29/06/2026
اپر چترال کھوت تورکھو کی خوبصورت ترین اور بلند ترین قدرتی اسٹیڈیم شاقلشٹ کھوت میں سالانہ منعقد ہونے والا یہ شاندار فیسٹول ۔۔ جشن شاق لشٹ کھوت ۔۔۔ 2026 آپ کا منتظر ہے ۔
فطرت ، کھیل اور ثقافت کا نایاب اور حسین امتزاج ہے ۔
اگر آپ نے کبھی اپر چترال کی بلندی ، ٹھنڈی ہوا اور ہزاروں لوگوں کو ایک ساتھ آپس میں خوش گپیاں لگاتے ہوئے اور قہقہے لگاتے ہوئے نہیں دیکھا ہے تو یہ موقع مت گنوائیں ۔
شاقلشٹ فیسٹول کھوت اب پاکستان کا ایک پہچانا ہوا ماؤنٹین ایونٹ بن چکا ہے ۔
آئیں کھیلیں ، کھائیں اور شاقلشٹ کی یادیں ساتھ لے جائیں ۔
سیاح حضرات کی کیمپنگ کے لئے مکمل سہولیات موجود ہیں ۔
شاقلشٹ کا موسم نہایت ساز گار خوشگوار ، قدرتی طور پر سر سبز و شاداب ، قدرتی گراؤنڈ جہاں بیک وقت فٹ بال ، کرکٹ اور ولی بال کے تینوں میچز الگ الگ گراؤنڈ میں منعقد کرانے کے لئے میدان دستیاب ہیں ۔
یہ صرف شاق لشٹ ہی کی خصوصیت ہے جس کے ارد گرد اونچے نوکیلے اور برف کی چادر اوڑھے ہوئے خوبصورت پہاڑ ، اونچائی سے گرتی ہوئ قدرتی آبشاریں ، شور مچاتے اور قدرتی حسن کو دوبالا کرتی ندی نالے اور ساتھ کھلا وسیع میدان اپنے بطن میں سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مسحور کن ہوائیں یہ تمام قدرتی نظارے شاق لشٹ کھوت کے سر کا سہرا ہیں ۔
اس ایونٹ میں کھیلوں کے بادشاہ بادشاہوں کے کھیل پولو ، اعصاب شکن فٹ بال کے میچز ، تکنیکی صلاحیتوں سے بھر پور کرکٹ کے گیم اور ہائی جمپ کرکے کھیلے جانے والے ولی بال سمیت دیگر روایتی گیمز جن میں کھمشیر غاڑ ، بوڈی دیک ، پاٹیک دیک ، سیاہ کھمان شوٹنگ ، سمیت دیگر انڈور گیمز مثلاً کیرم بورڈ ، تاش اور لڈو بھی شامل ہیں۔
اس کے علاؤہ روایتی لذیذ کھانے غلمندی ، چھیراشاپک ، لاژیک ، سینے دیگر ٹریڈشنل فوڈز بھی دستیاب ہوں گے ۔
ایونٹ میں پیرا گلائڈنگ ، مشاعرے اور نائٹ شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔
چترال بھر سے پولو ، فٹبال ، کرکٹ اور ولی بال کے لیجنڈ پلیرز اس ایونٹ میں اپنے کھیل کا جادو جگائیں گے ۔
لہذا ہم ایڈوانس چترال بھر سے کھلاڑیوں اور سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
منجانب ۔۔ آرگنائزر کمیٹی شاق ویلفئیر سوسائٹی کھوت
نجم الدین نجمی
چیئرمین SWS کھوت