دادو میں گیس بحران شدت اختيار کر گیا شھریوں کو کھانا پکانے کیلئے گیس نہیں مل رہا شھری مہنگائی کے باوجود ہوٹلوں سے کھانا خریدنے میں مجبور ہیں
14/12/2022
دادو کی تین تحصیلوں میہڑ، کے این شاہ ،جوہی کے 100 سے زائد اسکولوں میں ابھی تک سیلابی پانی موجود ہے 15 سو سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں
12/12/2022
سیلاب کو چار ماہ کا عرصہ گذر چکا لیکن دادو کی تحصیل کے این شاہ کے 35 فیصد علاقوں میں ابھی تک سیلابی پانی موجود ہے سیکڑوں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں
07/12/2022
دادو میں سیلاب کو چار ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود سیلابی پانی کی نکاسی نہ کرنے کی وجہ سے کئی سیلاب متاثرین انڈس ہائی وے کے قریب خیمہ بستیوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں حکومتی دعوے اپنی جگہ پر مگر سیلاب متاثرین کی امداد نہ ہو سکی ہے
05/12/2022
سیلاب کے بعد دادو میں ملیریا قہرِ ڈھانے لگا ہے نومبر سے لیکر اب تک گاؤں بکھر جمالی میں 34 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں
21/11/2022
ملک بھر کی طرح دادو میں بھی موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے گیس کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے شھریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث لکڑیوں اور ایل پی جی گیس کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے
20/11/2022
دادو میں بیشتر دیہاتوں اور مختلف علاقوں میں ابھی تک کئی فٹ سیلابی پانی موجود ہے راستے نہ ہونے کی وجہ سے دیہاتی ٹرک کے ٹائر ٹیوب کے ذریعے گاؤں سے آمدورفت کرتے ہیں
گاؤں میٹھو جمالی میں درجنوں کچے مکانات مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں گاؤں کے چاروں اطراف کئی فٹ سیلابی پانی موجود ہے سردیوں کی وجہ سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے سیلاب متاثرین کے پاس ابھی تک نہ تو ضلعی انتظامیہ کا کوئی افراد پہنچا نہ ہی کوئی منتخب نمائندا پہنچا ہے
17/11/2022
دن بہ دن سردیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے انڈس ہائی وے دادو کے قریب سیکڑوں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین کے گھروں میں ابھی تک سیلابی پانی موجود ہے سیلاب متاثرین کو گرم ملبوسات اور گرم بستر سمیت راشن کی ضرورت ہے
15/11/2022
دادو میں بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے عام شھری مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی خریدنے کیلئے پریشان ہیں
13/11/2022
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ دادو میں بھی شائقین کرکٹ پرامید ہیں پرجوش ہیں کہ آج کا میچ پاکستان جیتے گا
11/11/2022
سردیوں میں اضافے کے ساتھ دادو میں گرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے مگر مہنگائی سے شھری پریشان ہے
09/11/2022
سردیوں میں اضافے کے ساتھ دادو میں خیمہ بستی میں مقیم سیلاب متاثرین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے سیلاب متاثرین کو گرم کپڑوں اور گرم بستر سمیت راشن کی سخت ضرورت ہے
Be the first to know and let us send you an email when Tahir Aaj News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.