Haroon Butt Journalist

Haroon Butt Journalist Haroon Butt Journalist

17/10/2025

سابق ڈی جی۔ ایم ڈی اے ایازاحمد میر ایڈووکیٹ کے بیٹے عبداللہ میر کی دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی شخصیات،وکلا ،صحافی برادری سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

16/10/2025

الیکٹرانک میڈیا ڈڈیال
ڈڈیال نسیم اختر اور ذوالفقار علی کی پریس کانفرنس انصاف کی اپیل۔
کنڈور ڈڈیال کی رہائشی 70 سالہ نسیم اختر اور ان کے بیٹے ذوالفقار علی نے پریس کانفرنس میں اپنے خاندان کے خلاف ہونے والے ظلم کا پردہ چاک کیا۔ نسیم اختر نے کہا کہ وہ برطانیہ سے وطن واپس آئیں تھیں تاکہ سکون کی زندگی گزار سکیں، مگر اب اپنے ہی وطن میں غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان کے گھر کا راستہ بند کر دیا ہے بلکہ ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ نسیم اختر نے کہا کہ وہ کینسر کی مریضہ ہیں اور ان کے بیٹے ذوالفقار علی کو سگے چاچا عبد الخالق اور گلبار سے جان کا خطرہ ہے، جنہوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔نسیم اختر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے فوری مداخلت کی درخواست کی تاکہ ان کے راستے کھولے جائیں اور زمین واپس کی جائے ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ کے سامنے شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس کے باعث ان کا خاندان شدید پریشانی کا شکار ہو چکا ہے۔
ذوالفقار علی نے بھی اپنی والدہ اور خاندان کے تحفظ کی اپیل کی اور کہا کہ اگر فوری طور پر انصاف نہ ملا، تو ان کی زندگی مزید خطرے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے حکام سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل نکالیں۔نسیم اختر اور ذوالفقار علی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے درخواست کی کہ وہ ان کے خاندان کے حقوق کا تحفظ کریں تاکہ وہ اپنے وطن میں سکون سے زندگی گزار سکیں۔۔۔۔۔

14/10/2025

سائیں راشد جو کل 2بجے انار کلی بازار ڈڈیال میں دیکھے گئے تھے جن کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں ہے جن کو ملیں یا کسی نے دیکھیں ہوں تو اس نمبر پر رابطہ کریں ۔۔۔۔۔۔ شکریہ
+92 315 9139459

14/10/2025

چوہدری مزمل حسین اور چویدری افضال نے سابق وزیر حکومت حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری مسعود خالد کے اعزاز میں عشائیہ دیا اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔۔۔۔۔

13/10/2025

الیکٹرانک میڈیا نے غلط خبریں نشر کیں، کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں۔پلاک میں مقامی لوگوں نے سڑک کھلوائی اور ہم نے کوئی اختلافی ویڈیو نہیں چلائی۔ اب چونکہ تنقید کی جا رہی ہے، تو خود سن لیں کہ روڈ کیسے کھلی۔ ہم ہمیشہ سچ اور موجودہ حالات پر لکھتے ہیں، نہ کسی کی خوشامدی کرتے ہیں اور نہ جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ جو حقیقت ہے، وہ سامنے لائیں گے جھوٹ نہیں لکھتے مقامی لوگوں کا موقف سن لیں۔۔۔۔ خود

13/10/2025

پلاک روڈ کھول دی گئی۔
چکسواری پولیس موقعہ پر موجود۔۔۔۔۔

13/10/2025

جس نے بھی احتجاج کرنا ہے مقامی سٹیشن پر جا کر کرے پلاک احتجاج نہیں کرنے دیں گئے۔
مقامی لوگوں کو موقف

13/10/2025

پلاک مقامی لوگوں نے کہا کہ ہم یہاں احتجاج نہیں کرنے دیں گئے ہمارا پہلے ہی ایک بندہ شہید ہوا ہے

13/10/2025

پلاک روڈ کھول دی گئی

13/10/2025

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ڈڈیال
کرین پارٹی کی طرف سے پلاک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا۔۔۔

13/10/2025

کرین پارٹی ڈڈیال نے پلاک ہر طرح کی طریفک کے لیے بند کر دیا ۔
کرین پارٹی کا پیغام سنیے۔۔

11/10/2025

ڈڈیال محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی بے نقاب، گھروں میں گندے نالوں کا پانی سپلائی ہونے لگا

ڈڈیال آزاد کشمیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ شہری علاقوں میں گھروں کو پینے کے پانی کی جگہ گندے نالوں اور نالیوں کا آلودہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پائپ لائنز کی مرمت کے نام پر ہر سال لاکھوں کا بجٹ جاری کیا جاتا ہے، مگر عملہ مرمت کرنے کے بجائے کرپشن کی نذر کر دیتا ہے۔ نتیجتاً، آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں لائن پھٹنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

Address

Dadyal
Dadyal

Telephone

+923445674703

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haroon Butt Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Haroon Butt Journalist:

Share