Awaz-e-Chitral

Awaz-e-Chitral Chitral's 3rd Largest News Website

آیون نہر آٹانی سے نیچے کھائی میں گر کرنوجوان جان بحق ہوگیا ،چترال ( نمائندہ آوازچترال) چترال لوئیر کے علاقہ آیون نہر ...
25/09/2025

آیون نہر آٹانی سے نیچے کھائی میں گر کرنوجوان جان بحق ہوگیا ،

چترال ( نمائندہ آوازچترال) چترال لوئیر کے علاقہ آیون نہر آٹانی سے نیچے کھائی میں گر کرنوجوان جان بحق ہوگیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایک نوجوان احتشام ولد افضل بیگ بعمر ۲۸ سال ساکن بوختیلی اوغدیر چترال لوئیر کالاش ویلی کے رمبور سے آٹانی آتے

https://awazechitral.com/newsupdate/2025/09/25/12/10/39/82672/

25/09/2025
🔴 بگرام ایئر بیس… افغانستان کا عسکری نگینہ، جس نے امریکہ کو انخلا کے بعد بھی ستایا!افغانستان کے دل میں، کابل کے کنارے پر...
25/09/2025

🔴 بگرام ایئر بیس… افغانستان کا عسکری نگینہ، جس نے امریکہ کو انخلا کے بعد بھی ستایا!
افغانستان کے دل میں، کابل کے کنارے پر، واقع ہے بگرام ایئر بیس— وہ اڈہ جسے صدی کی سب سے بڑی فوجی تنصیبات میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ اصل میں سوویت یونین نے 1980ء کی دہائی میں بنایا تھا، لیکن 2001ء میں امریکی حملے کے بعد یہ امریکہ کا سب سے بڑا قلعہ بن گیا۔ بگرام طاقت، جاسوسی اور تباہ کن فضائی قوت کی علامت تھا۔
ابتدا سوویت یونین سے
1979ء میں جب روسی افواج افغانستان آئیں تو انہوں نے سمجھا کہ زمین پر قبضہ تبھی قائم رہ سکتا ہے جب فضا پر بھی کنٹرول ہو۔ چنانچہ کابل کے شمال میں انہوں نے ایک بڑا فضائی اڈہ بنایا: بگرام بیس۔
یہ بیس تقریباً 20 مربع کلومیٹر (یعنی 5 ہزار ایکڑ) پر پھیلا ہوا تھا۔
اس میں دو رن وے تھے: ایک 3.5 کلومیٹر طویل (جہاں B-52 اور C-5 جیسے دیوہیکل جہاز بھی اتر سکتے تھے) اور دوسرا چھوٹا رن وے، جو روسی استعمال کرتے تھے۔
بنیادی ڈھانچہ
ہتھیار اور گولہ بارود کے بڑے ذخائر۔
طیاروں اور گاڑیوں کی جدید ورکشاپس۔
افغانستان کا سب سے بڑا فوجی ہسپتال (سینکڑوں بستروں پر مشتمل)۔
جاسوسی اور ڈرون کنٹرول مراکز۔
بیس میں 20 ہزار فوجیوں اور عملے کے لیے رہائش۔
CIA کے خفیہ جیل خانے۔
ہیلی پیڈز اور کمانڈ پوسٹس۔
روسیوں کے انخلا کے بعد بیس کچھ عرصہ غیر فعال رہا، لیکن یہ "سوئے ہوئے دیو" کی طرح اپنے نئے مالک کا انتظار کرتا رہا۔
امریکہ کا قبضہ
11 ستمبر کے حملوں کے بعد جب امریکہ نے افغانستان پر چڑھائی کی تو پینٹاگون کے لیے سب سے موزوں جگہ یہی تھی۔ تیار شدہ، کابل کے قریب اور وسعت کے لائق۔
امریکہ نے اسے ازسرِ نو تعمیر کیا۔
اس میں جدید ترین جاسوسی و مواصلاتی نظام نصب کیے۔
یہ CIA اور ڈرون آپریشنز کا مرکز بن گیا۔
یہ دراصل جنگی ہیڈکوارٹر تھا، جہاں سے افغانستان پر امریکی کنٹرول قائم رہا۔
بگرام… سیاہ رازوں کی قبرستان
بگرام صرف فوجی اڈہ نہیں رہا، بلکہ وہاں خفیہ عقوبت خانے بھی بنائے گئے۔ سب سے بدنام "بلیک سیل" تھی، جہاں سینکڑوں قیدی بغیر کسی مقدمے کے اذیتوں کا شکار ہوئے۔ بگرام گویا "مشرق کا گوانتانامو" تھا۔
بگرام کیوں اہم ہے؟
یہاں سے امریکہ بیک وقت ایران، پاکستان، چین اور روس پر نظر رکھ سکتا تھا۔
یعنی یہ اڈہ آدھی دنیا کے تزویراتی توازن کو قابو میں رکھنے کا ذریعہ تھا۔
امریکی انخلا: بھاگنے کی رات
جولائی 2021ء میں امریکی فوج نے اچانک آدھی رات کو بگرام چھوڑ دیا— نہ افغان حکومت کو خبر دی، نہ اطلاع دی۔ جیسے کوئی ناکام چور اندھیرے میں فرار ہو جائے۔ چند ہی گھنٹوں میں طالبان نے بیس پر قبضہ کرلیا۔ یہ لمحہ امریکی سامراج کے ٹوٹنے کی زندہ تصویر تھا۔
امریکہ کیوں لوٹنا چاہتا ہے؟
آج، ذلت آمیز انخلا کے بعد بھی ٹرمپ اور دیگر امریکی رہنما بگرام واپس لینے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں۔
کیونکہ یہ صرف ایک فوجی کیمپ نہیں بلکہ وسطی ایشیا کی کنجی ہے۔
مگر طالبان نے صاف انکار کردیا ہے۔
اسی کھینچا تانی نے ایک نئی "خفیہ جنگ" کو جنم دیا ہے۔
بگرام میں اب کیا ہے؟
درجنوں فوجی عمارتیں، اسلحے کے ذخائر اور اڈے۔
کچھ رپورٹس کے مطابق امریکی جاسوسی کا جدید سازوسامان بھی وہیں رہ گیا۔
خیال ہے کہ اب چین سمیت کئی ممالک اس کے باقیات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔
خلاصہ
بگرام محض ایک فوجی اڈہ نہیں بلکہ:
سوویت یونین کی شکست کی یادگار۔
امریکہ کے غرور کا جنازہ۔
اور ایک نیا "سرد جنگی ہتھیار"، جو مشرق و مغرب میں پھر کشیدگی بھڑکا سکتا ہے۔
سچ یہی ہے: جو بگرام پر قابض ہو، وہ صرف افغانستان پر نہیں بلکہ مشرقی دنیا کے نصف حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
#افغانستان #بگرام
آواز چترال رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی چترال کا واضح مؤقف"ہم پیپلز پارٹی کے وہ کارکن ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر پختہ ایمان ر...
25/09/2025

پاکستان پیپلز پارٹی چترال کا واضح مؤقف

"ہم پیپلز پارٹی کے وہ کارکن ہیں جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر پختہ ایمان رکھتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں، بلکہ ایک عظیم مشن ہے — ایک ایسا مشن جو غریبوں کے حقوق کی آواز، مظلوموں کی امید، اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولوں کی حقیقی ترجمان ہے۔

چترال میں پارٹی کی یکجہتی کو متاثر کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اپنے اصولوں، اپنی وفاداری، اور پارٹی کی بنیادی نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

چترال کے کارکن آج بھی اسی ولولے، جوش اور عزم سے بھٹو ازم کے علمبردار ہیں جیسے وہ ماضی میں تھے۔ ہم ہمیشہ اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے کام کرتے رہیں گے، اور ان شاء اللہ یہی جذبہ ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی قوت فراہم کرے گا۔"
انجینئر فضل ربی جان
صدر پیپلز پارٹی چترال
آواز چترال

24/09/2025

پشاور( آوازچترال نیوز)خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور ک

شکاری کتا خرگوش کا پیچھا کرتے ہوۓ جب اسے نہیں پکڑ پاتا تو اس سے پوچھتا ہےتمہاری ٹانگیں چھوٹی ہیں اور میری لمبی پھر بھی م...
24/09/2025

شکاری کتا خرگوش کا پیچھا کرتے ہوۓ جب اسے نہیں پکڑ پاتا تو اس سے پوچھتا ہے
تمہاری ٹانگیں چھوٹی ہیں اور میری لمبی پھر بھی میں تمہیں کیوں نہیں پکڑ سکتا ؟
خرگوش شکاری کتے کو جواب دیتا ہے کیونکہ میں اپنے لیے بھاگ رہا ہوں اور تم کسی اور کے لیے بھاگ رہے ہو
اگر اپنے حقوق حاصل کرنے کی لیے خرگوش نہیں بن سکتے ہو تو دوسروں کیلئے کتا بھی نہ بنو

ایک خاموش پیغام چمچوں کے نام🤭 غیر سیاسی
آوازچترال

24/09/2025

پشاور ( آوازچترال نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی چترال، عبد اللطیف کی نااہلی کے خلاف دائر

24/09/2025

اسلام آباد( آوازچترال نیوز)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد بناؤلنٹ فنڈ کے تحت

24/09/2025

امریکی مسلح افواج کے مرد اور خاتون پائلٹ نے ہتھیاروں سے لدے جہازوں کو اسرائیل لے جانے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد، انہیں پینٹاگون بلایا گیا اور زبردستی گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔
براہِ کرم کلپ دیکھیں، اس سے پہلے کہ یہ انٹرنیٹ سے ہٹا دیا جائے، اسے شیئر کریں۔ تاکہ پوری دنیا کو پتا چلے کہ فلسطین کی بربادی میں سب سے بڑا ہاتھ اور پہلا نمبر امریکہ کا ہے۔
آواز چترال رپورٹ

24/09/2025

چترال(بشیر حسین آزاد)چترال میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کے لئے شکاریوں کو 6 پرمٹس نیلام۔۔ ذرائع کے مطاب

Address

Shahi Masjid Road, Near Parade Gorund
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz-e-Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share