HOT FM-97 Chitral

HOT FM-97 Chitral Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HOT FM-97 Chitral, Radio Station, Khan House Jangbazar, Chitral.

Pakistan Largest FM Radio 📻
FM-97 Chitral
Your Favorite Radio
Your Favorite Voice

Har Zubaan Mein, Mehtay Lahzaon Mein, Hamara Sath – Where the melodies of Urdu, Pashto, and Khowar blend seamlessly, resonating with the diverse heartbeats of Chitral!"

چترال کی خوبصورتی اور ذمہ دار سیاحتچترال اپنی دلکش وادیوں، بلند و بالا پہاڑوں، شفاف ندی نالوں، منفرد ثقافت اور مہمان نوا...
30/05/2026

چترال کی خوبصورتی اور ذمہ دار سیاحت

چترال اپنی دلکش وادیوں، بلند و بالا پہاڑوں، شفاف ندی نالوں، منفرد ثقافت اور مہمان نواز لوگوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک خاص کشش رکھتا ہے۔ ہر سال ہزاروں سیاح چترال، کیلاش اور دیگر خوبصورت وادیوں کا رخ کرتے ہیں تاکہ قدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سیاحت کسی بھی علاقے کی معیشت کے لیے نہایت اہم ہوتی ہے، لیکن اس کے ساتھ سیاحوں کی یہ ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ مقامی ماحول، ثقافت اور وسائل کا احترام کریں۔ بدقسمتی سے بعض اوقات کچھ سیاح اپنے ساتھ بڑی مقدار میں کھانے پینے کا سامان بلکہ سبزیاں ٹماٹر اور دیگر اشیاء دوسرے اضلاع سے لے آتے ہیں۔ اس عمل سے مقامی کاروبار اور روزگار کے مواقع متاثر ہوتے ہیں، جبکہ علاقے کے لوگوں کو سیاحت سے متوقع معاشی فوائد حاصل نہیں ہو پاتے۔

مزید برآں، بعض مقامات پر پلاسٹک کی بوتلیں، شاپنگ بیگز، کھانے کے پیکٹ اور دیگر کچرا پھینکنے سے وادیوں کا قدرتی حسن متاثر ہوتا ہے۔ یہ آلودگی نہ صرف ماحول کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ جنگلی حیات اور مقامی آبی وسائل کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

چترال اور کیلاش کی وادیوں کا دورہ کرنے والے تمام مہمانوں سے گزارش ہے کہ وہ مقامی ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، دکانوں اور زرعی مصنوعات کو ترجیح دیں۔ اس سے مقامی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور سیاحت کے ثمرات براہ راست کمیونٹی تک پہنچ سکیں گے۔ اسی طرح اپنے ساتھ لایا گیا کچرا مناسب جگہ پر تلف کریں اور قدرتی ماحول کو اسی حالت میں چھوڑیں جس حالت میں آپ نے اسے پایا تھا۔

ذمہ دار سیاحت ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے ہم چترال کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور حیاتیاتی تنوع کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ آئیے مل کر اس جنت نظیر خطے کی حفاظت کریں اور ایک ایسے سیاحتی کلچر کو فروغ دیں جو مقامی لوگوں اور ماحول دونوں کے لیے فائدہ مند ہو۔
Deputy Commissioner Lower Chitral
Kalash Valleys Development Authority


fans

27/05/2026
گنگ گہریت، مربل فیکٹریز کے قریب بارش اور  ژالہ باری ُکے بعد فلش فلڈ کے باعث چترال–پشاور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہ...
20/05/2026

گنگ گہریت، مربل فیکٹریز کے قریب بارش اور ژالہ باری ُکے بعد فلش فلڈ کے باعث چترال–پشاور روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے سڑک متاثر ہوئی ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔
Deputy Commissioner Lower Chitral
fans

20/05/2026

سڑک کلیئر کر دی گئی ہے۔

اے ڈی سی عبدالسلام اور اے سی دروش ظفر کی نگرانی میں این ایچ اے کی مشینری نے سیلابی ملبہ ہٹا دیا، جس کے بعد ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔ پشاور سے چترال اور دیگر علاقوں کو جانے والی گاڑیاں اب رواں دواں ہیں، اور مسافروں کو درپیش مشکلات ختم ہو گئی ہیں۔
Deputy Commissioner Lower Chitral
fans

20/05/2026

اب ضلعی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے، اور اے ڈی سی چترال بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ پشاور سے چترال جانے اور آنے والے مسافروں کو درپیش مشکلات جلد ختم کی جا سکیں۔ کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے مسافر اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں اب روڈ کھلنے کے منتظر ہیں۔ Deputy Commissioner Lower Chitral

20/05/2026

کلکٹک دروش میں اچانک آنے والے سیلاب کے باعث روڈ تاحال بند ہے، جبکہ پشاور سے چترالل روڈ پر اس مقام میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافر کئی گھنٹوں سے انتظار میں ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مسافر اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی روڈ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ سیلاب زدہ مقام پر کوٸ مشینری نہ نپہنچا سکی ہے۔
Deputy Commissioner Lower Chitral
fans

کلکٹک دروش میں اچانک آنے والے سیلاب کے باعث روڈ تاحال بند ہے، جبکہ پشاور سے چترال روڈ پر اس مقام میں گاڑیوں کی لمبی قطار...
20/05/2026

کلکٹک دروش میں اچانک آنے والے سیلاب کے باعث روڈ تاحال بند ہے، جبکہ پشاور سے چترال روڈ پر اس مقام میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور مسافر کئی گھنٹوں سے انتظار میں ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ مسافر اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی روڈ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ سیلاب زدہ مقام پر کوٸ مشینری نہ نپہنچا سکی ہے۔
Deputy Commissioner Lower Chitral

کلکٹک دروش میں شدید فلش فلڈ (سیلاب) کی وجہ سے مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود این ا...
19/05/2026

کلکٹک دروش میں شدید فلش فلڈ (سیلاب) کی وجہ سے مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے۔ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود این ایچ اے کا کوئی عملہ یا مشینری موقع پر پہنچتی نظر نہیں آئی۔ روڈ کی بندش کے باعث پشاور سے چترال اور چترال سے پشاور جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مسافر، خواتین، بچے اور بزرگ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے راستہ کھلنے کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ عوام نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور سڑک کو جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




fans
Deputy Commissioner Lower Chitral

06/05/2026

آج رائمز کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، پاکستان میٹ آفس اور آغا خان فوکس کے تعاون سے ایک اہم ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں اینٹیسیپیٹری ایکشن اور ارلی ایکشن پروٹوکولز کی ویلیڈیشن ورکشاپ منعقد ہوئی۔

یہ سرگرمی رائمز کے "اسٹرینتھننگ لاسٹ مائل کمیونیکیشن" پراجیکٹ (پائلٹ: چترال) کا حصہ ہے، جس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تاکہ اس پلان کی ویلیڈیشن کی جا سکے۔

ہمیں امید ہے کہ اس پلان کی فائنلائزیشن کے بعد یہی اسٹیک ہولڈرز، خصوصاً ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، کمیونٹیز کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس:گلاف الرٹ2 مئی 2026خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیئر جھیل پھٹنے (GLOF) کا خطرہ، صوبائی ایمرج...
03/05/2026

پی ڈی ایم اے اپڈیٹس:
گلاف الرٹ
2 مئی 2026

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں گلیشیئر جھیل پھٹنے (GLOF) کا خطرہ، صوبائی ایمرجنسی آپریشںن سنٹر، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا.

3 مئی سے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان، بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی. پی ڈی ایم اے

بالائی اضلاع چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز بارشوں اور بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان۔ پی ڈی ایم اے

درجہ حرارت میں اچانک اضافے اور بارشوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات اور پیشگی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پی ڈی ایم اے

متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو حساس علاقوں میں نگرانی بڑھانے اور بروقت وارننگ سسٹم فعال رکھنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کو مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری۔ پی ڈی ایم اے

ندی نالوں میں طغیانی اور تیز بہاؤ کے باعث گاڑیوں کے بہنے کا خدشہ،عوام کو خطرناک علاقوں کا سفر مؤخر کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

عوام کو مویشی اور قیمتی سامان محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور متعقلہ اداروں کی وارننگ پر عمل کرنےکی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

تمام متعلقہ اداروں، امدادی ٹمیوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت رابطے میں رہنے اور فوری ردعمل کے لیے تیار رہنے کی ہداہت۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع و معلومات کے لئے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ پی ڈی ایم اے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے
Government of Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Aqib Ullah Khan Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Directorate General Information & PRs, KP PDMA Employees Welfare Association Pakistan Meteorological Department Khyber Pakhtunkhwa Culture and Tourism Authority KP Rescue1122

Address

Khan House Jangbazar
Chitral
17200

Telephone

+923028060337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HOT FM-97 Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HOT FM-97 Chitral:

Share

Category