Chishtian News Alert چشتیاں نویں تازی


Chishtian News Alert           چشتیاں نویں تازی اہالیان تحصیل چشتیاں شریف کی تازہ ترین خبروں ، آپ ڈیٹس, ایشوز ، نویں تازی جاننے والوں کا پیج ہے

*اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ کی کاروائی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے گورنمنٹ شیڈول سے زائد وصول کرنے پر چک عبدال...
09/08/2025

*اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں ساحل رسول چیمہ کی کاروائی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے گورنمنٹ شیڈول سے زائد وصول کرنے پر چک عبدالله مویشی منڈی کے ٹھکیدار پر مقدمہ درج کر لیا

افسوس ناک اطلاع
08/08/2025

افسوس ناک اطلاع

چشتیاں شریف پولیس کی ڈیوٹی صرف عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے پنجاب پولیس کا شمار دنیا کی چند بہتری...
07/08/2025

چشتیاں شریف
پولیس کی ڈیوٹی صرف عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہے پنجاب پولیس کا شمار دنیا کی چند بہترین فورسز میں ہوتا ہے جو اپنے ہر کام کا ریکارڈ ترتیب دیتے ہیں بہترین محرر ہمیشہ اپنا ریکارڈ مکمل رکھتا ہے مقدمات کے اندراج اور اخراج کا مکمل ریکارڈ ترتیب دیا جائے پولیس کے تمام دفاتر اپنا ریکارڈ مکمل رکھیں کسی بھی وقت اچانک معائنہ وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا پولیس کی موجودگی شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرتی ہے پولیس افسران اپنا رویہ انتہائی مثبت رکھیں ناروا سلوک روا رکھنے والے افسران واہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی
ان خیالات کا اظہار ڈی ائی جی ایڈمن و اسٹیبلشمنٹ شعیب خرم جانباز نے ڈی پی او بھاول نگر حافظ کامران اصغر کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس و تھانہ جات کے اچانک معائنے کے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا
ڈی آئی جی ایڈمن نے کہا پولیس اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو برو کار لا کر جرائم کی شرح انتہائی کم کر سکتی ہے اشتہاری ملزمان کی زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں وقت کی ضرورت ہے منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کر کے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچایا جا سکتا ہے پنجاب پولیس معاشرے کو منشیات کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے دن رات جدوجہد کر رہی ہے اور حالیہ کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ڈی آئی جی ایڈمن نے تھانہ سٹی بی ڈویژن اور اے ڈویژن کا تفصیلی اچانک معائنہ کیا اور تمام ریکارڈ مکمل دیکھ کر ڈی ایس پی چشتیاں اکمل بسرا کو شاباش دی
شعیب خرم جانباز نے تھانہ بی ڈویژن کے فرنٹ ڈیسک تفتیشی افسران کے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا حوالات کا معائنہ کیا تھانے کا تمام ریکارڈ جیک کیا تو مکمل پایا بہترین صفائی ستھرائی دیکھ کر ایس ایچ او امجد اقبال باجوہ کی کارکردگی کو مطمعن قرار دیا ڈی ایس پی آفس کا ان لائن اور مینول ریکارڈ چیک کیا اور مکمل پایا سیف سٹی پروگرام کے تحت سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی لوکیشنز کو چیک کیا اور تمام کیمرے چالو حالت میں دیکھ کر ڈی پی او حافظ کامران اصغر کی کارکردگی کو سراہا

07/08/2025

چشتیاں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا چوہدری امجد اور بابر سلطان نے اپنے اپنے ویڈیو بیان میں تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

شیخ حیدر علی مرکزی پریس کلب چشتیاں

بشکریہ:
07/08/2025

بشکریہ:

04/08/2025

بشکریہ:

بہاولپور تعلیمی بورڈ میٹرک پوزیشن  ہولڈرز !!پہلی تینوں پوزیشن ضلع بہاولنگر لے اڑا ۔چشتیاں سائنس سکول کی طالبہ طیبہ امین ...
24/07/2025

بہاولپور تعلیمی بورڈ میٹرک پوزیشن ہولڈرز !!
پہلی تینوں پوزیشن ضلع بہاولنگر لے اڑا ۔
چشتیاں سائنس سکول کی طالبہ طیبہ امین نے 1185 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔
ہارون آباد فوجی فاونڈیشن سکول کے طالب علم عبداللہ رشید نے 1182 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
جبکہ تیسری پوزیشن پاکستان گرلز ہائر سیکنڈری سکول چشتیاں کی طالبہ علیزہ لیاقت نے 1181 نمبر حاصل کر کے لی ۔

24/07/2025

24/07/2025
چشتیاں کے ہونہار طلبہ کی پہلی تین پوزیشن میں سے دو پہ قبضہ ڈویژن بہاول پور میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کی پہلی پوزیشنCongratulat...
23/07/2025

چشتیاں کے ہونہار طلبہ کی پہلی تین پوزیشن میں سے دو پہ قبضہ ڈویژن بہاول پور میں ڈسٹرکٹ بہاولنگر کی پہلی پوزیشن
Congratulations 🎉👏

"چشتیاں شریف ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں بجلی انتظامیہ کے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کے...
23/07/2025

"چشتیاں شریف
ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں بجلی انتظامیہ کے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے حکومت کے جاری کردہ نرخنامے سے زائد قیمت پر چینی ہرگز فروخت نہیں کرنے دیں گے کاروبار قواعد و ضوابط کے مطابق کرنا ہوگا اپنی زمین اپنا گھر پروگرام شفاف انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کی طرف سے طلب کردہ رپورٹس فوری طور پر پیش کی جا رہی ہے شفاف انداز میں اپنا گھر پروگرام مکمل کرنے کے لیے تحصیل ایڈمنسٹریشن اپنے تمام وسائل بلوکار لا رہے ہیں
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ساحل رسول چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا پروگرام کے مختلف پہلوؤں، درخواست دہندگان کے کوائئف کی میرٹ پر مبنی اسکروٹنی، اور فیلڈ ویری فکیشن کے عمل کا جائزہ لے کر کوائف مکمل کئے جا رہے ہیں متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسکروٹنی کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو ان کا حق مل سکے حکومت پنجاب کے اس عوامی فلاحی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے
ساحل رسول چیمہ نے کہا چینی کی قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق مارکیٹ کمیٹی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران جدوجہد کو تیز کریں چینی کی دستیابی، نرخ نامے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف اقدامات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کی ہدایات پر عمل درامد یقینی بنائیں چینی کی قیمتوں میں استحکام اور عام شہری کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی ترجیح ہے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Address

Chishtian
Chishtian Mandi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chishtian News Alert چشتیاں نویں تازی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share