Ayesha PTI

Ayesha PTI FOLLOWERS 100K

یہ دل کو ہلا دینے والا منظر ہےجب سب راستے بند ہو چکے ہوںجب زمین پر کوئی دروازہ نہ کھل رہا ہوتو بندے آسمان کی طرف دیکھ کر...
26/07/2025

یہ دل کو ہلا دینے والا منظر ہے
جب سب راستے بند ہو چکے ہوں
جب زمین پر کوئی دروازہ نہ کھل رہا ہو
تو بندے آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں
اور پھر… دل سے نکلتی ہے وہی صدا جو رب نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ماں کو سکھائی تھی

"فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ"
تو ڈال دے اسے دریا میں۔

مصر کے لوگوں وہی کیا۔ اور یہ مسلم حکمرانوں کے منہ پر زبردست تمانچہ ہے۔

ان شاءاللہ… یہ بوتلیں اپنی منزل پر پہنچیں گی
کیونکہ اللہ کی راہ میں دی گئی چیز کبھی ضائع نہیں جاتی


غذر کی نوشین پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں شامل، دبئی میں عالمی ایونٹ میں نمائندگی کریں گی(سنو ایف ایم گلگت بلتستان) — ض...
15/07/2025

غذر کی نوشین پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں شامل، دبئی میں عالمی ایونٹ میں نمائندگی کریں گی

(سنو ایف ایم گلگت بلتستان) — ضلع غذر کے علاقے اشکومن، غوٹولتی سے تعلق رکھنے والی نوجوان فٹبالر نوشین نے پاکستان انڈر-19 فٹبال ٹیم میں جگہ بنا لی ہے۔ نوشین رواں سال دبئی میں منعقد ہونے والے گلوبل انکاؤنٹرز 2025 فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

نوشین ایک باصلاحیت اور ابھرتی ہوئی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کے ذریعے قومی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر غذر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوامی سطح پر اُن کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف غذر بلکہ پورے گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، اور نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ وہ بھی کھیلوں کے میدان میں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔

بہت سے دوست اور رشتہ داروں سے آپ کنارہ کشی کرتے ہیں اور وہ بھی اس امید پر کہ کسی دن انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا....مگر...
14/07/2025

بہت سے دوست اور رشتہ داروں سے آپ کنارہ کشی کرتے ہیں اور وہ بھی اس امید پر کہ کسی دن انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا....

مگر افسوس!

شاید ہزار میں سے کوئی ایک ایسا واقعہ گزرا ہو کہ بھولا واپس لوٹ آئے...

ورنہ انسان ہمیشہ اپنی انا کی تسکین ہی چاہتا ہے

اور بہت سے لوگ اس ڈر سے نہیں پلٹتے کہ شاید دوسرا بندہ اور ذلیل کرے گا

یقین کیجییے ٹک ٹاک کے اس دور میں کسی کو آپکی خاموشی سے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا

اس لئیے سب سے پہلے تو خود کو خاص سمجھنا چھوڑیں

آپ کی ذات کی رتی برابر اوقات نہیں ہے.... نہ تو دوستوں میں، نہ ماں باپ کے سامنے اور نہ ہی دفتر میں

ہاں جن کی عزت ہے تو وہ صرف انکے مال اور عہدے کی

زمین سے دو منزل اوپر ایک اپارٹمینٹ میں مَیں بھی اکیلا ہی رہتا ہوں

سوشل چینلز پر کل ملا کر دو لاکھ فالؤور ہیں مگر کیا آج میں غائب ہو جاؤں تو کسی کو فرق پڑے گا؟

جواب ہے نہیں

تو زندگی میں غصّہ دکھا کر کبھی غائب نہ ہوں کہ آپکی قدر بڑھ جائے گی

قبرستان ان لوگوں سے بھرا پڑا ہے جو سمجھتے تھے کہ انکے بغیر دنیا نہیں چلے گی

محبت بانٹیں اور سب کو دل سے معاف کر کے آگے بڑھ جائیں

زندگی نفرتوں کے لئیے بہت چھوٹی ہے

الطاف حسین
11/07/2025

الطاف حسین

گزشتہ شب سٹی ہسپتال گلگت میں پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک، تشویش ناک اور قابلِ مذمت ہے۔ہسپتال اور تعلیمی ادارے جیسے...
12/06/2025

گزشتہ شب سٹی ہسپتال گلگت میں پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک، تشویش ناک اور قابلِ مذمت ہے۔

ہسپتال اور تعلیمی ادارے جیسے عوامی مقامات نہ صرف حساس بلکہ سکون و تحفظ کے مراکز ہوتے ہیں۔ یہاں شور، ہنگامہ آرائی یا تیز رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت تک ممنوع ہونی چاہیے، چہ جائیکہ وہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آئے۔ لیکن بدقسمتی سے گلگت پولیس نے تمام اخلاقی، پیشہ ورانہ اور انسانی حدود کو پار کرتے ہوئے ایک ہسپتال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بے گناہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔
یہ واقعہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مجروح کرتا ہے۔ اس سانحے کے بعد کئی اہم سوالات جنم لے رہے ہیں۔
کیا اعلیٰ حکام اس بے گناہ خاتون کی جان کے نقصان کا کوئی ازالہ کریں گے؟

کیا واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق شفاف کارروائی ہوگی؟

جس طرح عام شہری کو پبلک مقام پر معمولی خلاف ورزی پر سزا دی جاتی ہے، کیا یہی قانون ان اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگا؟

کیا اس واقعے کے بعد پولیس اپنے اندر احتساب کا کوئی موثر نظام رائج کرے گی؟
دوسری جانب، پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک تصویر، جس میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کو حوالات میں دکھایا گیا ہے، عوام میں مزید شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے۔ تصویر محض ایک نمائشی قدم محسوس ہو رہا ہے، جس کا مقصد عوامی غم و غصے کو وقتی طور پر ٹھنڈا کرنا ہے، نہ کہ حقیقی انصاف کی فراہمی۔
عوام کی طرف سے اس عمل پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، اور سوال یہ ہے کہ:
کیا آئی جی گلگت بلتستان اور ایس پی گلگت اس واقعے سے جڑے عوامی خدشات کو دُور کرنے اور لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے؟ یا یہ واقعہ بھی دیگر سانحات کی طرح وقت کی دھول میں دفن ہو جائے گا؟
یہ سانحہ صرف ایک خاندان کا المیہ نہیں، بلکہ پورے محکمہ پولیس کے پیشہ ورانہ وقار اور عوامی اعتماد کا امتحان ہے۔

No
21/04/2025

No

18/04/2025

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayesha PTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share