
01/07/2025
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے دنیا کے تیز ترین باکسنگ پنچ مارنے والے کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ قائم کر کے نہ صرف انگلینڈ کے جوشے لییالا کو شکست دی بلکہ پاکستان کے لیے 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔راشد نسیم نے ایک منٹ میں 386 مرتبہ باکسنگ پنچز سے ٹارگٹ کو ہٹ کر کے جوشے لییالا کے سابقہ ریکارڈ 374 پنچز کو پیچھے چھوڑ دیا۔