05/04/2025
کوٹ چھٹہ (ڈپٹی بیورو چیف) پٹرولنگ پولیس چوٹی بالا کی بروقت کاروائی پل نمبر پر 13 پر غیر قانونی طور پر ٹریکٹر ٹرالی والوں سے پانچ سو روپے وصول کرنے والے نوسربازوں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کےلئے تھانہ چوٹی زیریں کے حوالے کردیا گیا انچارج چیک پوسٹ پٹرولنگ شفیق احمد لنڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ ایک پرائیویٹ گاڑی نمبر APC 409 پر چار اشخاص خود کو محکمہ معدنیات کے ٹھیکدار ظاہر کرکے ٹریکٹر ٹرالی والوں سے پانچ سو روپے وصول کررہے ہیں پٹرولنگ پولیس چوٹی بالا نے فوری طور پل 13 پر پہنچ کر چار افراد کو حراست میں لیا جن کا نام 1.سردار ولد اللّٰہ وسایا قوم میرانی سکنہ عالی والا,2۔گلزار ولد اللّٰہ وسایا قوم میرانی سکنہ عالی والا،3۔صادق ولد ملک مزار قوم آرائیں سکنہ عالی والا،4 غلام اکبر ولد سواہنارا قوم میرانی سکنہ عالی والا جن کے پاس مختلف رسید بک بھی برآمد ہوئی انہیں مزید کاروائی اور تحقیات کےلئے تھانہ چوٹی زیریں پولیس کے حوالے کردیا گیا،