
21/05/2024
خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن نے فی میل سبجیکٹ اسپیشلسٹ کیمسٹری کے تحریری امتحانات اور انٹرویوز کے بعد کامیاب اُمیدواروں کی فہرست جاری کر دیئے ۔
اپر چترال کے خوبصورت گاٶں ریری اویر سے تعلق رکھنے والی بی بی فرزانہ خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لٸے گٸے امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہوکر سبجیکٹ اسپیشلسٹ کیمسٹری (بی پی ایس 17) منتخب ہو گٸیں ہیں, بی بی فرزانہ قاضی فضل علی (پی آٸی اے) کی بیٹی اور ڈاکٹر فضل علی قاضی مرحوم (فیڈرل شریعت کورٹ) کی بھتیجی ہیں, فرزانہ اس وقت محکمہ ایجوکیشن چترال میں بطور ٹیچر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔