Haroon Ansar

Haroon Ansar Haroon Butt Journalist

08/08/2026

آزاد کشمیر انٹرنیٹ کی طویل بندش تعلیم، آن لائن کاروبار ،زندگی متاثر متعلقہ احکام نوٹس لیتے ھوئے انٹرنیٹ کی بحالی کے لئے کردار ادا کریں

قاری غلام مصطفی نعیمی اور چوہدری رافت خان کا گروپ فوٹو۔۔۔۔۔۔
08/08/2026

قاری غلام مصطفی نعیمی اور چوہدری رافت خان کا گروپ فوٹو۔۔۔۔۔۔

آزاد جموں کشمیر عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات موخر ...
07/08/2026

آزاد جموں کشمیر عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ

ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات موخر ، ترجمان الیکشن کمیشن

ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ منعقد نہیں ہوگی، ترجمان الیکشن

ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقہ میں حسب سابق پولنگ 10 اگست کو ہوگی

انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تحفظات اور بعض سیاسی شخصیات اور اُمیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا۔

انتخابات کی نںٔی تاریخ کا اعلان اور نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد ازاں کیا جائے گا

انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تاکہ انتخابات کا انعقاد آزادانہ ، منصفانہ شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جاسکے،ترجمان الیکشن کمیشن

06/08/2026

پاکستان میں 32 نئے صوبے اور 33 ہائی کورٹس بنانے کی تجویز، پریزنٹیشن تیار

مجوزہ منصوبے کے تحت پنجاب میں 10، سندھ میں 7، خیبر پختونخوا میں 7 اور بلوچستان میں 8 نئے صوبے قائم کیے جائیں گے۔40 ہزار سےزائد سرکاری آسامیاں ختم کرنے کی سفارش

اسلام آباد: پاکستان میں انتظامی بہتری اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے 32 نئے صوبے بنانے کا ایک تفصیلی خاکہ اور پریزنٹیشن تیار کر لی گئی ہے۔ اس تجویز کے مطابق ملک کو مجموعی طور پر 33 انتظامی اکائیوں (Federating Units) میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں اسلام آباد بطور وفاقی دارالحکومت برقرار رہے گا جبکہ چاروں صوبوں کی ڈویژنز کو صوبوں کا درجہ دیا جائے گا۔

مجوزہ منصوبے کے تحت پنجاب میں 10، سندھ میں 7، خیبر پختونخوا میں 7 اور بلوچستان میں 8 نئے صوبے قائم کیے جائیں گے۔ اس نئی تقسیم کے بعد ملک میں 33 ہائی کورٹس قائم ہوں گی جن میں مجموعی طور پر 137 ججز فرائض انجام دیں گے۔

دستاویزات کے مطابق اس اہم انتظامی تبدیلی سے قومی خزانے کو سالانہ 318 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ بچت 40 ہزار سے زائد غیر ضروری انتظامی آسامیوں کے خاتمے سے ممکن ہوگی، جبکہ عدلیہ کا موجودہ 56 ارب روپے کا بجٹ کم ہو کر 24 ارب روپے رہ جائے گا۔ نئے نظام میں تعلیم، صحت اور فنانس سمیت 40 سے زائد محکمے مکمل طور پر صوبوں کو منتقل ہو جائیں گے۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کی کل تعداد وہی رہے گی، تاہم وہ آبادی کے تناسب سے اپنی چھوٹی صوبائی اسمبلیوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔

33 نئے وزرائے اعلیٰ بننے سے چند مخصوص سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری ختم ہوگی اور مقامی سطح پر نئی سیاسی قیادت ابھر کر سامنے آئے گی۔

پریزنٹیشن میں یہ دلائل دیے گئے ہیں کہ پاکستان کے موجودہ چاروں صوبے آبادی اور رقبے کے لحاظ سے دنیا کے کئی ممالک، حتیٰ کہ چین اور بھارت کے صوبوں سے بھی بڑے ہیں۔

2.5 کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، اور پاکستان انسانی ترقی کے انڈیکس میں 193 میں سے 168ویں نمبر پر ہے ۔ چھوٹے انتظامی یونٹس بننے سے وسائل نچلی سطح تک پہنچیں گے اور طرزِ حکمرانی بہتر ہوگا۔

پریزنٹیشن میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ صوبے رقبے اور آبادی کے لحاظ سے بہت بڑے ہیں، جس کی وجہ سے گورننس میں مشکلات درپیش ہیں۔ چھوٹے انتظامی یونٹس بننے سے نہ صرف مخصوص خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری ختم ہو گی بلکہ مقامی سطح پر نئی قیادت بھی ابھرے گی۔

دوسری جانب سیاسی اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین میں بھاری ترمیم درکار ہو گی، جو موجودہ طریقہ کار کے تحت انتہائی مشکل عمل ہے اور اس حوالے سے قومی سطح پر وسیع اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہو گا۔ جس کے لیے بیانیہ بنانا اور رائے خاصہ ہموار کرنے کی کاوشیں شروع کر دی گئی ہیں۔

06/08/2026

اسلام آباد
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور اسد علیم شاہ کو ڈڈیال سے لیگی رہنما راجہ علی زمان ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن ضلع میرپور محمد مدثرمیرایڈووکیٹ اور راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ شاندار کامیابی پر ان کی رہائشگاہ پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں....

04/08/2026

الیکشن کمیشن
پونچھ ڈویژن کے 11 حلقوں میں سے باغ، حویلی اور عباسپور کے 5 حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ شیڈول کے مطابق ہوگی۔

وفاقی حکومت نے 5 اگست 2026 کو یومِ استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں صبح 9:00 بجے ایک...
04/08/2026

وفاقی حکومت نے 5 اگست 2026 کو یومِ استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں صبح 9:00 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی تاکہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی، ہمدردی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔

#کشمیر

04/08/2026

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باغ کے تین حلقوں، حویلی اور عباسپور کےپانچ حلقوں میں شیڈول کےمطابق 10 اگست کو پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر چھ حلقوں(پاچھیوٹ، راولاکوٹ شہر، کھائگلہ، ہجیرہ ، پلندری ومنگ، بلوچ) میں انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملتوی کیے گئےحلقوں میں نئی پولنگ کی تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔

03/08/2026

آزاد کشمیر میں دو سے تین روز تک انٹرنیٹ کی بحالی کی خوشخبری سنا سکتے ہیں
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل

31/07/2026

ڈڈیال انٹرنیٹ سروس بند ہونا شروع

Address

Dadyal
Dadyal

Telephone

+923445674703

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haroon Ansar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haroon Ansar:

Shortcuts

Share