02/11/2025
چنیوٹ کے لوگوں سے ایک گزارش ۔۔۔۔🛵
!دوستوں
ذرا یہ پوسٹ مکمل ضرور پڑھیے گا، شاید کسی کے لئے نئے روزگار کی شروعات بن جاۓ۔
آج کے دور میں بےروزگاری عام ہے۔ اکثر لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں۔ نہ کسئ روزگار، نہ سہولت۔
تو کیوں نہ چنیوٹ جیسے خوبصورت شہر میں ایک ایسا کام عام کیا جاۓ جو آپکی مرضی سے، آپ کے وقت پر اور آپ کے فائدے کےلئے ہو۔
اگرچہ چنیوٹ چھوٹا شہر ہے لیکن یاد رکھیں۔
قطرہ قطرہ مل کر ہی دریا بنتا ہے۔
جب ہم سب مل کر کوئ کام شروع کرتے ہیں تو وہ صرف کمائ نہیں بلکہ ایک دوسرے کی سہولت کا ذریعہ بن جاتا ہے۔
(Bykea)جی ہاں، بات ہو رہی ہے اییپ کی
آپ میں سے بہت سے لوگ اس سے واقف ہوں گے۔ بائکیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو (door to door pickup drop, purchasing or delivery) کی سہولت دیتا ہے۔
یعنی جہاں آپ کھڑے ہیں وہیں سے بائیکیا والا آپکو پک کرے گا اور جہاں کہیں گے وہیں چھوڑے گا۔ بالکل ایپ میں لکھے کراۓ پر نہ بحٹ، نہ پریشانی۔
میں نے خود کراچی، لاہور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں اسکا استعمال کیا ہے۔
روزگار کا بہترین ذریعہ 💰
اگر آپ پارٹ ٹائم کمائ کرنا چاہتے ہیں تو بائکیا آپکے لئے بہترین موقع ہے۔
روز کی کمائ آپکے ہاتھ میں
کوئ سفارش کوئ آفس نہیں
جب دل چاہے کام شروع، جب دل چاہے بند
اسٹوڈنٹس کے لئے بہترین پارٹ ٹائم آپشن۔
جلد فیصل آباد جانا ہو گا تو وہاں ایک ویڈیو شوٹ کر کہ آپ لوگوں کے ساتھ شئیر ہو گی۔
چنیوٹ میں یہ ابھی یہ کوئ بھی استعمال نہیں کرتا
لیکن میں نے رجسٹریشن کر کے چار ٹیسٹ رائیڈ لی ہیں تو 458 روپے کمایا اور تقریباً آٹھ سے دس کلو میٹر کا فاصلہ طے ہو۔
لوگوں کو جا کر انکے گھر سے پک کرنا
اور انہیں انکی مطلوبہ منزل پہ چھوڑنا۔
میرے کچھ دوست اور کزنز کراچی میں پارٹ ٹائم کبھی کبھی چلایا کرتے ہیں۔
انکا کہنا ہےاگر کوئ باقاعدگی سے یہ ایپ استعمال کرے تو ماہانہ پینتالیس سے پچاس ہزار روپے آسانی سے کما سکتا ہے۔
میری چنیوٹ کے لوگوں سے گزارش ہے
آئیں مل کر چنیوٹ میں بائیکیا عام کریں یہ نہ صرف روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ ایک دوسرے کے لئے آسانی پیدا کرنے کا بھی عمل ہے۔
حلال سوچ۔۔۔۔۔۔۔۔♥️