
02/05/2025
کلر کہار ! شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھنے والی معروف علمی شخصیت سابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر چوآسیدن شاہ مہر سہیل احمد کو شہیدوں اور غازیوں کے ضلع چکوال کی محبت دوبارہ اپنی دھرتی پر کھینچ لائی،مہر سہیل احمد نے بطور پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار چارج سنبھال لیا،پرنسپل مہر سہیل احمد کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کلرکہار پہنچنے پر زیر تعلیم طلباء اور سکول اسٹاف نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر پرنسپل چوہدری اشرف للہ نے پر تکلف دعوت طعام کا اہتمام کیا جس میں پرنسپل ملک عارف،پروفیسر نثار احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سلیمان صاحب ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خرم چکوال،اسسثنٹ ایجوکیشن آفیسر احسن جنیدچوآسیدن شاہ،نور محمد ،ناصر محمود،سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ ملک ارشد،سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ ملک جاوید،ہیڈ ماسٹر سہیل اختر چوآسیدن شاہ،سینئر صحافی پروفیسر ملک ابرار حسین دوالمیال نے شرکت کی اور پرنسپل مہر سہیل احمد کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا،