Suno News chitral

Suno News chitral Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Suno News chitral, News & Media Website, upper chitral, Chitral.
(1)

بونی–بوزند روڈتحصیل تورکھو، تریچ، نشکوہ اور مداک کے لیے آمد و رفت کا ایک نیا دور بونی–بوزند روڈ کی تعمیر سے ممکن ہو گیا ...
30/11/2025

بونی–بوزند روڈ
تحصیل تورکھو، تریچ، نشکوہ اور مداک کے لیے آمد و رفت کا ایک نیا دور بونی–بوزند روڈ کی تعمیر سے ممکن ہو گیا ہے۔ اس سڑک کی تکمیل نہ صرف اس پسماندہ خطے کی ترقی کی علامت ہے بلکہ یہاں خوشحالی، آسانی اور سہولتوں کے ایک نئے باب کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔
سڑک کے پختہ ہونے سے ٹرانسپورٹ میں نمایاں بہتری آئے گی اور کرایوں میں خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔ اس ترقیاتی منصوبے کے نتیجے میں چترال اور بونی کا سفر اب کم وقت میں طے ہوگا، جس سے سفری آسانی اور رفتار میں اضافہ ہوگا۔ علاقے کے لوگوں کو نہ صرف بہتر اور محفوظ سفری سہولتیں حاصل ہوں گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئے گی۔
کارگو اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے اب بڑی گاڑیاں، جیسے ٹرک اور دس ویلر با آسانی شاگرم تک چل سکیں گے جس کے نتیجے میں مال برداری کے کرایوں میں کمی واقع ہوگی۔ اگر نشکوہ پل کو ار سی سی بنایا جائے تو تریچ نشکوہ اور مداک کے لیے بھی بڑی گاڑیاں چل سکے گے ، جس سے سہولت مقامی آبادی کے لیے براہِ راست معاشی فائدے کا باعث بنے گی اور تجارت کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔

بونی بوزند روڈ استارو نالہ میں ٹریفک حادثہ، لوڈڈ مزدا گاڑی الٹ گئی۔آج صبح سویرے استارو نالے کے قریب ایک لوڈڈ مزدا گاڑی ب...
26/11/2025

بونی بوزند روڈ استارو نالہ میں ٹریفک حادثہ، لوڈڈ مزدا گاڑی الٹ گئی۔
آج صبح سویرے استارو نالے کے قریب ایک لوڈڈ مزدا گاڑی برف کے باعث سڑک پر پھسلن ہونے سے الٹ گئی۔ حادثے کے وقت گاڑی میں بھاری لکڑیاں موجود تھے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی میں حصہ لیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔

بونی بوزند روڈ کے شوچ اور دیغلی کے مقامات پر واقع سڑک بلند و بالا پہاڑ کے دامن میں تراش کر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے عین نی...
25/11/2025

بونی بوزند روڈ کے شوچ اور دیغلی کے مقامات پر واقع سڑک بلند و بالا پہاڑ کے دامن میں تراش کر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کے عین نیچے ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی موجود ہے، یہ جگہ عام دنوں میں بھی خطرے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ بارش اور برف باری کے موسم میں یہاں پھسلن پیدا ہو جاتی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

ایسی صورتِ حال میں ضروری ہے کہ ان تمام حساس مقامات پر فوری طور پر مضبوط اور پائیدار حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ ان بیریئرز کی تعمیر نہ صرف گاڑیوں کو کھائی میں گرنے سے محفوظ رکھے گی بلکہ عوام کے سفر کو بھی قابلِ اعتماد اور مکمل طور پر محفوظ بنا دے گی۔

23/11/2025

بونی بوزند روڈ اپڈیٹ

04/11/2025

لواری ٹنل میں سیزن کی پہلی برفباری ۔

مداک لشٹ چترال میں سیزن کی پہلی برفباریMadak Lasht, Lower Chitral
04/11/2025

مداک لشٹ چترال میں سیزن کی پہلی برفباری
Madak Lasht, Lower Chitral

Surwaht upper chitral
03/11/2025

Surwaht upper chitral

Autumn 🍁 season Northern area Upper chitral .
27/10/2025

Autumn 🍁 season Northern area Upper chitral .

بونی بزند روڈ پر کاغلشٹ سے لے کر رائین تک نامکمل کام کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ16 سال سے زیرِ تعمیر بونی بزند روڈ ایسا ...
25/10/2025

بونی بزند روڈ پر کاغلشٹ سے لے کر رائین تک نامکمل کام کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ

16 سال سے زیرِ تعمیر بونی بزند روڈ ایسا لگتا ہے کہ جلد عجائباتِ عالم میں شمار ہوگی، کیونکہ 28 کلومیٹر طویل اور 28 کروڑ روپے کی ابتدائی لاگت والی یہ سڑک ایک ارب 54 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود ایک کلومیٹر بھی منصوبے کے اصل ڈیزائن یعنی پی سی ون کے مطابق مکمل نہیں ہوئی ہے۔

عموماً لوگ سمجھتے ہیں کہ کاغلشٹ سے لے کر ورکوپ کے آخر تک سڑک پکی ہوچکی ہے، حالانکہ یہ درست نہیں۔ کاغلشٹ سے رائین تک جو حصہ پکا ہے، وہاں بھی کئی مقامات پر سڑک ابھی تک نامکمل ہے۔ پی سی ون کے مطابق اس سڑک کی چوڑائی 32 فٹ ہونی چاہیے، جس میں 12 فٹ اسفالٹ، اس کے دونوں کناروں پر چار چار فٹ سیمنٹ کے شولڈر، اور اس کے بعد تین تین فٹ کچی سڑک کے ساتھ پانی کی نکاسی کا نظام شامل ہے۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کاغلشٹ سے رائین تک کے پورشن میں 40 فیصد سڑک کی چوڑائی مکمل نہیں۔ سوچ، استارو، دیغیڑی اور رائین کے آغاز میں پہاڑی علاقوں میں سڑک کی چوڑائی پوری نہیں، بلکہ بعض مقامات پر صرف 16 سے 18 فٹ ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس حصے میں سڑک کی چوڑائی کو کاغذی طور پر مکمل دکھا کر ٹھیکیدار کو ادائیگی بھی کر دی گئی ہے۔

اسی طرح شوچ، استارو پل، دیغیڑی، ورکوپ گول اور رائین میں ڑوویسو گول کے مقامات پر مجموعی طور پر تقریباً چار کلومیٹر پورشن پی سی سی کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے، جس پر اب تک نہ کام شروع ہوا ہے اور نہ ہی سی اینڈ ڈبلیو یا متعلقہ ٹھیکیدار کا کوئی ارادہ نظر آتا ہے۔ حالانکہ ٹی ٹی آر ایف کی جانب سے یہ معاملات بارہا اٹھائے گئے ہیں اور اب بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید یہ کہ کئی مقامات پر مطلوبہ 32 فٹ چوڑائی پوری کرنے کے لیے پی سی ون میں ریٹیننگ وال رکھی گئی ہے، مگر یہ مجوزہ دیواریں ابھی تک تعمیر نہیں ہوئیں۔ نہ ٹھیکیدار کو اس کی فکر ہے، نہ ہی سی اینڈ ڈبلیو کے حکام کو کوئی دلچسپی۔ حالانکہ بروقت، معیاری اور مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کرنا محکمہ اور اس کے افسران کی ذمہ داری ہے۔

ریٹیننگ وال کے ساتھ ساتھ پہاڑوں سے ملبہ اور روڑی گرنے سے بچاؤ کے لیے کئی مقامات پر بریسٹ وال بھی رکھی گئی ہے، لیکن سی اینڈ ڈبلیو شاید ان کی تعمیر اگلے جہان میں کرے گا۔

ورکوپ میں ہائی اسکول کے لیے جو لنک روڈ اوپر جا رہا ہے، وہاں ایک پتھر کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ فٹ کی سڑک ادھوری چھوڑ دی گئی ہے۔ اسی طرح زندروڑی میں بھی تقریباً ڈیڑھ سو فٹ سڑک کچی پڑی ہے۔ اس لیے یہ کہنا کہ کاغلشٹ سے ورکوپ کے آخر تک سڑک مکمل پکی ہے، حقیقت کے برعکس ہے۔

اسی طرح دیغیڑی اور سوچ کے مقامات پر کھائی کی جانب پرٹیکشن
وال یا باکسز تعمیر ہونے سخت ضرورت ہے ۔

تحریر Ibad Rehman

چترال کے ایک گاؤں میں رکشہ پل کراس کرتے ہوئے ۔
02/07/2025

چترال کے ایک گاؤں میں رکشہ پل کراس کرتے ہوئے ۔

23/06/2025

جہاں شندور فیسٹیول ہوتا ہے وہاں نہ نیٹ ورک کام کرتے ہیں اور نہ وہاں تک جانے کے لیے سڑکیں سہی ہیں کیا کسی نے وزیر سیاحت سے یہ سوال کیا کہ اپ لوگوں کی حکومت بڑے دعوے کر رہے تھے کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں سیاحت کو پروموٹ کیا ۔

22/06/2025

شندور پولو فیسٹیول فائنل چترال اے ٹیم گیلگیت اے ٹیم کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام لرلی ۔

Address

Upper Chitral
Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno News chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Suno News chitral:

Share