Tarichmerians

Tarichmerians Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tarichmerians, Digital creator, Terich, Chitral Lines.

"A memorable journey through the breathtaking mountains of Terich, surrounded by lush green valleys, fresh air, and unfo...
04/06/2026

"A memorable journey through the breathtaking mountains of Terich, surrounded by lush green valleys, fresh air, and unforgettable moments with friends. every moment was filled with adventure, laughter, and brotherhood. Nature's beauty, peaceful landscapes, and the company of good friends made this trip truly special. These are the memories we will cherish for a lifetime." 🏕️🏔️🌿📸

22/12/2025

"Congratulations on being selected for the high-altitude trek to Tirich Mir Base Camp and Tirich Mir Expedition — a jour...
08/07/2025

"Congratulations on being selected for the high-altitude trek to Tirich Mir Base Camp and Tirich Mir Expedition — a journey that will test your endurance, ignite your spirit, and etch unforgettable memories into the canvas of your life.
This is not just a trek; it is a celebration of resilience, courage, and the will to rise above limits — both physical and mental. As you walk the ancient trails beneath the shadow of one of Pakistan’s highest peaks, remember: the mountains do not build character — they reveal it.
We believe in your strength, your discipline, and your unity as a team — regardless of gender, background, or experience. You are ambassadors of adventure, harmony, and determination.
Pack light, walk strong, stay humble — the mountains are calling, and you have answered."

Sad News! A mountaineering expedition team from Salvinia recently arrived in Terich Valley and began their journey towar...
02/07/2025

Sad News!
A mountaineering expedition team from Salvinia recently arrived in Terich Valley and began their journey toward Terichmir Base Camp. However, upon reaching Shugerbaysum Camp, the team was unexpectedly approached by a policeman from Upper Chitral, who forcefully instructed them to cancel the expedition and return immediately.

The policeman stated that the orders came directly from high-ranking officials of KP Police, including the IG, DPO, and DSP, citing that if any incident occurred, the responsibility would fall on them, and they could face suspension.

Due to this sudden intervention, the expedition was unfortunately canceled. The climbers have now moved on to Shandur and are proceeding toward Gilgit to climb a different peak there.

This is deeply disheartening for all of us who are working hard to promote tourism and adventure activities in the Hindukush region. Despite our efforts, there is a lack of institutional support. How can we promote adventure tourism in Chitral when such challenges discourage international and national teams from visiting?

We urge the authorities to create a clear policy for adventure tourism, support local initiatives, and help build a positive image of Chitral as a safe and welcoming destination for explorers and mountaineers.



The first expedition team has arrived in Terich Valley and is heading to Terich Mir Base Camp today! InshaAllah, they'll...
28/06/2025

The first expedition team has arrived in Terich Valley and is heading to Terich Mir Base Camp today! InshaAllah, they'll conquer the highest peak in the Hindu Kush region TerichMir 7708M!
Best wishes for a successful climb!

Shandur Festival Advisory - The Shandur Polo Festival will be held in Upper Chitral from June 20-22, 2025.Travel Advisor...
18/06/2025

Shandur Festival Advisory - The Shandur Polo Festival will be held in Upper Chitral from June 20-22, 2025.

Travel Advisory:
- Carry essentials during travel.
- Book with a travel agent.
- Bring tents for the festival.
- In case of emergency, contact KP Tourism Deptt Helpline 📞 1422.
- Check tire pressure and carry a spare.
- Use sunblock to protect from harsh sunlight.

تریچ روڈ کی تعمیر کے منصوبے میں کرپشن کے خلاف عوام سراپا احتجاجتریچ روڈ کی کشادگی اور توسیع کے چار کروڑ روپے کے منصوبے م...
07/12/2024

تریچ روڈ کی تعمیر کے منصوبے میں کرپشن کے خلاف عوام سراپا احتجاج

تریچ روڈ کی کشادگی اور توسیع کے چار کروڑ روپے کے منصوبے میں بے ضابطگیوں، بدعنوانیوں اور کام کرائے بغیر منصوبے کے لیے مختص فنڈ کو متعلقہ محکموں سی اینڈ ڈبلیو اور ڈسٹرکٹ کونسل اور ٹھیکیدار کی أپس میں ملی بھگت سے ٹھکانے لگانے کی کوششوں کے خلاف تریچ ویلی کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

اس منصوبے میں خردبرد اور کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج پر نومبر کے مہینے میں سی اینڈ ڈبلیو، علاقے کے عمائدین اور ٹھیکیدار کے درمیان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک معاہدہ ہوا تھا۔

مذکورہ معاہدے میں طے پایا تھا کہ تریچ روڈ میں کام گاؤں کے شمالی سرے یعنی شاگروم سے دوبارہ آغاز کیا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق اس روڈ کی کشادگی اور توسیع کے کام کے لیے ایک بڑا ایکسکویٹر اور ایک ٹریکٹر بھیجا جائے گا۔
منصوبے کے تحت شاگروم سے لیکر سوروہت تک جہاں جہاں روڈ کی چوڑائی کم ہے اور خراب ہے اس کی توسیع اور مرمت شامل ہے۔
اس معاہدے کے بعد ایک بڑے ایکسکویٹر کے بجائے ازمنی وسطی کے دور کا ایک چھوٹا ایکسکویٹر اور ٹریکٹر بھیجا گیا اور ایکسکویٹر کو زوندرانگرام سے آگے یہ کہہ کر نہیں لے جایا گیا کہ آگے راستہ خراب ہے اور تنگ ہے۔۔
یہ منصوبے ہی روڈ کی توسیع اور کشادہ کرنے کا ہے اور زوندران گرام سے أگے پہاڑی سے گزرنے والے تنگ راستے کا بہانہ کرکے ٹہیکیدار ایکسکویٹر أگے نہیں لے کر گیا۔ ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ اس تنگ راستے کو کشادہ کرنے ہی کے لیے چار کروڑ روپے اس پراجیکٹ کے لیے رکھے گئے تھے اور ان پیسوں کو ٹھیکیدار اور سی اینڈ ڈبلیو اور ڈسٹرکٹ کونسل کے حکام أپس میں ملی بھگت سے پہلے ہی کھا چکے ہیں۔۔ ڈسٹرکٹ کونسل اور سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کی کرپٹ پریکٹسز کا یہ پہلا نمونہ نہین بلکہ گذشتہ کچھ عرصے کے چترال کے ہر علاقے میں یہ پریکٹس بنائی گئی ہے کہ منصوبے پر کام شروع ہوتے ہی حکام ٹھیکیدار کو کام مکمل کرائے بغیر پیشگی ادائیگی کرتے ہیں اور اس طرح ترقیاتی فنڈ کو کام مکمل کرائے بغیر ٹھکانے لگاتے ہیں۔

خیال رہے زوندانگرام سے شاگروم تک کا فاصلہ 14 کلو میٹر ھے اور یہ 14 کلو میٹر کا راستہ پیچھلے کئی سالوں کی لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے انتہائی خراب ھے اور لوگوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے اور یہ پراجیکٹ ہی اس راستے کی توسیع اور کشادگی کے لیے ہے اور ٹھیکیدار سڑک کی تنگی کا بہانہ بنا کر اس علاقے میں مشینری لے جانے سے انکاری ہے اور متعلقہ محکمے اس معاملے مین ٹھیکیدار کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔
اور زوندرانگرام سے نیچے سورہت تک بھی کوئی خاص کام نہیں ہوا ہے۔

اب لوگ سڑکوں پر أگئے ہیں اور ٹھیکیدار کی جانب سے اس سڑک پر مشینری بھگانے کی کوششوں کو روک رہے ہیں۔۔ ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ موسم سرد ہو گیا ہے اب وہ مزید کام سردیون کے بعد کرے گا، لوگ اس بات پر راضی ہے کہ سڑک کا کام سردیوں کے بعد کیا جائے لیکن وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ٹھوس اور تحریری یقین دہانی اور معاہدے کے بغیر مشینیر ہٹانے دینے کے لیے تیار نہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ، سی اینڈ ڈبلیو، ڈسٹرکٹ کونسل اور متعلقہ ٹھیکیدار ان کے ساتھ تحریری معاہدہ کرکے یقین دہانی کرائیں کہ سڑک کی توسیع کا کام سردیوں کے بعد متعین ٹائم فریم کے اند مکمل کیا جائے گا۔۔
اس موقع پر تورکھو تریچ روڈ فورم اس منصوبے کے حوالے سے تریچ یوسی کے عوام کے ساتھ ہیں اور ٹی ٹی أر ایف کے تریچ سے تعلق رکھنے والے ارکان اس معاملے کی سرگرمی سے نگرانی کر رہے ہیں۔۔۔

اس وقت منفی 12 درجہ حرارت میں تریچ کے لوگ مشینری کی نگرانی کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ کرپٹ ٹھیکیدار رات کی تاریکی میں مشنیری کو سائیٹ سے بھگا کر نہ لے جائے

03/12/2024

کھلا خط
بنام ڈپٹی کمشنر اپر چترال
جناب ڈپٹی کمشنر صاحب
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
اميد ہے کہ آپ بخير و عافیت ہوں گے۔ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے!

میں اس تحریر کی وساطت سے آنجناب کی توجہ ایک عوامی مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ وادی تریچ کو اپر چترال اور ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی واحد سڑک تریچ روڈ کافی عرصے سے آں محترم کی نگاہ عنایت کی منتظر ہے۔ ہماری معلومات کی حد تک محکمہ سی این ڈبلیو اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے اس روڈ پر توسیع اور مرمت کا کام تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔ اور مختص شدہ خطیر رقم کرپشن کی نظر ہوگی تھی۔

اس نا انصافی پر علاقے کی نمائندہ تنظیم "تریچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن" نے آپ کو داد رسی کی درخواست دی تھی۔ جس پر آپ نے اے ڈی صاحب کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر ایک اچھا اقدام کیا تھا، جس پر اے ڈی فنانس اینڈ پلاننگ نے موقع ملاحظہ کیا، اس موقع پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندے، علاقے کے منتخب نمائندگان اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انتظامیہ نے عمائدین علاقہ کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ کیا جس کی رو سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ایک ہفتے کے اندر تریچ روڈ پر کام کا آغاز کر کے کئی حساس مقامات پر روڈ کی توسیع کے ساتھ ساتھ جہاں ملبہ گر کر راستہ تنگ ہو چکے ہیں ان کی صفائی کو بھی یقینی بنائے گا۔ مذکورہ تحریری معاہدے میں یہ بات بھی شامل تھی کہ متعلقہ ٹھیکدار کام کا آغاز آخری سرے سے کر ے گا۔

کافی تاخیر کے بعد جب کام شروع کیا گیا تو ٹھیکدار نے کام کے آغاز ہی میں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آخری سرے سے کام شروع کرنے کی بجائے زوندرانگرام سے کام کا آغاز کیا۔ اس کے بعد مسلسل مذکورہ تحریری معاہدے کی دہھجیاں اڑاتے ہوئے نشان دہی کردہ جگہوں میں توسیع سے انکار کر کے عوامی جذبات سے کھیلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

محترم ڈی سی صاحب! ہمیں اس بات پر حیرت کے ساتھ ساتھ افسوس بھی ہوتا ہے کہ انتظامیہ خود عوام کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے کے بعد ٹھیکدار کی طرف سے مسلسل اس معاہدے کی خلاف ورزی پر صرف تماشائی کا کردار اد کر رہی ہے۔ اسی صورت حال کا سامنا ہمیں تورکھو روڈ کے حوالے سے بھی کرنا پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے کوئی اور نہیں بلکہ آپ کے اپنے اہل تریچ و دیگر عوام شدید اذیت اور ذہنی کوفت سے دو چار ہیں۔ سڑک کے اس مخدوش صورتحال کی وجہ سے سخت مصیبت جھیلنی پڑتی ہے۔

مکرمی! مرمت اور توسیع کے اس کام میں تاخیر، اور انتظامیہ کی طرف سے کی گئی تحریری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ٹھیکدار کی غفلت اور مسلسل لا پرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس پر مستزاد یہ کہ عوام کے ساتھ یہ مزاق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تحریری معاہدے کی موجودگی میں ہو رہا ہے۔ ہم اس بے حسی پر آپ ہی بتائیے کس سے شکوہ کناں ہوں؟ اور کس سے منصفی چاہیں؟

اس سڑک کی مرمت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کرائی گئی اس تحریری معاہدے کو دیکھ کر جو خوش کن امید بندھی تھی، اب وہ سراب ہوتی جا رہی ہے۔ آج تریچ بالا کی عوام نے سطح سمندر سے 3330 میٹر بلندی سے انتہائی شدید سردی میں احتجاج کر کے تریچ پائن تک آکر ٹھیکدار سے وعدہ فردا لے کر واپس گئی ہے۔
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلاف
گر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی

جناب عالی! آپ جیسے قابل افسران سے ہی اس بات کی امید کی جا سکتی ہے کہ آپ اس سلسلے میں اپنے ہر قسم کے اختیارات کو بروئے کار لا کر اس دیرینہ خواہش کی تکمیل اور اس انتہائی اہم فریضے کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ آپ میری اس عرضداشت کو قابل اعتناء سمجھ کر عوامی نوعیت کے اس حساس مسئلے کو مکمل طور پر اور پوری ذمہ داری سے جلد از جلد حل کروانے کیلئے مؤثر اقدامات کریں گے، اور متعلقہ ذمہ داران کو اس سڑک پر ادھورا کام عوامی ڈیمانڈ کے مطابق مکمل کرنے کا پابند بنائیں گے۔
اللہ پاک ہر کار خیر میں آپ کا حامی و ناصر ہو اور ہر شر سے آپ کو محفوظ رکھے۔ آمین!

والسلام

فقط آپ کا خیر اندیش
عبدالحی چترالی





3/12/024

17/11/2024

تورکھو تریچ یو سی کے عوام کا بونی بزند روڈ کی تعمیر میں سی ایوڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار کی تاخیری حربوں کے خلاف بونی کی طرف مارچ

منتخب بلدیاتی نمائندگان، عمائدن علاقہ اور تورکھو تریچ روڈ فورم کے نمائندگان نے بونی بزند روڈ کی تعمیر کے حوالے سے دو تحریری معاہدوں اور خلاف ضابطہ بل کی پیشگی ادائیگی کے باوجود ٹھیکیدار اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور اس کے ایکسین کی ملی بھگت سے ورک پلان کے مطابق روڈ کی تعمیر مکمل نہ کرنے کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر بونی کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے۔۔8

اس وقت ورکوپ سے ہزاروں لوگ بونی کی جانب عازم سفر ہیں اور عمائدین علاقہ اور منتخب نمائندگان کے فیصلے کے مطابق یہ عزم لے کر نکلے ہین کہ سی اینڈ ڈبلیو کے ورک پلان کے مطابق بونی بزند روڈ کے پورشن کی مکمل تعمیر کے بغیر عوام واپس گھروں کو نہیں جائیں گے۔۔
عمائدین او منتخب نمائندوں کے فیصلے کے مطابق تورکھو تریچ کے عوام بونی چترال روڈ پر جنالی کوچ کے مقام پر نہ صرف دھرنب دیں گے بلکہ سی اینڈ ڈبلیو کے أفس کا گھیراؤں بھی کریں گے۔۔ اس وقت مارچ کا قافلہ استارو پہنچنے والا ہے۔
قبل ازیں ہفتے کو متعلقہ ٹھیکیدار کے نمائندے شاہجہان اور ایکسین کے خلاف کریمنل بریچ أف پبلک ٹرسٹ کا مقدمہ درج کرانے کے لیے شاہ گرام تھانے میں درخواست جمع کر دی تھی

درخواست جمع کرانے کے لیے تورکھو تریچ یو سی کے مختلف گاؤں دیہات سے سینکڑوں افراد بشمول علاقہ عمائدین، منتخب نمائندے اور ٹی ٹی أر ایف کے نمائندگان پولیس شٹیشن پہنچے تھے
اندراج مقدمے کے لیے درخواست عمائدین نے ایس ایچ او کے حوالے کرتے ہوئے ٹی ٹی أر ایف کے نمائندگان اور عمائدین علاقہ نے واضح کیا کہ اگر کل صبح دی بجے تک ٹھیکیدار کے مجاز نمائندے، ایکسن سی اینڈ ڈبلیو کو دس ڈمپرز اور دو ایکسکیویٹرز کے ساتھ تورکھو بزند روڈ کے کام کی سائیٹ پر پہنچا کر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا تو ہم مذکورہ مقدمے کے اندراج کا مطالبہ دن دن کے لیے موخر کر سکتے ہیں۔
اگر ایسا نہیں ہوا تن کل عمائدین علاقہ صبح دس بجے ورکوپ میں مشاورتی اجلاس میں اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں سرفہرست بچوں، بزرگو اور خواتین سمیت علاقے کے تمام لوگوں کو لے کر جنالی۔کوچ کے۔مقام پر بونی چترال روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھیں گے۔۔

ٹی ٹی أر ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے 15 سال سے زیر تعمیر بونی بزند روڈ کے لیے رواں برس سی اینڈ ڈبلیو کے ایکیسن نے ’ورک پلان‘ کے ساتھ ہی ٹھیکیدار کو تمام ادائیگی پیشگی کر دی جو کہ ضوابط کے مطابق ’ورک ڈن‘ رپورٹ کے بعد کی جاتی ہے اور یہ نہ صرف خلاف قانون بلکہ کرپشن کی ایک شکل ہے۔ اس کے بعد پراجیکٹ کے ٹھیکیدار نے بھاگنے کی کوشش کی تو ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکیدار کو بٹھا کر دو مرتبہ تحریری معاہدہ کرایا جس کے مطابق ٹھیکیدار نے 30 ستمبر کو سات کلومیٹر اسفالٹ اور چھ کلومیٹر کمپیکشن کا کام مکمل کرنا تھا لیکن سی اینڈ ڈبلیو اور ایکسین کی مجرمامہ غفلت اور انتہائی سوالیہ کردار کے سبب اب تک مکمل نہیں ہوسکا اور اس کے بعد لوگوں کے احتجاج پر ایک اور تحریری معاہدہ کیا گیا جس کے مطابق اگر ٹھیکیدار نے کام 10 نومبر کی ڈیڈلائن تک اسفالٹ اور 25 تک کمپیکشن مکمل نہیں کیا تو علاقے کے لوگ نہ صرف اس کی مشینری ضبط کرنے کے مجاز ہوں گے بلکہ ایکسین، ایس ڈی اور اور ٹھیکیدار کے خلاف breach of public trust کے دفعات کے مطابق ایف آئی آر درج کرائیں گے۔۔ اس معاہدے کے signatory اے سی ہیڈکوارٹر بھی تھے اور ایس ڈی پی اور پولیس بطور گواہ دستخط کنندہ ہے۔
7 کلومیٹر اسفالٹ کی ڈیڈلائن دوسری مرتبہ گزر چکی ہے لیکن ٹھیکیدار مختلف حیلے بہانوں کی أڑ میں اسفالٹ کا دو سو میٹر کام بھی اس معاہدے کے بعد نہیں کیا ہے۔۔
دوسرے معاہدے کے مطابق اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کی یقین دہانیوں کے مطابق ٹھیکیدار نے ورک سائیٹ پر مشینری کی تعداد بڑھائی تھی اور اس پر کام کرنے والے ڈمپرز کی تعداد 12 اور تین ایکسکیویٹر لگانے تھے لیکن ان معاہدوں اور یقین دہانیوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکیدار نے 50 فیصد سے زائد مشینری ورک سائیٹ سے ہٹا دیے ہیں۔۔
اس وقت سائیٹ پر 12 ڈمپر کے بجائے تین بریڈفورڈ ٹرک اور ایک ایکسکیویٹر موجود ہیں جو کہ نہ صرف عوام کے ساتھ مذاق ہے بلکہ صوبے میں کرپشن کے خلاف جہاد کے علمبردار حکومت کے دعوؤں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔۔

ٹھیکیدار کی ان حرکتوں جن کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ایکسین کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، کی وجہ سے عوام میں بہت زیادہ اشتعال پایا جاتا ہے اور اس اشتعال کو قانونی راستے پر ڈالنے کے لیے ٹی ٹی أر ایف نے ٹھکیدار اور ایکسین کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دینے جارہی ہے جو کہ اے سی ہیڈکوارٹر کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے عین مطابق ہے اور ڈی ایس پی تورکھو موڑکھو اس معاہدے کے گواہ ہے.

Address

Terich
Chitral Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarichmerians posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share