Daska Press Club

Daska Press Club ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ ڈسکہ پریس کلب ماڈل ٹاؤن ڈسکہ

ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ(جسٹس میڈیا گروپ) مثبت صحافت کے علمبردار صحافیوں کا گروپ ہر مظلوم کی آواز شہر اور گرد و نواح کی خبرو...
03/10/2025

ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ(جسٹس میڈیا گروپ) مثبت صحافت کے علمبردار صحافیوں کا گروپ ہر مظلوم کی آواز
شہر اور گرد و نواح کی خبروں میں سب سے آگے
®️

الیکٹرانک میڈیا ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ کی وفاقی پولیس کے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمتڈسکہ (پریس ریلیز) — الیکٹرانک میڈیا ڈ...
02/10/2025

الیکٹرانک میڈیا ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ کی وفاقی پولیس کے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت

ڈسکہ (پریس ریلیز) — الیکٹرانک میڈیا ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں وفاقی پولیس کی جانب سے صحافیوں پر کیے جانے والے تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشترکہ بیان میں سرپرست الیکٹرانک میڈیا توحید اقبال بٹ، صدر شہباز علی محسن، جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اختر وریاہ، سینئر صحافی میاں شازب رضا، انفارمیشن سیکرٹری ملک چاند اور سینئر صحافی رانا عمران ہیرا نے کہا کہ پولیس کا یہ افسوسناک اقدام آزادیٔ صحافت پر براہِ راست حملہ اور جمہوریت کے چوتھے ستون کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور کلب کے عملے پر بدترین تشدد کیا گیا جبکہ ایک فوٹوگرافر کے کیمرے کو بھی توڑ دیا گیا، جو کہ نہ صرف قابلِ مذمت بلکہ ملکی جمہوری اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ دارالحکومت جیسے حساس شہر میں پریس کلب کے تقدس کی پامالی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے صحافیوں پر وحشیانہ حملہ کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اور کیمرہ مین اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے رہے تھے اور معمول کے مطابق ایونٹ کی کوریج کر رہے تھے، مگر جس انداز میں ان پر دھاوا بولا گیا وہ ریاستی طاقت کے ناروا استعمال کی واضح مثال ہے۔

الیکٹرانک میڈیا ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ نے وفاقی حکومت اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ، شفاف تحقیقات کر کے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ(جسٹس میڈیا گروپ) مثبت صحافت کے علمبردار صحافیوں کا گروپ ہر مظلوم کی آواز شہر اور گرد و نواح کی خبرو...
02/10/2025

ڈسکہ پریس کلب رجسٹرڈ(جسٹس میڈیا گروپ) مثبت صحافت کے علمبردار صحافیوں کا گروپ ہر مظلوم کی آواز
شہر اور گرد و نواح کی خبروں میں سب سے آگے
®️

Address

Daska

Telephone

+923456538128

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daska Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share