Waheed Maxi Official

Waheed Maxi Official قصور چونیاں اور گردونواح کے حالات حاضرہ سے با خبر رہنے کے لیئے میرے پیج کو فالو کریں،شکریہ

15/09/2024
19/04/2024

ضمنی الیکشن این اے 132قصور
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی آج کھڈیاں جلسہ میں شام چھ بجے شرکت متوقع،جلسہ سے خطاب بھی کریں گے،

16/02/2024

*دھندہ ہے پر گندا ہے*

الہ آباد اور گردونواح میں شریف شہریوں سے پری پلان زنا کروا کر بلیک میل کرنے والا گینگ ایک بار پھر متحرک،گروہ میں شامل خواتین کو استعمال کر کے مقدمات کا اندراج کروا کر پولیس کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے میں ڈیل کی جاتی ہے،آر پی او شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور گینگ کی بیخ کنی کے لئیے کردار ادا کریں شہریوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ میں پیشہ ور خواتین نے تھانہ الہ آباد میں مقدمات کا اندراج کروایا اور پولیس کے ساتھ مل کر ایک مقدمہ کی صلح کر لی ہے جبکہ ایک ملزم کی حد تک ڈیل جاری ہے پولیس زنا کے مقدمات کو بغیر کسی جانچ پڑتال درج مقدمات درج کرکے مافیاکو سہولت کاری فراہم کرتی ہے تاکہ پیسوں کی ڈیمانڈ بڑھائی جا سکے یا پھر زنا کی درخواستوں پر ہی ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کی جاتی شہریوں اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے انہوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور میں یہ دھندہ اب عروج پکڑ چکا ہے اس گروہ میں ملوث افراد اور پیشہ ورخواتین کو بروقت نکیل نا ڈالی گئی تو اور مزید شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے اور بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع رہے گا انہوں نے مطالبہ کیا ہے اس اشو پر ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس گینگ کے نیٹ ورک کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ایس ایچ او الہ آباد مہر شریف نے اپنے موقف میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف جلد کاروائی کو یقینی بنائیں گے

*حافظ وحید اشرف گروپ ایڈمن حافظ میڈیا گروپ تحصیل پریس کلب چونیاں*

16/02/2024

تھانہ آلہ آباد دس دن میں تین زنا کے پری پلان مقدمات درج، تینوں مقدمات میں با اثر افراد خواتین کے زریعے پہلے شرفا کو جال میں پھنساتے ہیں اور بعد میں پولیس کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے میں ڈیل کی جاتی ہے مقامی شہریوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ عرصہ دراز سے پری پلان زناکے مقدمات درج کروانے کا گورکھ دہندہ جاری ہے جسے فوری بند کروایا جائے،

Address

Chunian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waheed Maxi Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waheed Maxi Official:

Share