30/11/2025
دریاخان
آج ایم ون ڈیجیٹل نیوز کی ٹیم نے تھانہ سٹی دریا خان کے ایس ایچ او محمد شعیب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں شامل تھے ایم صابر ، بلال ساغر ، احسن شیرازی ، نوید انجم ، سیف اللہ نیازی، رمیز انفال، ملاقات کی ابتدا میں ان کی صاحبزادی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اس موقع پر شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شعیب صاحب نے بتایا کہ قانون کی عملداری اولین ترجیح ہے اور جرائم کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور سماجی جرائم کے سدباب کے لئے پولیس دن رات کام کر رہی ہے۔
ایم ون ڈیجیٹل نیوز کی ٹیم نے شہریوں کے مسائل بھی ایس ایچ او کے سامنے رکھے جن میں بے ہنگم ٹریفک، نو گو ایریاز کے تاثر اور گشت میں اضافے سے متعلق نکات شامل تھے۔ شعیب صاحب نے اس یقین دہانی کرائی کہ عوامی تعاون کے ساتھ ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور بہت جلد نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور مستقبل میں رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔