Ranizai Press Club Dargai Malakand

Ranizai Press Club Dargai Malakand Ranizai Press Club Dargai is a non governmental organization of working journalists of Tehsil Dargai

13/04/2025

سخاکوٹ ---- کیٹیگری بی ہسپتال درگئی ملاکنڈ میں دوران زچگی نابینا اکرام کے بیوی کی موت کے معاملے نے سنگین صورتحال اختیار کرلی-
سخاکوٹ --- زچگی کے مریضہ کو مبینہ طور پر کس طرح غیرتربیت یافتہ انستھیزیا ٹیکنیشن سے انجیکشنزلگوائی گئیں ؟
سخاکوٹ --- انجیکشن کی وجہ سے زچگی کے مریضہ کو کس طرح دوران زچگی ہارٹ اٹیک شروع ہوا اور لیڈی ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ نے اپنی ناہلی چھپانے کیلئے مریضہ کو کس طرح مردان ریفرکیا؟
سخاکوٹ --- ہسپتال انتظامیہ کی خودساختہ انکوئری کمیٹی نے کس آسانی سے اپنے وضاحتی ویڈیو بیان میں لیڈی ڈاکٹر اور انستھیزیا ٹیکنیشن کو بری ذمہ قرار دیتے ہوئے اُن کوخراج تحسین بھی پیش کی ؟
سخاکوٹ --- کیٹیگری بی ہسپتال درگئی ملاکنڈ میں مسلسل اموات کے واقعات اور مریضوں کے شکایات میں اضافہ پر مقامی منتخب ایم پی اے ومعاون خصوصی وزیراعلیٰ پیرمصورخان غازی کیوں خاموش ہے ؟
سخاکوٹ --- گذشتہ دوسالوں سے کیٹیگری بی ہسپتال عملا میڈیکل سپرنٹنٹڈنٹ سے محروم ہے جبکہ ہسپتال میں بدانتظامی اپنے عروج پر ہے ۔اس کا ذمہ دار کون ہے ؟
سخاکوٹ --- متاثرہ نابینا شوہر اور (بلائنڈ ایسوسی ایشن تحصیل درگئی ) کے صدر اکرام خان نے ملاکنڈ ٹی وی کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کو تفصیل بتادی ۔
تفصیل اس ویڈیو انٹرویو میں ملاحظہ ہو

++++++++++++++++  داخلے جاری ہیں ++++++++++++تعلیم روشنی ہے اورتعلیمی ادارے بچوں کی نشوونما کی نرسریاں ہیں ۔دورجدیدمیں ب...
06/03/2025

++++++++++++++++ داخلے جاری ہیں ++++++++++++
تعلیم روشنی ہے اورتعلیمی ادارے بچوں کی نشوونما کی نرسریاں ہیں ۔دورجدیدمیں بچوں کی ہمہ گیر تربیت اورشخصیت سازی ایک چیلنج ضرورہے
لیکن الحمد للہ (ھیڈے پبلک سکول درگئی ملاکنڈ ) کے منیجمنٹ نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں ،منظم تعلم اوربہترین منیجمنٹ سے اس چیلنج کو بفضل تعالیٰ قبول کیا ہے
آج ہی اپنے بچے کو (ھیڈے پبلک سکول درگئی ملاکنڈ ) میں داخل کراکر اُن کا مستقبل محفوظ کرائیں ۔
=======================================
ایڈریس : نزد پی ایس او پٹرول پمپ کورکمان بانڈہ مین جی ٹی روڈ درگئی ملاکنڈ
برائے رابطہ : 03479902244

28/01/2025

ضلع ملاکنڈ میں ریگولر پولیس ایکٹ کے نفاذ سے یہاں کے عوام اورنوجوانوں کو کونسے فوائد حاصل ہونگے ؟
ملاکنڈ کے سینئرصحافی صابرحجازی کا بے لاگ تجزیہ سنیئے

== (((((  ریفر ٹو مردان وپشاور سے نجات کا ممکنہ حل  ))))) ===
17/01/2025

== ((((( ریفر ٹو مردان وپشاور سے نجات کا ممکنہ حل ))))) ===

06/01/2025

درگئی --- تحصیل درگئی میں جعلی سٹامپ پیپرز سے قیمتی زمینوں کے ہتھیانے کا بڑا سکینڈل بے نقاب
درگئی --- پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرفضل محمد کا جعلی سٹامپ پیپرز سے زمینوں کے ہتھیانے کے حوالے سے سنسنی خیز اوت تہلکہ خیز انکشافات
درگئی --- پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹرفضل محمد کی اس حوالے سے تفصیلی انٹرویو سینئرصحافی صابرحجازی کے ساتھ

درگئی --- سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جن...
31/12/2024

درگئی --- سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی سے اُن کے دفتر میں ملاقات
درگئی ----سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی نے پیرمصورخان غازی کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر ہونے پر مبارکبار دی
درگئی --- ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال ، علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے فریم ورک ، اداروں میں اصلاحات ،مسائل اور اُن کے حل کیلئے ممکنہ لائحہ عمل اورباہمی دلچسپی کے اُمورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
درگئی --- وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کا شکریہ اداکیا اور علاقے میں تعمیری صحافت پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا
درگئی ---- سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی نے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی کو کیٹیگری بی ہسپتال درگئی کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی اور ان مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیئے جس پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔درگئی ---- وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے سینئرصحافی اور ملاکنڈ ٹی وی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹیو صابرحجازی کواپنے حلقے میں منظورہونے والے نئے ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کیلئے ترجیحی ایجنڈے پر تفصیل سے بریفنگ دی
درگئی ----وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے کہا کہ بطورصوبائی وزیر اللہ تعالیٰ نے مجھے جو موقع دیا ہے اسے میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے امانت سمجھ کر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام میں لاوں گا ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت مشکلات اور ابتلا کی دور سے گذر رہاہے جہاں پر ہماری پہلی ترجیح اسلام آباد میں گرفتار اپنے کارکنوں کی باعزت رہائی ہے اور شہید ہونے والے کارکنوں کو انصاف دلانا اوراُن کے خاندانوں کی بھرپور معاونت کرنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ میری وزارت میں آنے والے تمام اداروں کے سٹیک ہولڈرز کو تمام اُمور میرٹ پر نمٹانے کاپابند بنادیا گیا ہے اوراپنے احداف کو جلد ازجلد حاصل کرنے کا ٹائم فریم دیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کی ترقیاتی منصوبوں سے پوری طرح باخبر ہے اور بہت جلد تحصیل درگئی کے عوام کو کئی خوشخبریاں ملنے والی ہیں ۔جس میں کئی ایک میگاپراجیکٹس پر کام کا آغاز شامل ہیں ۔
درگئی --- وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جنگلات ،جنگلی حیات ،ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی پیرمصورخان غازی نے صحافیوں کی جانب سے مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ عوام اور صحافیوں کی مثبت تنقید سے علاقے کے مسائل میں کمی آنے میں مدد ملے گی ۔

19/12/2024

درگئی --- ضلع ملاکنڈ میں جعلی سٹامپ پیپرز سے زمینوں کے ہتھیانے کا بڑا سیکنڈل منظر عام پر
درگئی --- پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر فضل محمد کے کمشنر کی کھلی کچہری میں ہوش ربا انکشافات
تفصیل دیکھئے اس ویڈیو رپورٹ میں

15/12/2024

درگئی --- ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کیٹیگری بی ہسپتال درگئی ڈاکٹر جاویدخان کی ہنگامی پریس کانفرنس
درگئی --- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے گا
درگئی --- وزیراعلیٰ کے معوان خصوصی پیرمصورخان غازی اور تحصیل چیئرمین پیراسلام غازی کی ہسپتال میں اصلاحات کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں
درگئی ---- ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی آرام گاہیں اور خواب گاہیں ختم کردی گئی ہیں
درگئی -٠--اصلاحاتی ایجنڈے میں رکاوٹ ڈالنے والے ملازمین کے خلاف بھرپورکاروائی کا اعلان
درگئی ---- عوام کو بہتر طبی سہولتیں بہم پہنچانا ہمارا مشن ہے

06/12/2024

درگئی ---- کیٹگری بی ہسپتال درگئی ملاکنڈ میں مستقل ایم ایس نہ ہونے سے حالات مزید گھمبیر
درگئی ----ایوننگ اور نائٹ شفٹ میں ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کا ڈیوٹی سے غیرحاضر رہنا معمول بن گیا
درگئی --- ہسپتال میں ایمرجنسی میں لائے گئے زخمیوں کو بھی علاج کیلئے قریبی پرائیویٹ ہسپتال شفٹ کئے جانے لگا
درگئی ---مقامی ایم پی اے ووزیراعلیٰ کے معاون خصوصی پیر مصورخان غازی کی ہسپتال کے معاملات میں عدم دلچسپی سوالیہ نشان ہے
مزید تفصیل سینئرصحافی صابرحجازی کے اس وی لاگ میں

==== (((  ہیڈے ٹیوشن سنٹر درگئی )))) =====
25/10/2024

==== ((( ہیڈے ٹیوشن سنٹر درگئی )))) =====

درگئی ---- تحصیل درگئی میں بجلی کی غیرقانونی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ درگئی --- تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی گریڈسٹیشن درگئی...
02/09/2024

درگئی ---- تحصیل درگئی میں بجلی کی غیرقانونی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ
درگئی --- تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی گریڈسٹیشن درگئی پاور ہاوس پہنچ گئے
درگئ --- تحصیل چیئرمین پیر اسلام غازی نے تمام فیڈرزپر بجلی سٹارٹ کرکے گریڈسٹیشن میں دھرنا شروع کردیا
درگئی --- پی ٹی آئی کے تمام چیئرمینوں کو گریڈسٹیشن درگئی پہنچنے کی ہدایت

====== ((((((  داخلے جاری ہیں  )))))))=========ھیڈے کالج آف ٹیکنالوجی درگئی ( ھیڈے ایجوکیشن سسٹم ) کے زیرانتظام چلنے وال...
15/08/2024

====== (((((( داخلے جاری ہیں )))))))=========
ھیڈے کالج آف ٹیکنالوجی درگئی ( ھیڈے ایجوکیشن سسٹم ) کے زیرانتظام چلنے والا ادارہ ہے جوکہ گذشتہ کئی سالوں سے ضلع ملاکنڈمیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ میں اھم کردار اداکررہا ہے ۔طلبا کو ٹیکنیکل فیلڈ میں مکمل طورپر تیارکرنے کیلئے اُن کے تدریسی کتب کے ساتھ ساتھ پریکٹیکل میدان میں بھی بھرپور رہنمائی کرتاہے۔
اگر آپ ایسوسی ایٹ انجینئر بننے کے خواہش مند ہیں تو آج آیئے اور تین سالہ (سول ،الیکٹریکل ڈپلومہ ) میں داخلہ لیجئے
برائے رابطہ واٹس ایپ ِ 03479902244

Address

Dargai Bazar
Dargai Fort
23060

Telephone

+923348447828

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ranizai Press Club Dargai Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Ranizai Press Club Dargai Malakand

Tehsil Dargai Malakand based Working Journalists Club