08/04/2026
نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے صوبائی وائس چیئرمین پنجاب، رانا امجد بوبی نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے موقع پر سپہ سالار اعلیٰ جنرل حافظ عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے مؤثر اور دور اندیش کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اور کہا ہےکہ موجودہ عالمی حالات میں امن کا قیام کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری انسانیت کی ضرورت ہے، اور پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہمیشہ امن، استحکام اور سفارتی حل کو ترجیح دی ہے۔ اس جنگ بندی سے نہ صرف خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مثبت پیغام جائے گا کہ مذاکرات اور تدبر ہی مسائل کا پائیدار حل ہیں۔ پاکستان کی قیادت نے جس دانشمندی، بصیرت اور سنجیدگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا، وہ قابلِ تقلید ہے۔ آج دنیا کو اسی طرح کے مدبرانہ فیصلوں کی ضرورت ہے تاکہ انسانیت کو جنگوں، تباہی اور نفرت سے بچایا جا سکے۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن کا پیامبر بنائے رکھے اور اسے عالمی سطح پر ایک مضبوط، خودمختار اور باوقار ریاست کے طور پر سربلند رکھے۔