
27/07/2025
جے یو آئی لوئر چترال کے تحصیل امراء و نظماء کا مشترکہ اجلاس، آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی سرگرمیوں پر مشاورت!
چترال (پریس ریلیز ) آج جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے ضلعی امیر مولانا عبد الشکور صاحب کی زیر صدارت تحصیل امراء اور نظماء کا ایک اہم اجلاس جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیل جماعتوں نے اپنے علاقوں میں جماعت کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں ضلعی جماعت کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، جن میں درج ذیل امور شامل تھے:
1-مجلس شوری اجلاس کی تیاری
2- ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر میں دفتر کے قیام کا فیصلہ
3-ضلعی تربیتی کنونشن کے انعقاد پر غور
4- 20 اگست کے بعد نظماء اطلاعات اور ڈیجیٹل میڈیا ٹیم، نظماء مالیات اور تمام سالاروں کا علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ۔
اجلاس کے شرکاء نے اپنی تجاویز اور آراء پیش کرتے ہوئے ضلعی جماعت کے ساتھ مکمل اعتماد اور تعاون کا اظہار کیا اور آئندہ ہر محاذ پر شانہ بشانہ ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے چترال کے پولو گراؤنڈز کی مرمت کے لیے جاری کردہ فنڈ کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی بہتری کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر فنڈز ریلیز کیے جائیں۔
جاری کردہ:شعبہ اطلاعات و ڈیجیٹل میڈیا ٹیم جے یو آئی لوئر چترال