Manzoor Ali Lona

Manzoor Ali Lona ہم پیار کرتے ہیں نبی ﷺ کے ہر یار سے ❤👍
ابو بکرؓ عمر ؓ عثمان ؓ اور حیدرِ کرارؓ سے❤💯

18/08/2025

‏میرا پیغام وطن کے
غداروں کے نام کہ۔۔۔
لیڈروں پہ کبھی مُلک ورکر یا سپورٹرز قُربان نہیں ہوتے،
مُلکوں پہ لیڈر قُربان ہوتے ہیں✅

‏دولت اگر سکون دیتیتو آج بڑے بڑے مالدار نیند کے لیے دوائیں نہ کھاتےاصل سکون دل کے اطمینان، ذکرِ الٰہی اور قناعت میں ہے ن...
17/08/2025

‏دولت اگر سکون دیتی
تو آج بڑے بڑے مالدار نیند کے لیے دوائیں نہ کھاتے
اصل سکون دل کے اطمینان، ذکرِ الٰہی اور قناعت میں ہے نہ کہ دولت کے انبار میں
سکون خریدا نہیں جاتا کمایا جاتا ہے اپنے اعمال اور نیت سے
‏ہر چیز کا جسے آپ چھوڑ دیتے ہیں، کوئی نہ کوئی نعم البدل ہوتا ہے، لیکن اللہ کو چھوڑ کر اگر آپ چلے جاتے ہو تو اسکا کوئی متبادل نہیں ملنے والا۔
‏زندگی کو مسکرانے کا ہنر سیکھ لو،
غم اور خوشی دونوں مہمان ہیں،
کچھ دیر رہیں گے اور چلے جائیں گے۔

#منظورلونےوالا

17/08/2025

فجر کی نماز پڑھنے سے شیطان کی لگائی ہوئی تین گرہیں کھل جاتی ہیں اور انسان خوشی اور تر و تازگی کے ساتھ صبح کرتا ہے

‏سانس لینا اتنا ضروری نہیں جتنا ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا ضروری ہے میں گواہی دیتا/دیتی ہوں کہ حضرت محمد صَلَّىٰ اللَّٰهُ ع...
16/08/2025

‏سانس لینا اتنا ضروری نہیں جتنا ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا ضروری ہے

میں گواہی دیتا/دیتی ہوں کہ حضرت
محمد صَلَّىٰ اللَّٰهُ عَلَيْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ ( اللّہ )کے آخری نبی اور رسول ہیں اور انکے باد نہ کوئی نبی آیا ہے نہ ہی آئے گا
ختم نبوت زندہ باد

#منظورلونےوالا

16/08/2025

‏وقت ایک آئینہ ہے،
جو ہمیں ہماری اصل پہچان دکھا دیتا ہے،
چاہے ہمیں وہ پسند آئے یا نہ آئے۔

آپ جس پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دیتے ہیں، اگر وہ ملک سے سود جیسی لعنت کو ختم کرنے کی بات نہیں کرتا، تو اس لیڈر کو ووٹ دینا چھ...
16/08/2025

آپ جس پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دیتے ہیں، اگر وہ ملک سے سود جیسی لعنت کو ختم کرنے کی بات نہیں کرتا، تو اس لیڈر کو ووٹ دینا چھوڑ دیں.
سود تو اللہ تعالٰی کے ساتھ اعلانِ جنگ کرنے کے برابر ہے. اگر آپ کا لیڈر اللہ تعالٰی کے ساتھ اعلانِ جنگ کرتا ہے تو اسے چھوڑ دیں، اور اپنا ایمان بچائیں.
الله تعالٰی ہم سب کو ہدایت دے آمین ثم آمین🙏🙏
#منظورلونےوالا

‏مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب...
15/08/2025

‏مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔
اللہ رب العزت نے آپ ﷺکو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔
اب آپ ﷺکے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔
حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیت میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔
چنانچہ ارشادِ خداوندی ہے:
مَاكَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40)
ترجمہ:
محمد ﷺتمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔ اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالٰیٰ نے حضور نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پرفائزنہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعددآیات ایسی ہیں جو اشارۃً یا کنایۃً عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺنے اپنی متعدد اور متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنی متعین فرمایا ہے۔

آپ سب احباب ہمارے سے جڑے رہے آج سے ختم نبوت کے متعلق پہرا جاری رہے گا ان شاءاللہ۔

آپ سب فالورز سے بھی گزارش ہے کہ اسکو کاپی کر کہ اپنے اپنے فیس بک سے شئیر کریں اور اس پوسٹ کو سب pin پر رکھیں۔
شکریہ ۔
‏‎وُہ جو اَحمدﷺ بھی ہیں اور مُحمدﷺ بھی ہیں،

اُنﷺ پہ لاکھوں درود، اُنﷺ پہ لاکھوں سَلام،

#منظورلونےوالا

تعلیمی اداروں کو اپنا وقار برقرار رکھنا چاہیے 🕊️📚🇵🇰🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏 #منظورلونےوالا
13/08/2025

تعلیمی اداروں کو اپنا وقار برقرار رکھنا چاہیے 🕊️📚🇵🇰
🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏

#منظورلونےوالا

13/08/2025

دعا مومن کا سب سے بڑا ہتھیار ہے
اپنی ہر مشکل میں اپنے رب کو پکارو

"میرا باپ ایک خاموش ہیرو"وہ شخص جسے کبھی تھکتے نہیں دیکھا، جس نے گرمی، سردی، بارش، ہر موسم میں صرف اس لیے کام کیا کہ ہم ...
13/08/2025

"میرا باپ ایک خاموش ہیرو"
وہ شخص جسے کبھی تھکتے نہیں دیکھا، جس نے گرمی، سردی، بارش، ہر موسم میں صرف اس لیے کام کیا کہ ہم آرام سے جی سکیں۔ وہ دن بھر مزدوری کرتا، ہاتھوں کی محنت سے پیٹ پالتا، مگر کبھی شکایت نہیں کی۔

جب ہم سو رہے ہوتے تھے، وہ جاگ رہا ہوتا تھا۔ جب ہم خوش ہوتے تھے، وہ اپنی تھکن چھپا کر مسکرا رہا ہوتا تھا۔ زندگی کے ہر موڑ پر اُس نے ہمیں سہارا دیا، خود جھکتا رہا تاکہ ہم سیدھے کھڑے ہو سکیں۔

کبھی غور کیا؟ وہ جوتے جو وہ پہن رہا ہے، شاید دو سال سے نہیں بدلے۔ مگر تمہارے لیے ہر عید پر نئے کپڑے لاتا ہے۔ وہ چائے میں شکر کم ڈال لیتا ہے، تاکہ بچوں کی کتابوں کے پیسے بچا سکے۔

وہ باپ ہمیں سکھاتا ہے کہ اصل مردانگی کیا ہے — اپنی ذات کو پیچھے رکھ کر، دوسروں کے لیے جینا۔

اگر آج تمہارے پاس کچھ ہے — تعلیم، عزت، سہولتیں — تو یقین مانو، اس میں تمہارے باپ کے پسینے کی خوشبو شامل ہے۔

اب وقت ہے کہ ہم اُس کا سہارا بنیں۔ صرف خواب نہ دیکھو، اٹھو، کام کرو۔ کیونکہ باپ کی عمر ہر روز کم ہو رہی ہے، اور اس کی امیدیں ہم سے جُڑی ہیں۔

"کامیابی صرف ہمارے خواب نہیں، ہمارے باپ کا خواب بھی ہے!
#منظورلونےوالا

13/08/2025

لکھتے لکھتے سیاہی ہی ختم ہوجاۓ گی لیکن میرے نبیۖ کی تعریف ختم نہیں ہوگی
صَلَّی اللّہ عَلَیہِ وسَلَّم

Address

Chiniot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manzoor Ali Lona posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share