31/08/2025
🚨 گولین سے چترال شہر آنے والی پائپ لائن ایک بار پھر پھٹ گئی
گولین سے چترال شہر کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی پائپ لائن ایک بار پھر پھٹ گئی ہے۔ یہ وہی پائپ لائن ہے جو آئے دن کہیں نہ کہیں پھٹنے کے باعث عوام اور انتظامیہ دونوں کے لیے دردِ سر بنی ہوئی ہے۔
پائپ لائن کے بار بار پھٹنے سے سب سے زیادہ نقصان چترال ٹو مستوج روڈ کو پہنچ رہا ہے۔ ہر بار جب پائپ پھٹتا ہے تو اس کی مرمت کے لیے سڑک کھودنی پڑتی ہے، جس سے نہ صرف سڑک کمزور ہو جاتی ہے بلکہ یہ مستقل طور پر خطرے میں رہتی ہے۔
مزید برآں، روڈ پر سفر کرنے والے عوام اور گاڑیوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک طرف پانی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے، تو دوسری طرف سڑک کی بار بار کھدائی ٹریفک اور عوامی سہولت کے لیے مستقل مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔
اہم سوال یہ ہے کہ آخر کب تک یہ پائپ لائن اسی طرح عارضی مرمت سے چلائی جائے گی؟ ضرورت اس بات کی ہے کہ پائپ لائن کی پائیدار اور مکمل تبدیلی کی جائے تاکہ عوام کو ہر دوسرے دن اس اذیت سے نہ گزرنا پڑے۔