ERS1122Buner

ERS1122Buner Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ERS1122Buner, Digital creator, project daggar, Daggar.

مَنْ قَتَلَ نَفْسًۢابِغَیْرِنَفْسٍ اَوْفَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَكَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیْعًاؕ-وَمَنْ اَحْیَاهَا فَكَاَنَّمَاۤ اَحْیَاالنَّاسَ جَمِیْعًاؕ۔

عبادت فقط سجدوں میں نہیں چھپی ہوتی
کسی کے دُکھ میں شریک ہونا بھی عبادت ہے

ریسکیو 1122 بونیربونیر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی ہدایات پر ضلع بونیر کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں عیدالاضحی...
27/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر

بونیر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی ہدایات پر ضلع بونیر کی مختلف مساجد اور عید گاہوں میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں الرٹ رہیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی، ابتدائی طبی امداد اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنے فرائض انجام دیے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام الناس کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 بونیر کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 بونیر عید کے ایام میں 24 گھنٹے عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner

ریسکیو 1122 بونیربونیر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بونیر کے مختلف بازاروں اور...
27/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر

بونیر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بونیر کے مختلف بازاروں اور عوامی مقامات پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں الرٹ رہیں۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سہولیات، ابتدائی طبی امداد اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران عوام الناس کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ریسکیو 1122 بونیر کے اہلکار مختلف اہم مقامات پر تعینات رہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

ترجمان ریسکیو 1122 بونیر

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  بونیر نوید خان کی جانب سےعید الاضحیٰ مبارک۔۔تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبار...
26/05/2026

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر نوید خان کی جانب سے
عید الاضحیٰ مبارک۔۔
تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعائیں قبول فرمائے، اور یہ مبارک دن آپ کے لیے خوشیوں، امن اور برکتوں کا باعث بنے۔
ERS1122Buner

ریسکیو 1122 بونیر / عید الاضحیٰ ڈیوٹی رپورٹ (پہلا روز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر نوید خان کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحی...
26/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر / عید الاضحیٰ ڈیوٹی رپورٹ (پہلا روز)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر نوید خان کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری خصوصی ڈیوٹی پلان کے مطابق پہلا روز مؤثر اور منظم انداز میں مکمل کیا گیا۔

کنٹرول روم اور اسٹیشن 11 میں ان کال آفیسر کرامت اللہ اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے اور تمام آپریشنل سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔

ضلع بھر میں تمام ڈیزاسٹر وہیکلز، فائر وہیکلز اور ایمبولینسز مکمل طور پر آپریشنل حالت میں رہیں، جبکہ تمام آلات اور طبی سہولیات مکمل طور پر فنکشنل اور تیار حالت میں موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری اور مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

بونیر کی تمام ریسکیو ٹیمیں عید الاضحیٰ کے دوران ہائی الرٹ پر ہیں اور عوام کو بروقت اور بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔

ترجمان بونیر
ERS1122Buner

26/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر

بونیر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان کے احکامات پر ریسکیو 1122 کے اسٹیشن 22 گدیزی کے اہلکاروں نے پیر بابا میں عوام الناس کو آگاہی فراہم کی۔

اہلکاروں نے عیدالاضحٰی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے پیشِ نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، جبکہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کرنے کی تاکید بھی کی۔

ریسکیو 1122 بونیر کی ٹیمیں ہر وقت الرٹ ہیں۔

ترجمان: ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner KP Rescue1122
Director Operations North Region Rescue 1122

ریسکیو 1122 بونیر / روڈ ٹریفک حادثہتحصیل ڈگر کے علاقے انغاپور میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ...
26/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر / روڈ ٹریفک حادثہ
تحصیل ڈگر کے علاقے انغاپور میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں:
• نور محمد (عمر 24 سال)
• عماد (عمر 10 سال)
• اسد (عمر 30 سال)
• ذوالنورین (عمر 7 سال)
تمام زخمیوں کا تعلق علاقے انغاپور سے ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner KP Rescue1122

26/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر / میڈیکل کیمپ

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا اور ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ریجن کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر نوید خان کی جانب سے ضلع بونیر کے مال مویشی منڈی سواڑی (میلہ ڈاگ) میں ریسکیو 1122 کا خصوصی میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل کیمپ میں ایمرجنسی طبی سہولیات، ابتدائی طبی امداد، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار ہمہ وقت موجود ہیں۔

ریسکیو 1122 بونیر کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری دھوپ سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

ترجمان ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner KP Rescue1122
Emergency services ers 1122 Bunir
Director Operations North Region Rescue 1122

26/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر

بونیر: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان نے عیدالاضحٰی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے پیشِ نظر عوام الناس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہری عید کی خوشیوں کو ذمہ داری اور محفوظ انداز میں منائیں، اور ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، تیز رفتاری، غیر محتاط ڈرائیونگ اور دیگر خطرناک سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں۔

ہیٹ ویو کے دوران شہری زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، جبکہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق ریسکیو 1122 بونیر کی تمام ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر رابطہ کریں۔

ترجمان ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner

ریسکیو 1122 بونیر / عید الاضحیٰ خصوصی انتظاماتبونیر: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جناب شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز ...
25/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر / عید الاضحیٰ خصوصی انتظامات

بونیر: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جناب شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ریجن ارشد اقبال کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر نوید خان نے ریسکیو 1122بونیر کے تمام ایمرجنسی وہیکلز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

معائنے کے دوران ڈیزاسٹر ریسکیو وہیکل، فائر فائٹرز وہیکلز اور تمام ایمبولینسز میں موجود جدید میڈیکل و ریسکیو آلات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، خصوصاً عید الاضحیٰ کے ایام میں فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید خان نے خود تمام وہیکلز کے آلات کا معائنہ کیا اور ان کی مکمل فنکشنل حیثیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ اسٹاف کو ہدایت کی گئی کہ تمام آلات کو ہر وقت مکمل طور پر فعال اور تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ اقدامات عید الاضحیٰ کے دوران متوقع رش، روڈ ٹریفک حادثات اور آگ لگنے کے واقعات جیسے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں کا حصہ ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner

25/05/2026
ریسکیو 1122 بونیر / میڈیکل کیمپ / ہیٹ اسٹروک آگاہیبونیر: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جناب شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپری...
25/05/2026

ریسکیو 1122 بونیر / میڈیکل کیمپ / ہیٹ اسٹروک آگاہی

بونیر: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا جناب شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ ریجن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر نوید خان کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 بونیر کی میڈیکل ٹیم نے جانوروں کی منڈی سواڑی (میلہ ڈاگ) میں میڈیکل کیمپ قائم کیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہے، جبکہ موقع پر شہریوں کو فوری طبی امداد، ابتدائی علاج اور ایمرجنسی سہولیات فراہم کی گئیں۔

مزید برآں ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے مختلف مقامات پر شہریوں میں آگاہی مہم بھی چلائی گئی، جس میں شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے، غیر ضروری دھوپ سے بچنے اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 بونیر
ERS1122Buner Emergency services ers 1122 Bunir
KP Rescue1122 Director Operations North Region Rescue 1122

Address

Project Daggar
Daggar
19290

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ERS1122Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share