Khaki Digital

Khaki Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khaki Digital, News & Media Website, Railway Road Usmanabad, Chiniot.

Stay tuned to khaki digital - Your gateway to unbiased journalism and extensive news coverage in Pakistan
"سب کی آواز "
https://youtube.com/?si=zjmq
🇵🇰🖊📹🎤🇵🇰
📰 Trusted digital news platform
📢 Breaking news | Local & national updates.

‏Khaki Digitalسب کی آوازخاکی ڈیجیٹل/ علاقائی نیوز
03/09/2026

‏Khaki Digital
سب کی آواز

خاکی ڈیجیٹل/ علاقائی نیوز





چنیوٹ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں جاری محکمہ صحت کی کارکر...
27/08/2026

چنیوٹ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع میں جاری محکمہ صحت کی کارکردگی، طبی سہولیات اور انتظامی و حفاظتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ و لالیاں سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی و حفاظتی امور کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے افسران کو ہسپتالوں کے انتظامی معاملات کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی

AURANGZAIB KHAKI (CEO)Khaki Digital
22/08/2026

AURANGZAIB KHAKI
(CEO)
Khaki Digital

لالیاں اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم حبیبہ بلال نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم دورہ کیا۔ دو...
04/08/2026

لالیاں اسسٹنٹ کمشنر لالیاں میڈم حبیبہ بلال نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے شہر کے مختلف بازاروں، گلیوں اور اہم مقامات کا معائنہ کیا اس موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لالیاں کے افسران اور عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا میڈم حبیبہ بلال نے شہر میں کچرے کے ڈھیروں، گلیوں کی صفائی، نالیوں کی نکاسی اور ویسٹ ڈسپوزل کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی کو بھی چیک کیا انہوں نے شہریوں سے صفائی کے حوالے سے درپیش مسائل بھی دریافت کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے کچرے کو بروقت اٹھایا جائے اور کھلے مقامات پر کوڑا پھینکنے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے نالیوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے صفائی عملے کی نگرانی سخت کی جائے اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے میڈم حبیبہ بلال نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ لالیاں کو ماڈل شہر بنانے کے لیے صفائی سب سے اہم ہے۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ صرف مقررہ جگہوں پر ہی پھینکیں

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سن رہی ہیں
09/06/2026

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سن رہی ہیں

چنیوٹ(اورنگزیب خاکی) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے ...
05/06/2026

چنیوٹ(اورنگزیب خاکی) ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ ماحولیات چنیوٹ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کی واک میں اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر حنا ستار ،مختلف محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر شرکاء نے ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری، فضائی آلودگی کے خاتمے اور صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں کردار ادا کریں۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صاف اور محفوظ ماحول بنیادی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر حنا ستارنے عالمی یوم ماحولیات کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنا اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے واک کے اختتام پر شرکاء نے ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے اور شجرکاری مہمات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او و دیگر نے ریسٹ ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے اور دعا کی

پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ماہ اپریل 2026 کی پرفارمنس رینکنگ جاری الحمداللہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ میڈم عائشہ رضوان...
03/06/2026

پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ماہ اپریل 2026 کی پرفارمنس رینکنگ جاری الحمداللہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ میڈم عائشہ رضوان کی انتھک محنت کی بدولت پنجاب بھر میں ضلع چنیوٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی

Address

Railway Road Usmanabad
Chiniot
35400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khaki Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share