11/05/2026
لوئر چترال کے علاقے Andahti میں دریائے ارکاری میں اوٹر (Otter) دیکھے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جو مقامی لوگوں کے لیے خوشی اور حیرت کا باعث ہیں۔ اوٹر ایک نہایت ذہین، پھرتیلا اور خوبصورت آبی جنگلی جانور ہے جو صاف اور ٹھنڈے پانیوں والے دریاؤں میں رہنا پسند کرتا ہے۔
اوٹر ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی موجودگی کسی بھی دریا کے صاف اور صحت مند ہونے کی علامت ہوتی ہے۔ یہ عموماً مچھلیاں کھاتا ہے اور زیادہ تر خاموش ماحول میں رہتا ہے۔
ماہرین کے مطابق آلودگی، غیر قانونی شکار اور دریاؤں میں انسانی مداخلت اوٹر کی نسل کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ مقامی عوام سے اپیل ہے کہ اس نایاب جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور قدرتی ماحول کو محفوظ بنائیں۔
Ace Fishing : Wild Catch