ ہے ۔۔استور سڑک کا ابتدائی بیس پچیس کلو میٹر کا حصہ شدید خطرناک ہے ۔۔۔یہاں سڑکیں پہاڑوں کے ساتھ گھومتی ہوئ جاتی ہیں ۔۔سڑک خالی ہے تو گاڑی بھگانے کا جی چاہتا ہے ، تب ساٹھ ستر کی سپیڈ پر چلتی گاڑی کے سامنے یک دم سڑک ختم ہوجاتی ہے ۔۔۔اگر ڈرائیور نے سڑک پر رہنا ہے تو اسے اسی رفتار پر موڑ کاٹنا ہوگا ۔۔۔اور اگر نہ کاٹ سکا تو پھر سینکڑوں فٹ گہری کھائی یا پھر ٹھاٹھیں مارتا دریا اس کا مقدر ہے ۔

مقامی افراد اور ڈرائیور بھی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں لیکن بہت کم ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سینکڑوں بار ان راہوں پر سفر کیا ہوتا ہے ۔۔ایک ایک کھڈا اور ایک ایک موڑ ان کی یاداشت میں محفوظ ہوتا ہے ۔۔انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کس رفتار پر کس موڑ سے قابو رکھتے ہوے گاڑی موڑی جاسکتی ہے ۔۔۔مقامی افراد جب بھی حادثہ کا شکار ہونگے اس کی پچانوے فیصد وجہ اوور لوڈنگ یا حدرفتار سے زیادتی ہوگی ۔۔۔
اب تمام بڑے شہروں سے گلگت ،استور ،سکردو وغیرہ کے لیے بس ،کوسٹر اور ویگنیں چلتی ہیں ۔۔مطلوبہ مقام پر پہنچ کر مقامی ڈرائیور اور گاڑی کرایہ پر حاصل کریں اور جہاں جی چاہے وہاں جائیں ۔۔۔مقامی ڈرائیور آپ کا محافظ بھی ہوگا اور گائیڈ بھی ۔۔۔اور آپ کو بالکل کہیں بھی یہ پریشانی نہیں ہوگی کہ گاڑی خراب ہوگئ تو کیا ہوگا ۔۔۔یہ نئی گاڑیاں ۔۔۔بیسویں صدی کی دلہن کی طرح اکڑ جائیں تو جلدی مانتی بھی نہیں ہیں ۔۔۔کیونکہ ان کی پوری مشین ایک کمپیوٹر سے منسلک ہوتی ہے اور ان کا مستری بھی شمالی علاقہ میں ہر جگہ نہیں ملتا ۔۔۔اور ایسی صورت میں یا گاڑی لاد کر لے جائیں یا پھر خراب حالت میں چلانے کی کوشش کریں جوکہ سیدھا سیدھا موت سے پنگا لینے والی بات ہے ۔۔۔
اگر جیپ کرایہ پر لینا جیب پر بھاری ہو تو قریباً ہر جگہ سواریوں والی جیپیں چلتی ہیں جو آپ کو معاشی استحکام بھی دیتی ہیں اور مقامی افراد اور ان کی اقدار کو سمجھنے کا موقع بھی ۔۔۔
فیری میڈوز کا ٹریک چیخیں نکلوانے والا ٹریک مشہور ہے ۔۔لیکن حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔۔وجہ صرف یہ ہے کہ وہاں مقامی افراد کے علاؤہ کسی کو گاڑی لیجانے کی اجازت نہیں ۔۔۔بھلے آپ کے پاس V8 انجن کی حامل جدید گاڑی ہی کیوں نہ ہو ۔۔۔گذشتہ دنوں جدید ترین فرانسیسی رافیل جہاز کے خاک نشین ہونے کی وجہ بھی طیارے کی خامی نہیں بلکہ اس کو اڑانے والے پائلٹوں کی نااہلی اور مدمقابل کی قابلیت تھی ۔۔۔یہی اصول یہاں بھی لاگو ہوتا ہے ۔۔جدید گاڑی نہیں بلکہ قابل ڈرائیور ۔۔۔۔اس بات کو تمام حضرات پلے باندھ لیں ۔۔۔کبھی بھی آپ حضرات ایسے ڈرائیور کے ساتھ سفر نہ کریں جو پہلی دوسری یا تیسری بار ان علاقوں کی جانب جارہا ہو۔۔۔جس کے ہمراہ جارہے ہیں اس سے ضرور پوچھیں ۔۔۔
بھائ پہلے کتنی بار گئے ہو ؟
ٹریول کمپنیوں کی اکثریت بھی ناتجربہ کار ڈرائیور بھرتی کرکے کام چلاتی ہے تاکہ کم زیادہ سے زیادہ رقم بٹوری جاسکے ۔۔۔
تو پہلا اصول یہ سمجھ لیں کہ ڈرائیور چاہے آپ خود ہیں یا کوئ اور انتہائ کہنہ مشق ہونا چاہیے ۔۔۔اور اگر کوئ تیس سال سے گاڑی چلا رہا ہے لیکن ان راہوں سے ناآشنا ہے تو اناڑی ہے ۔۔۔
پھر بھی اگر خود گاڑی چلا کر لیجانا ضروری ہے تو جہاں اتنا خرچ ہوتا ہے وہاں جانے سے پہلے گاڑی کے بریک پیڈز ،کلچ پلیٹ ودیگر ضروری پرزہ جات کی جانچ ضرور کروا لی جائے ۔۔
ضروری معلومات لیتے وقت یہ ضرور معلوم کریں کہ وہاں کون سے نیٹ ورک کے سگنل آتے ہیں ۔۔اس کی سم ساتھ ضرور رکھیں ۔۔اور اگر ایسی جگہ جارہے ہیں جہاں صرف ایس کام چلتا ہے تو وہاں ایس کام یا یو فون کی سم استعمال کریں ۔۔۔
اسی طرح آئ فون اور دیگر ایسے مہنگے فون جن میں سم نہیں چلتی ان کے ساتھ بٹن والا نوکیا کو ضرور رکھیں ۔۔۔سگنل کھینچنے کے معاملہ میں آج بھی نوکیا پہلے نمبر پر ہے ۔
گاڑی چلاتے تصاویر بنانا ،گانے لگانا اور پھر من پسند گانے بدلنا ،سٹیک ،سنیپ ،لائیو وڈیو ،ٹک ٹاک ،واٹس ایپ اسٹیٹس ،فیس بک سٹوری ۔۔۔۔۔یہ سب دور حاضر کے وہ خوفناک جن ہیں جو پلک جھپکتے میں ہمیں کسی گہری آندھی کھائ یا کسی ٹھاٹھیں مارتے مچلتے دریا میں دھکیل سکتے ہیں ۔۔۔ان جنات سے ضرور دوستی رکھیں لیکن گاڑی چلانے کے دوران نہیں ۔۔۔
انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں ۔۔جہاں آپ کو اندراج کے لیے روکا جائے وہاں رکیں اور مکمل معلومات فراہم کریں ۔۔۔
بارش یا خراب موسم میں فورا کوشش کریں کسی محفوظ جگہ پر رک جائیں ۔۔کوئ بھی ایسی جگہ جو قدرے کشادہ ہو ۔۔یہاڑ کے دامن میں گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں ۔۔۔
آجکل بہت سی جگہوں پر نیٹ کی سہولت موجود ہوتی ہے ۔۔۔اپنی لائیو لوکیشن اپنے کسی قابل بھروسہ آدمی کے ساتھ ضرور شئیر کریں ۔۔۔یہ بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔۔۔
حادثات کی ایک بڑی وجہ طویل سفر ،تھکاوٹ اور نیند کا مکمل نہ ہونا بھی ہے ۔۔
سوشل میڈیا پر دکھائ جانیوالی دیگر چیزوں کی طرح سیاحت کا بھی صرف ایک پہلو دکھایا جاتا ہے ۔۔۔پہاڑ ،دریا ،جھیلیں ،جنگل ،برف زار ،سرسبز میدانوں میں گھومتے رنگ برنگی تصاویر ۔۔۔اور پھر سوشل میڈیا جو کہ پچاس فیصد دکھاوے اور حقیقت سے دور جعل سازی وملمع کاری کا ایک دلکش مجموعہ ہے اس سے متاثر ہوکر لوگ دھڑا دھڑ سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں ۔۔۔کوشش کریں اپنے قریب ترین مقام کا انتخاب کریں ۔۔۔یقین مانیں ہمارے اردگرد پورے ملک میں بہت خوبصورتی ہے ۔۔۔

ان پہاڑوں پر دل کے قافلے چلا کرتے تھے اور میلوں پیدل چلا کرتے تھے ۔۔۔گاڑیوں کے قافلوں نے جہاں ان کا حسن گہنا دیا ہے وہاں ہمہ وقت سر پر لٹکتی ایک تلوار بھی موجود ہے ۔۔۔نہ جانے کب فون کی گھنٹہ بجے اور کب کیا اطلاع آئے ۔۔۔یا فون ملنا ہی بند ہو جائے ۔۔۔۔
بہت کچھ ہے کہنے کو ۔۔۔۔لیکن شاید میں کہہ نہ پاؤں
اپنی غلطی کو انتظامیہ اور اداروں کے کھاتے ڈال کر بری الزمہ نہیں ہوا جاسکتا ۔۔۔اداروں میں خامیاں ضرور ہیں ۔۔لیکن ہمیں بھی اپنا احتساب ضرور کرنا ہوگا ۔۔۔

( لوگوں کی کثیر تعداد شمالی علاقوں کا رخ کر رہی ہے ۔۔ سیاحوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اس پوسٹ کو جتنا شئیر کرسکتے ہیں کیجیے ۔۔۔یہ بھی صدقہ جاریہ ہے )

Address

Chiniot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOP Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOP Pakistan:

Share