
06/09/2025
لوئردیر، باڈوان:
گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہونے والا 9 سالہ بچہ افنان ولد داود کی تشدد زدہ لاش ایک پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کو پتھروں سے مار مار کر قتل کیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چکدرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔