22/06/2026
شوق میں سب سے بڑی غلطی اپنی اچھے پرندوں کو خود ضائع کر دینا
شوق کے آغاز میں اکثر ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ہمارے پاس موجود پرندے واقعی کتنے اچھے ہے اور بیکار۔ ہم ابھی سیکھنے کے مرحلے میں ہوتے ہیں، اس لیے پرکھ اور تجربہ محدود ہوتا ہے۔
ایسے وقت میں اگر کوئی خود کو استاد یا ماہر ظاہر کرنے والا شخص مل جائے تو ہم اکثر اس کی ہر بات کو حرفِ آخر سمجھ لیتے ہیں۔
بعض لوگ آتے ہی کہہ دیتے ہیں کہ "یہ سب ختم کر دو، ان میں کچھ نہیں رکھا۔" نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہم اپنے کئی اچھے پرندے بھی صرف دوسروں کی رائے پر ضائع کر دیتے ہیں۔
یاد رکھیں! کسی بھی نسل یا لائن کو ختم کرنے سے پہلے خود مشاہدہ کریں، وقت دیں اور اس کی کارکردگی کو اچھی طرح جانچیں۔ صرف ایک شخص کی بات پر فیصلہ نہ کریں۔
ممکن ہے جو چیز آپ ختم کر رہے ہوں، اصل میں وہی آپ کی بہترین بنیاد ہو۔
دوسرا اہم نکتہ:
جب پرانی چیزیں ختم ہو جاتی ہیں تو پھر نئی نسل خریدنے کی باری آتی ہے۔
پیسے بھی لگتے ہیں۔
لیکن اگر نسل کی پہچان ہی نہیں تو آپ کیسے جانیں گے کہ جو نئی چیز خریدی جا رہی ہے وہ واقعی نسلی اور معیاری ہے؟
ہو سکتا ہے وہ مقابلے میں اچھی ہو لیکن بریڈنگ کے لحاظ سے بیکار ہو۔
ہو سکتا ہے دیکھنے میں خوبصورت ہو لیکن عملی طور پر کوئی خاص خوبی نہ رکھتی ہو۔
اسی مقام پر اکثر نئے شوقین دھوکا کھا جاتے ہیں۔
🎓 اصل استاد کون ہے؟
وہ جس کا آپ سے کوئی ذاتی مفاد نہ ہو۔
وہ جو آپ کا فائدہ سوچے، اپنا نہیں۔
وہ جو علم چھپانے کے بجائے آگے منتقل کرے۔
وہ جو آپ کو خود سوچنے اور سیکھنے کی ترغیب دے۔
علم کو اپنے پاس قید رکھنا استادی نہیں۔
علم کو آگے بانٹنا ہی اصل استادی ہے۔
یاد رکھیں
"علم بانٹنے سے کم نہیں ہوتا، بلکہ بڑھتا ہے۔"
جتنا علم آپ دوسروں تک پہنچائیں گے، اتنا ہی اللہ تعالیٰ آپ کے لیے نئے علم اور کامیابی کے دروازے کھولے گا۔
شوق میں اچھی نسلوں سے زیادہ اہم اچھی رہنمائی ہوتی ہے۔
مشاہدہ کریں۔
❓ سوال پوچھیں۔
سیکھتے رہیں۔
اور ایسے لوگوں کا ساتھ اختیار کریں جو آپ کی ترقی دیکھنا چاہتے ہوں۔
اللہ پاک تمام شوقین بھائیوں کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے، ان کی نسلوں میں خیر و برکت رکھے، اور ہم سب کا شوق ہمیشہ سلامت اور آباد رکھے۔ آمین۔
علم بانٹیں، تجربہ بانٹیں، اور شوق کو آگے بڑھائیں۔
صرف تعلیمی مقصد کے لیےہے❤️
#@