Da Zore Kali Awaz

Da Zore Kali Awaz علاقائی سماجی فورم

24/03/2026

Final

محمد عمیس، محمد یوشع، محمد سالار اور عباد اللہ — ان چار خوبصورت پھولوں کی طرف سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک 🌸ا...
21/03/2026

محمد عمیس، محمد یوشع، محمد سالار اور عباد اللہ — ان چار خوبصورت پھولوں کی طرف سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک 🌸
اللہ تعالیٰ آپ سب کی زندگیوں کو خوشیوں، محبت اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین 🤲

عید الفطر نماز وقت
20/03/2026

عید الفطر نماز وقت

آج یہاں پر ھڈی والا گوشت 1200 کا مل رہا تھا کیا یہ ریٹ مناسب ہے؟
20/03/2026

آج یہاں پر ھڈی والا گوشت 1200 کا مل رہا تھا کیا یہ ریٹ مناسب ہے؟

19/03/2026

عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر بروز ہفتہ کو ہو گی۔ قاسم علی خان کمیٹی کا اعلان

19/03/2026

سلمان بیکری پہ آج کا رش دیکھ کر تو لگتا ہے چاند نظر آئے نہ آئے، عید تو کل پکی ہیں۔

آج Salman Bakery کا رش دیکھ کر لگ رہا ہے کہ عوام نے چاند کمیٹی سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے 😄🌙
Da Zore Kali Awaz

ضروری اطلاعجن احباب کو وزیرِاعلیٰ کی طرف سے 12,500 روپے کی امداد کا میسج موصول ہوا ہے، ان سے گزارش ہے کہ وہ میسج دکھا کر...
11/03/2026

ضروری اطلاع
جن احباب کو وزیرِاعلیٰ کی طرف سے 12,500 روپے کی امداد کا میسج موصول ہوا ہے، ان سے گزارش ہے کہ وہ میسج دکھا کر اپنی رقم حمزہ موبائل، درہ بازار سے وصول کریں۔

براہِ کرم رقم وصول کرتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا نہ بھولیں۔

24/02/2026

وزیراعظم رمضان راشن پروگرام کے لیے باقاعدہ ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا ہے
ہیلپ لائن نمبر 9999 پر اپنا آئی ڈی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اس کے بعد تصدیقی میسج موصول ہوگا آپ کو اور پھر سسٹم خودکار طریقے سے جانچ کرے گا کہ آپ اس امداد کے اہل ہیں یا نہیں یہ کم آمدنی والوں کے لیے ھے اس کے بعد آپ کو میسج آئے گا اکاونٹ نمبر دیں اگر آپ اہل ہوئے
سرکاری ملازم ان کے خاندان اہل نہیں
شکریہ

وزیراعظم رمضان ریلیف پروگرام 2026 میں اپنی اہلیت جاننے کے لئے پہلی کمنٹ میں دی گئی لنک پر کلک کریں ۔ اور دی گئی ہدایات پ...
23/02/2026

وزیراعظم رمضان ریلیف پروگرام 2026 میں اپنی اہلیت جاننے کے لئے پہلی کمنٹ میں دی گئی لنک پر کلک کریں ۔ اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں ۔۔۔ نیز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائک اور شئیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مجبور اور ضرورت مند افراد تک یہ مسیج پہنچ سکے ۔۔۔ ہو سکتا ہے آپ کا ایک شئیر کرنا کسی مجبور کی عین مجبوری کے وقت کام آ جائے ۔۔۔۔

رمضان المبارک: رحمتوں کا مہینہ یا منافع خوری کا سیزن؟ 💔​درہ آدم خیل بازار میں رمضان شروع ہوتے ہی پھلوں کی قیمتوں کو جیسے...
21/02/2026

رمضان المبارک: رحمتوں کا مہینہ یا منافع خوری کا سیزن؟ 💔
​درہ آدم خیل بازار میں رمضان شروع ہوتے ہی پھلوں کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ہیں۔ عام آدمی تو درکنار، اب سفید پوش طبقے کے لیے بھی افطار کے دسترخوان پر پھل سجانا ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔ ایک نظر ذرا مارکیٹ کے ہوشربا نرخوں پر ڈالیں:

​🍓 اسٹرابیری: 1200 روپے کلو
🍎 انار: 1100 روپے کلو
🍇 انگور: 1000 روپے کلو
🍊 مالٹا (کاکا صاحب): 650 روپے درجن
🍏 ایرانی سیب: 550 روپے کلو
​رمضان تو ہمدردی، ایثار اور غریبوں کا احساس کرنے کا مہینہ تھا۔ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں پر اشیائے خورونوش سستی کی جاتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں طلب (Demand) بڑھتے ہی قیمتیں بے قابو چھوڑ دی جاتی ہیں۔ یہ کیسی مسلمان داری ہے کہ روزے داروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اپنی جیبیں بھری جائیں؟
​میری تاجر برادری سے دست بستہ اپیل ہے کہ خدارا اس بابرکت مہینے کا کچھ تو احترام کریں، ناجائز منافع خوری سے گریز کریں اور اعتدال کا راستہ اپنائیں۔
​اس کے ساتھ ساتھ یہ سوال بھی اہم ہے کہ مقامی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہاں ہیں؟ صرف کاغذی کارروائیوں کے بجائے بازار میں نکل کر مؤثر نگرانی کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
​عوام سے بھی گزارش ہے کہ ہوشربا قیمتوں والے پھلوں کا عارضی بائیکاٹ کر کے شعور کا ثبوت دیں، جب خریدار نہیں ہوں گے تو قیمتیں خود بخود اعتدال پر آ جائیں گی۔ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ متعلقہ حکام تک ہماری آواز پہنچ سکے۔ 📢

ڈاکٹر فہیم اللہ ایک باصلاحیت اینڈوکرائنولوجسٹ ہیں جو شوگر، تھائرائیڈ اور دیگر ہارمونی امراض کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں۔...
15/02/2026

ڈاکٹر فہیم اللہ ایک باصلاحیت اینڈوکرائنولوجسٹ ہیں جو شوگر، تھائرائیڈ اور دیگر ہارمونی امراض کے علاج میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی تشخیص سائنسی بنیادوں پر اور اندازِ علاج مؤثر ہے۔ ان کا شائستہ اور ہمدردانہ رویہ مریضوں کا اعتماد بڑھاتا ہے۔
تاہم افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ بعض اوقات چیک اپ کے لیے نمبر یا باری کے نظام میں بے قاعدگی دیکھنے میں آتی ہے، جسے بہتر بنایا جائے تو مریضوں کے لیے مزید سہولت پیدا ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر صاحب ہر اتوار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک علی میڈیکوز، درہ بازار درہ آدم خیل میں دستیاب ہوتے ہیں۔

تلاشِ گمشدہ شناختی کارڈاطلاع دی جاتی ہے کہ طلحہ محمود ولد مشرف خان کا قومی شناختی کارڈ بٹوے سمیت زور کلے سے شہیدہ تالاب،...
02/02/2026

تلاشِ گمشدہ شناختی کارڈ

اطلاع دی جاتی ہے کہ طلحہ محمود ولد مشرف خان کا قومی شناختی کارڈ بٹوے سمیت زور کلے سے شہیدہ تالاب، میری خیل اور درہ بازار کے درمیان کہیں گر گیا ہے۔
جس کسی کو ملے، وہ براہِ کرم درجِ ذیل نمبر پر رابطہ کرے۔
📞 0333-6966351
برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
آپ کا تعاون قابلِ قدر ہوگا۔

Address

Darra Adam Khel
Darra
26100

Telephone

+13055995954

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Da Zore Kali Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share