Daska online

Daska online ..........

13/04/2023
ایک دن کی  نومولود بچی کو قتل کرنے کی نیت سے  گلہ  کاٹ کر کھیتوں میں پھینکنے والی ظالم ماں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ت...
31/07/2022

ایک دن کی نومولود بچی کو قتل کرنے کی نیت سے گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینکنے والی ظالم ماں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 جولائی بروز سوموار پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ گاؤں کانواں لٹ میں نامعلوم ملزمان ایک دن کی نو مولود بچی کا گلا کاٹ کر جوار کے کھیت میں پھینک چلے گئے ہیں۔

وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے زخمی بچی کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا جہاں بر وقت طبی امداد ملنے سے معصوم بچی کی جان بچا لی گئی جو تا حال سول ہسپتال سیالکوٹ نرسری وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضانے انسانیت کو شرما دینے والے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ کی سربراہی میں ٹیم حصوصی ٹیم تشکیل دے کر گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔

پولیس ٹیم نے جدید حطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے علاقہ میں موجود میٹرنٹی ہومز و کلینکس کو چیک کیا بالآخر پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زمانہ جاہلیت کی یا د تازہ کرنے والے گھناؤنے جرم میں ملوث 25 سالہ ملزمہ رباب دختر محمد اقبال قوم وریاہ ساکن کانواں لٹ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

دوران تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کے ثاقب نامی شحص کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جس کے نتیجے میں وہ حاملہ ہوگئی اور اپنے اس گھناؤنے فعل کو چھپانے کی خاطر اس نے نومولود بچی قتل کرنے کی نیت سے اس کا گلا کاٹ کر اسے بالٹی میں ڈال کر مرنے کیلیے کھیتوں میں چھوڑ دیا تھا۔

ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا نے تفتیشی ٹیم کو ٹھوس ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ میرٹ کی بنیاد پر جلد ازجلد تفتیش مکمل کر کے ملزمہ کو قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

خرم شہزاد
ترجمان سیالکوٹ پولیس

یکم اگست 2022ء کو سکولز ان اوقتِ کار کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
31/07/2022

یکم اگست 2022ء کو سکولز ان اوقتِ کار کے مطابق کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

"عوام دوست ویژن کے ساتھ چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کی بحالی کا اعلان کر دیا"غریب اور متوسط طبقے کے لئے امید...
30/07/2022

"عوام دوست ویژن کے ساتھ چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ کی بحالی کا اعلان کر دیا"

غریب اور متوسط طبقے کے لئے امید کی شمع پھر روشن اب آپ کا اپنا شناختی کارڈ ہی نیا پاکستان صحت کارڈ ہے جو کہ پنجاب بھر کے 810 ہسپتالوں میں کارآمد ہوگا جس میں 10 لاکھ کی ایمرجنسی انشورنس موجود ہے۔


*سمبڑیال سے راولپنڈی براستہ کھاریاں موٹروے کا کام* *بھگوال سے شروع ہو گیاہے.*
30/07/2022

*سمبڑیال سے راولپنڈی براستہ کھاریاں موٹروے کا کام*
*بھگوال سے شروع ہو گیاہے.*

30/07/2022

‏یکم اگست سے جو بھی مسلمان نکاح کرے گا اسکو ختمِ نبوت پر دستخط کرنے ہونگے وگرنہ نکاح نہیں ہوگا،پنجاب حکومت

Address

Daska

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daska online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daska online:

Share