24/09/2025
*موسم کی تازہ ترین صورتحال!*
Updated: Wednesday, 24 September, 2025
≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈≈
آج بدھ 24 ستمبر کی رات سے ایک مختصر سسٹم چترال میں داخل ہورہا ہے جوکہ آج رات، کل جمعرات 25 ستمبر کے دن اور اَپر چترال کے بالائی علاقوں میں کل رات کے ابتدائی اوقات تک موجود رہیگا۔
جس کے زیر اثر آج رات اور کل جمعرات 25 ستمبر کے دن بعض مقامات پر (Thunderstorms)، ہوائیں چلنے اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
> چونکہ گرمی کی لہر بدستور جاری ہے، لہذا ایسے حالات میں اچانک مختصر وقت کے لئے بارش کا امکان بننا Heavy rain shower کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ لہذا ہر حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔
درجہ حرارت:
اس سسٹم کی آمد سے آج رات، کل جمعرات 25 ستمبر کے دن اور کل جمعرات کی رات سے پرسوں جمعہ 26 ستمبر کی صبح تک درجہ حرارت 4، 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ تاہم جمعہ 26 ستمبر کے دن سے ایک بار پھر گرمی بحال ہونے کا امکان ہے، جوکہ ان شاءاللہ، پھر اگلے چند دنوں تک جاری رہیگا۔
ہفتہ 27 ستمبر سے اگلے چند دنوں کے دوران ایک بار پھر دھوپ کی حکمرانی ہوگی۔
آج بدھ 24 ستمبر کے دن چترال ٹاؤن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ، آج رات 14 ڈگری سینٹی گریڈ، کل جمعرات کے دن 21 ڈگری سینٹی گریڈ، کل جمعرات کی رات 13 ڈگری سینٹی گریڈ اور پرسوں جمعہ 26 ستمبر کے دن 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔