11/10/2024
*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
*11 اکتوبر 2024 | مائی کراچی 91 نیوز*
*بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے* ۔
*محکمہ داخلہ پنجاب نے آج سے صوبے کے 8 شہروں میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 12 اکتوبر تک رہے گا۔*
*وزارتِ مذہبی امور نے غیر مسلم طلبا و طالبات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔*
*اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں 2 لسانی طلبا تنظیموں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔*
*پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کی 27 مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط*
*کراچی: سندھ کے تمام محکموں میں فوتگی کوٹے پر بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی*۔
*آپریشنل وجوہات کے سبب 13 پروازیں منسوخ، 2 کو کراچی اتار لیا گیا مائی کراچی 91*
*ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی*
*ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ*
*لاہور: پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔*
*انٹر بورڈ کراچی کے تحت سیکنڈ ایئر پری انجینئر نگ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان*
*روایتی بینکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن میں 8623 ارب روپے دیدیے: اسٹیٹ بینک*
*کراچی: نقاب پوش افراد ریجنل آفس سے بیلٹ پیپرز کی بوری لیکر فرار، دوسرے بورے کو آگ لگادی*
*پی ٹی اے کا جولائی تا ستمبر انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر رہنے کا دعویٰ مائی کراچی 91*
*بھارت میں 5.4 ارب ڈالر کی لاگت سے 2 جدید جوہری آبدوزیں بنانے کی تیاریاں تیز*
*وقار صدیقی کا شیل پاکستان کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان*
*رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک*
*رافیل نڈال کا پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان*
*اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 28 پناہ گزین شہید*
*ٹیکس چوری، فراڈ سے 3.4 ٹریلن روپے ریونیو خسارے کا سامنا ہے، وزارت خزانہ*
*ملکی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ دو سال میں پہلی بار 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہے۔*
*آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات*
*پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط*
*خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ 79.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی مائی کراچی 91۔*
*ٹیسٹ میچز: 2022 سے اب تک ہوم گراؤنڈ پر جیت کے تناسب میں پاکستان کی بدترین پوزیشن*
*آئینی ترامیم کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا*
*آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار کر لی ہے۔*
*سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2700 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔*
*کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال*
*صبا قمر یونیسف پاکستان کی بچوں کے حقوق کی پہلی قومی سفیر مقرر مائی کراچی 91*
*پاک سوزوکی کا بولان کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان، ایوری لانچ کردی*
*پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ*
*اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو کم از کم 5 میگا پکسل سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت*
*مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ،8اشیا سستی،15 مہنگی ہوئیں،*
*خصوصی پارلیمانی کمیٹی کاچھٹا ان کیمرااجلاس کل سوا12بجےطلب*
*انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کراٹے چیمپئن شپ، پاکستان آرمی فاتح قرار*
*اے این ایف نے بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لیے 272 کامیاب آپریشنز کیے*
*ایس آئی ایف سی کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے 100 سے زائد منصوبے تیار کرنے کا فیصلہ مائی کراچی 91*
*کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 19 پیسے سستا ہو گیاجس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔*
*پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار636 پوائنٹس پر پہنچ گیا*۔
*چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی*
*پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلان*
*تازہ ترین خبروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*