
03/08/2025
چترال کے نوجوانوں کی تھالو زوم (6,050 میٹر) پر تاریخی کوہ پیمائی
چترال کے نو (9) نوجوان کوہ پیماؤں پر مشتمل ایک مقامی ٹیم شب دراز نے ہندو راج کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں واقع 6,050 میٹر بلند تھالو زوم کی چوٹی کو کامیابی سے سر کر لیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ چترال کے مقامی نوجوانوں نے اس بلند چوٹی پر کامیاب الپائن طرز میں چڑھائی کی، جو مقامی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
چوٹی سر کرنے والے اراکین
معیز (مہم لیڈر و ٹرینر – زوم کنیکشن)
اکمل نوید
اطہر عظیم
اویس احمد
مدثر ولی
ناصر زیب
شیر خان
برہان الدین
عدیل زمان
یہ مہم چترال میں مقامی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ کارنامہ نہ صرف نوجوانوں کے جذبے اور فنی قابلیت کو نمایاں کرتا ہے بلکہ کمیونٹی پر مبنی تنظیموں، خصوصاً شب دراز جیسے اداروں کی خود انحصاری اور صلاحیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو بغیر بیرونی مدد کے عالمی معیار کی مہمات انجام دے رہے ہیں۔