30/11/2025
بونی–بوزند روڈ
تحصیل تورکھو، تریچ، نشکوہ اور مداک کے لیے آمد و رفت کا ایک نیا دور بونی–بوزند روڈ کی تعمیر سے ممکن ہو گیا ہے۔ اس سڑک کی تکمیل نہ صرف اس پسماندہ خطے کی ترقی کی علامت ہے بلکہ یہاں خوشحالی، آسانی اور سہولتوں کے ایک نئے باب کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔
سڑک کے پختہ ہونے سے ٹرانسپورٹ میں نمایاں بہتری آئے گی اور کرایوں میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔ اس ترقیاتی منصوبے کے نتیجے میں چترال اور بونی کا سفر اب کم وقت میں طے ہوگا، جس سے سفری آسانی اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔ علاقے کے لوگوں کو نہ صرف بہتر اور محفوظ سفری سہولتیں حاصل ہوں گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔
کارگو اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے اب بڑی گاڑیاں، جیسے ٹرک اور دس ویلر با آسانی شاگرم تک چل سکیں گے جس کے نتیجے میں مال برداری کے کرایوں میں کمی واقع ہوگی۔ اگر نشکوہ پل کو ار سی سی بنایا جائے تو تریچ نشکوہ اور مداک کے لیے بھی بڑی گاڑیاں چل سکے گے ، جس سے سہولت مقامی آبادی کے لیے براہِ راست معاشی فائدے کا باعث بنے گی اور تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔